جی ترجمہ اور متن دونوں میں اضافہ کرنے کی سہولت ہوگی انشاءاللہجزاکم اللہ۔
- کیا تراجم شامل کرنے کے ساتھ ساتھ عربی متن بھی شامل کیا جاسکے گا یا پہلے والے عربی متن میں تبدیلی کی جاسکے گی ۔
- اسی طرح کیا ترجمہ کے لئے عربی متن سے مختلف فانٹ منتخب کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔
- اسی طرح کیا ایک سے زائد تراجم بھی کسی بھی عربی متن کے ساتھ ٹیکسٹ کے طور پر حاصل کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔ یعنی مختلف زبانوں میں تراجم وغیرہ یا ایک ہی زبان میں مختلف افراد کے کئے گئے تراجم
- کیا اس طرح ہوسکتا ہے کہ ایک متن کے لئے جو عربی فانٹ منتخب کیا گیا ہے وہی فونٹ اس کے ساتھ جڑا رہے یعنی کسی متن پر دوسرا عربی فانٹ نہ لگایا جاسکے تاکہ عربی متن میں فونٹ کی وجہ سے غلطی کا امکان ختم ہوجائے۔
اس وقت تک تو متن یا ترجمہ ایک وقت میں ایک ہی لیا جاسکتا ہے، کیا آپ کے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ جب متن لیا جائے تو ساتھ ہی ترجمہ بھی آجائے ؟ اور وہ بھی ایک یا ایک سے زیادہ تراجم ؟
اور آپ کے چوتھے پوائنٹ سے میرے ذہن میں یہ بات آرہی ہے کہ ہر متن کیلئے ایک ڈیفالٹ فونٹ منتخب کرنے کی سہولت ہو ؟ تاکہ جب بھی اس متن کو استعمال کیا جائے تو وہی فونٹ خود بخود استعمال ہوجائے ؟