پاک نستعلیق:آراء و تبصرہ جات

دوست

محفلین
پاکستانی بھائی میں منتظر ہوں کہ کب اپنا ڈیرہ پاک نستعلیق میں دکھائی دیتا ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
شاکر بھائی!
کیوں کہ آپ نے سب سے پہلے تجربہ کیا ہے سو اس سلسلے میں تکنیکی مہارت فراہم کیجیے تاکہ دیگر جگہوں پر بھی پاک نستعلیق قابل عمل ہو سکے۔۔۔
باقی لنک کی میں مرمت کرواتا ہوں۔
 

پاکستانی

محفلین
دوست نے کہا:
پاکستانی بھائی میں منتظر ہوں کہ کب اپنا ڈیرہ پاک نستعلیق میں دکھائی دیتا ہے۔

بہت جلد انشاءاللہ ۔۔۔۔۔۔۔ بلاگ کو تو میں آج رات ہی کر دوں گا البتہ فورم کے بارے میں نبیل بھائی سے پوچھنا پڑے گا کہ کہاں کہاں تبدیلیاں کرنی ہیں۔
 

ساجداقبال

محفلین
ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں۔۔۔

السلام علیکم! اہلیان اردومحفل۔۔۔
مجھے بھی شاکر بھائی کے بلاگ سے علم ہوا کہ اردو ایک قدم آگے جا چکی ہے۔ وقت ضائع کیے بنا جھٹ سے اپنے بلاگ پر اسی کو اپنا لیا۔ شاکر بھائی کو چیلنج ہے کہ میرا بلاگ ان کے والے سے زیادہ خوبصورت نظر آرہا ہے اس فونٹ سے :wink: :wink:
محسن بھائی کو بہت بہت بہت مبارکباد۔۔۔اب تو سچ مچ انہیں مٹھائی بھجوانی پڑیگی۔
 

آصف

محفلین
لگتا ہے کہ احباب character-spacing کو صفر نہیں کر رہے جس کی وجہ سے حروف کے مابین وقفہ نظر آتا ہے۔ فونٹ بہرحال اچھا ہے اور نفیس کے مقابلہ میں سریع بھی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم دوستو۔ میں اور زکریا انشاء اللہ کل فورم کی اپگریڈ مکمل کر دیں گے۔ اس کے بعد آپ کو یہ فورم ایک نئے رنگ میں نظر آئے گی۔ جہاں تک پاک نستعلیق استعمال کرنے کا تعلق ہے تو اس کے بارے میں میں نے یہ سوچا ہے کہ اس کی چوائس یوزر کو دی جائے۔ یعنی میں ایک نیا سٹائل شامل کر دیا جائے جس کی سٹائل شیٹ میں پاک نستعلیق استعمال کیا جائے گا اور اس میں شامل ویب پیڈ میں بھی پاک نستعلیق فونٹ استعمال ہوگا۔ جو دوست چاہیں اپنے پروفائل کی آپشنز میں جا کر اس سٹائل کو منتخب کر سکیں گے۔

دوسرے میں اردو پی ایچ پی بی بی سوفٹویر کے لیے بھی علیحدہ سے ایک ٹمپلیٹ بنا دوں گا جس میں پاک نستعلیق استعمال ہوگا۔

پاک نستعلیق فونٹ کی تشہیر کے لیے میں یہ سوچا ہے کہ اس کے لیے ایک گرافک لنک فورم پر رکھ دیا جائے جسے باقی دوست بھی اپنی سائٹس پر رکھ سکیں۔ تو جناب ہیں کوئی دوست جو یہ گرافک تیار کر دیں؟
 

دوست

محفلین
کریکٹر سپیسنگ لیکن یہ کہاں سے کنٹرول ہوگی۔ میں دیکھتا ہوں۔ اصل میں مَیں بندہ ہوں بس گزارہ کرنے والا۔ پوچھ پاچھ کر یہ بلاگ بنایا ہے نہ اس میں پروفیشنل ٹچ ہے اور نہ ہی میرا کوئی اتنا علم ہے اس میں۔ بس جو اچھا لگا شامل کرتا گیا۔ جس کا ثبوت تبصروں کے قطعے میں ایک جاوا سکرپٹ کی شمولیت ہے( جس سے مسکراہٹیں شامل کی جاسکتی ہیں۔) جو اچھا تو ہے لیکن بے تُکا بھی نظر آتا ہے۔
ساجد بھائی کا بلاگ نظر نہیں آرہا پاک نستعلیق میں اسے پراکسی سے دیکھا ہے اچھا لگ رہا ہے۔ ویسے اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کا تھیم مکمل طور پر ایک پروفیشنل تھیم ہے(سائیں آپ سے گلہ ہے آپ نے اسے دوسرے دوستوں کے استعمال کے لیے عنایت نہیں کیا)۔
نبیل بھائی کی جہاں تک بات ہے تو یہ گرافک اگر سادہ ہوتو اپنے ساجد بھائی کی ہی یہ پوسٹ دیکھ لیں جس میں ایک گرافک بھی شامل ہے کیسا رہے گا؟؟
بھائی جی اس میں بنیادی فونٹ پھر بھی پاک نستعلیق ہی رہنا چاہیے۔ بعد میں صارف چاہے تو اسے تبدیل کرلے۔ کچھ مہمان بھی تو ہوتے ہونگے ان کے لیے بھی یہی طریقہ اختیار کیا جائے۔
باقی احباب اس گرافک بارے فیصلہ کرلیں تو اسے تمام دوست اپنا کر اپنے بلاگز اور ویب سائٹوں پر لگا لیں۔
وسلام
 
