ونڈوز پاک قرآن ان مائکروسافٹ ورڈ

pakqurannew.jpg


پاک قرآن ان ورڈ
مائکروسافٹ ورڈ 2007اور 2010 کیلئے قرآن پاک اور اردو ٹرانسلیشن آٹومیٹیکلی انسرٹ کرنے کیلئے بنایا گیا ایک ایڈانز ہے ،امید ہے ایم ایس ورڈ استمال کرنے والوں‌کو اسے سمجھنے میں کوئی مشکل نہیں‌ہوگی
اس میں اس وقت تک تین قرآنی سکرپٹ اور چھ اردو تراجم (جو کہ ذکر کی سائٹ سے مجھے ملے ) وہ ڈال چکا ہوں۔
استمال میں بہت آسان ہے ، پہلے قرآن یا ٹرانسلیشن منتخب کر لیں ،پھر کوئی سی بھی سورت سیلکٹ کریں اور اس کی آیات کا آغاز اور اختتام سیلکٹ کرلیں۔اور کے بعد فونٹ سیلکشن ہے ، سب سے پہلے تو جب قرآنی سکرپٹ منتخب ہو گا تو اس کے متعلقہ فونٹ سب سے پہلے نظر آرہے ہوں گے اور اس کے بعد آپ کو کمپیوٹر میں جتنے فونٹ انسٹال ہیں وہ نظر آرہے ہوں گے ، قرآنی متن تو اسی فونٹ میں سیلکٹ کریں جو کہ ڈیفالٹ دیے گئے ہیں ورنہ متن خراب ہونے کا اندیشہ ہے ۔
تراجم کیلئے آپ اپنی مرضی کا فونٹ سیلکٹ کرسکتے ہیں۔
اس کے نیچے چیک باکسز ہیں
پہلا اگر آپ کو ٹیکسٹ فارمیٹنگ کے ساتھ چاہیے تو ۔
دوسرا اگر آپ ٹیکسٹ سے پہلے بسم اللہ ڈالنا چاہتے ہیں۔
تیسرااگر آپ سب سے پہلے تعوذ ڈالنا چاہتے ہیں ۔لیکن یہ صرف قرآنی متن کےساتھ کام کرے گا ۔تراجم کے ساتھ نہیں ۔
چوتھا اگر آپ ہر آیت الگ الگ لائن میں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
اور پانچواں اگر آپ یہ چاہتے ہوں کہ یہ ایڈان جب بھی ورڈ کھولیں تو یہ بھی ساتھ ہی کھل جائے تو ورنہ اسے ڈی سیلکٹ کردیں ۔اور جب ضرورت ہو ایڈان میں سے کلک کر کے چلالیں۔
اس کے بعد تین بٹن ہیں ۔
پہلا کاپی کرنے کا یعنی اس کو کلک کریں گے تو آپ کا ٹیکسٹ کلپ بورڈ پر کاپی ہوجائے گا ،اس کے بعد جہاں چاہیں پیسٹ کرلیں
دوسرا انسرٹ کا اس کو کلک کرنے سے آپ کا ٹیکسٹ ورڈ کے ڈاکومنٹ میں جہاں آپ کا کرسر ہوگا انسرٹ ہوجائے گا۔
تیسرا مور سپیسفیک کا بٹن ہے اسے کلک کرنے سے ایک نیا فارم کھل جائے گا اور آپ کا منتخب کیاہوا ٹیکسٹ وہاں موجود ہو گا اور اگر آپ چاہیں تو اس میں سے اپنی مرضی کا کوئی ساحصہ رائٹ کلک کرکے یا کنٹرول سی سے کاپی کر کے کہیں بھی پیسٹ کرسکتے ہیں۔
اس کی انسٹالیشن کیلئے عام طور پر نیٹ کا ہونا ضروری ہے ،کیونکہ یہ اپنی ضرورت کی فائلز نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد ہی انسٹال ہوگا۔لوکل ورژن 200 ایم بی سے زیادہ ہے(جس میں ڈاٹ نیٹ کا 3٫5 کا فریم ورک بھی موجود ہے ) اسے پھر کسی وقت اپلوڈ کر دوں گا تاکہ اگر کوئی لوکلی انسٹال کرنا چاہے تو اس کیلئے بھی ممکن ہو۔
باقی اسے ابھی تک صرف 2،3 لوگوں نے ہی استمال کیا ہے اور وہ بھی تھوڑی دیر کو اسلئے ممکن ہے کہ کو ئی بگ موجود ہو ۔اسلئے پرشان ہونے کی ضرورت نہیں اسے یہاں شیئر کر دیجئے گا۔میں کوشش کروں گا ٹھیک کرنے کی ۔اور اگر متن میں کچھ مسئلہ ہو تو بھی ضرور بتائیے گا تاکہ اسے ٹھیک کیا جاسکے


نوٹ: نئی اپڈیٹ کو انسٹال کرنے کیلئے ایڈریمو پروگرام میں‌جاکر پہلے والے pak Quran in word کو ریمو کریں اور اس کے بعد نئی انسٹالیشن ہو سکے گی۔

پاک قرآن ان ورڈ :
عربی متن سے متعلقہ فونٹس :
 

سلیم احمد

محفلین
ابرار بھائی ۔ جزاکم اللہ۔ اس ایڈان کی بہت ضرورت تھی۔ اللہ تعالیٰ آپ کو پہلے سے بڑھ کر اپنے فضلوں سے نوازے۔ آمین۔ ابھی ڈاونلوڈ کرکے انسٹال کرتا ہوں۔
 

رانا

محفلین
بہت ہی زبردست ابراربھائی۔ جزاک اللہ۔ اس بہترین اور مفید کام پر میری طرف سے بہت بہت شکریہ اور مبارک باد۔
 

نعیم سعید

محفلین
جزاک اللہ، ابرار بھائی! واقعی آپ تو ہر بار کمال کر دیتے ہیں۔ :applause:
ان شاء اللہ اس کی مدد سے قرآنی متن اور تراجم لگانے میں بہت سہولت ہوگی۔
 
پسند کرنے کا شکریہ
اعجاز بھائی میرے پاس تو ابھی بھی ڈاؤنلوڈ ہورہی ہے۔
کسی بھائی نے استمال کیا ہو اور اسے کوئی پرابلم آئی ہو تو شیئر کر سکتا ہے ۔
 

سلیم احمد

محفلین
پاک قرآن ان مائکروسافٹ ورڈ

ابرار بھائی !
ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد انسٹال کیا واقعی بہت شاندار ہے۔ قرآن کریم کے متن سے آیات کا حاصل کرنا اب بہت آسان ہوگیا ہے اور مختلف فونٹس کی وجہ سے مختلف متن بھی اب ایک جگہ پر میسر ہیں۔ پاک قرآن واقعی ایک ایسا ایڈان پروگرام ہے جس کی اشد ضرورت تھی۔ جزاکم اللہ۔
کیا اس ایڈ ان کا ڈیٹا کسی ٹیکسٹ فائل میں ہوتا ہے یا کسی اور فارمیٹ میں پروگرام کے اندر شامل ہوتا ہے۔ اور اس میں اگر کوئی نیا متن شامل کرنا ہو یا متن میں کوئی تبدیلی کرنی ہو تو اس کا کیا طریقہ کار ہے۔ کیا یوزر نیا متن خود شامل کرسکتا ہے یا نیا متن آنے پر پروگرام کا نیا اپڈیٹ جاری ہوگا۔
اسی طرح تلاش کرنے کے فنکشن انشاء اللہ اُمید ہے جلد دستیاب ہوگا۔
 

ابو ثمامہ

محفلین
ابرار حسین صاحب!
میرے پاس مسئلہ یہ آرہا ہے کہ ایک دفعہ قرآن پاک بند کرنے کے بعد دوسری مرتبہ سورتوں کے نام وغیرہ ظاہر نہیں ہوتے۔
ورڈ ری سٹارٹ کرنا پڑتا ہے تب کہیں جاکر سورتوں کے نام وغیرہ ظاہر ہوتے ہیں۔
اور ہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں ونڈوز سیون اور ورڈ دوہزار سات استعمال کررہا ہوں۔
 
جی یہ بگ مجھے بھی ملا ہے ،انشاءاللہ جلد ٹھیک کرکے اپلوڈ کر دوں گا ، اس وقت تک جب سورتوں کے نام ظاہرنہ ہوں یا سکرپٹ ظاہر نہ ہو،قرآن اور ٹرانسلیشن وغیرہ کے آپشنز کو ایک دفعہ تبدیل کریں تو ٹھیک ہوجائے گا ، ورڈ بند کرنے کی ضرورت نہیں ہے ،
 

arifkarim

معطل
میرے پاس بھی یہی بگ ہے جو اوپر بتایا گیا ہے۔ نیز تعوذ اور تسمیہ کی فارمیٹنگ بائیں جانب ہو رہی ہے۔ اسی طرح بائی لائن سطور بھی بائیں جانب انسرٹ ہوتی ہیں:
b260.gif

میرا آئیڈیا تھا کہ سورہ، پارہ، رکوع و منزل کی رینج دینا کا آپشن بھی شامل کر دیا جائے۔ خیر پہلے یہ ضروری بگز دور کرنے ضروری ہیں۔ اس پہلی رلیز کی کامیابی پر بہت بہت مبارک باد :)
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top