نبیل نے کہا:
السلام علیکم دوستو۔ میں اور زکریا انشاء اللہ کل فورم کی اپگریڈ مکمل کر دیں گے۔ اس کے بعد آپ کو یہ فورم ایک نئے رنگ میں نظر آئے گی۔ جہاں تک پاک نستعلیق استعمال کرنے کا تعلق ہے تو اس کے بارے میں میں نے یہ سوچا ہے کہ اس کی چوائس یوزر کو دی جائے۔ یعنی میں ایک نیا سٹائل شامل کر دیا جائے جس کی سٹائل شیٹ میں پاک نستعلیق استعمال کیا جائے گا اور اس میں شامل ویب پیڈ میں بھی پاک نستعلیق فونٹ استعمال ہوگا۔ جو دوست چاہیں اپنے پروفائل کی آپشنز میں جا کر اس سٹائل کو منتخب کر سکیں گے۔

دوسرے میں اردو پی ایچ پی بی بی سوفٹویر کے لیے بھی علیحدہ سے ایک ٹمپلیٹ بنا دوں گا جس میں پاک نستعلیق استعمال ہوگا۔

پاک نستعلیق فونٹ کی تشہیر کے لیے میں یہ سوچا ہے کہ اس کے لیے ایک گرافک لنک فورم پر رکھ دیا جائے جسے باقی دوست بھی اپنی سائٹس پر رکھ سکیں۔ تو جناب ہیں کوئی دوست جو یہ گرافک تیار کر دیں؟
نبیل بھائی : میں نے یہ لوگو تیار کیا ہے ۔ یہ کیسا ہے ۔ اور احباب بھی اس بارے میں بیان کریں ۔
paknustaleeqfinalvq0.png
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمیل، پہلے تو تمہارا شکریہ کہ تم نے اس سلسلے میں تعاون کیا ہے۔ میں دراصل کچھ اور طرح کی گرافک چاہ رہا ہوں۔ میرا مقصد ایسا گرافک لنک تیار کرنا ہے جسے سب لوگ اپنی ویب سائٹ‌پر رکھ سکیں اور اس کا لنک براہ راسط مقتدرہ کی سائٹ پر پاک نستعلیق کی ڈاؤنلوڈ سے ہو۔ میں چاہتا ہوں کہ اس گرافک کا سائز 88x31 پکسل ہو جو کہ اس طرح کی گرافک کا سٹینڈرڈ سائز ہے۔ اور میرے خیال میں اس پر ٹیکسٹ "پاک نستعلیق کو فروغ دیں" ہونا چاہیے۔ اگر یہ ٹیکسٹ اتنے سائز پر ٹھیک پورا نہ آ رہا ہو تو اسے مزید بڑا کر سکتے ہو۔ باقی جو بیک گراؤنڈ تم نے اس کے لیے رکھا ہے وہ مجھے بھی پسند آیا ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
میں نے یہ لو گو تیار کیا ہے ۔ دیکھیں کہ یہ کیسا ہے ۔ اس کی تیاری میں ، میں نے پاک نستعلیق فونٹ ہی استعمال کیے ہیں ۔

300354414_5017e4ceee_t.jpg
کنفرم تو نبیل بھائی ہی کریں گے مگر میرے خیال سے لوگو تو واقعی بہت خوبصورت ہے شمیل بھیا ، مگ مجھے یہ واضح نظر نہیں آ رہا مزید اس سے اچھے کی کوشش کریں تو بہتر ہے
 

دوست

محفلین
واہ جی واہ۔
شمیل مجھے وہ چھوٹے والا پسند آیا۔ مڑے کناروں کے ساتھ بہترین ہے۔
ویسے میرے ذہن میں تھا کہ کوئی اینی میشن جیسی چیز ہو۔ دو پرتوں‌ پر مشتمل۔ خیر یہ بھی اچھا ہے بس فونٹ سائز تھوڑا سا اور بڑا کردو۔باتی سب ٹھیک ہے۔
باقی احباب بھی رائے دیں۔
اور یار آپ بھی اپنا بلاگ پاک نستعلیق میں کرلو۔ ورنہ مجھے بتاؤ میں کچھ مدد کردیتا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
لو ہمیں خبر ہی نہیں ہوئ۔ ابھی بھی دو تین جگہ اس سلسلے میں بات کی۔ لیکن یہ ڈاؤن لوڈ کہاں سے کیا جائے؟ زکریا اور شاکر کے بلاگ کے روابط تو کام نہیں کر رہے، 404 چھاپ غلطی ہے۔ مدد کرو بھائ لوگ۔ سارے تین صفحات پڑھنے پڑے ہیں کہ کہیں کچھ داؤن لوڈ کی اطلاع ملے لیکن مایوسی ہے۔ کیا مقتدرہ نے اس سے ہاتھ اٹھا لئے؟ ایسا ہے تو جنھوں نے داؤن لوڈ کیا ہے، مجھے ای میل سے بھیج دیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،
میں نے آپکو فونٹ روانہ کر دیا ہے۔

اور شمیل جی،
ٹیکسٹ کس سائز اب بھی چھوٹا ہے۔ اسکی ایک وجہ یہ ہے کہ بینر کا سائز چھوٹا ہے۔

اب اس سائز کے بینر میں فونٹ کا سائز بڑا کرنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ٹیکسٹ کے الفاظ کم کرنے پڑیں گے۔ یعنی "پاک نستعلیق کو فروغ دیں" کو خالی "پاک نستعلیق" سے تبدیل کر دیں۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ "پاک نستعلیق فونٹ" تو بڑے میں ہی رہنے دیں، مگر "کو فروغ دیں" کافی چھوٹے سائز میں پہلی عبارت کے اوپر کسی طرح فکس کرنے کی کوشش کریں۔
 
Top