کریکٹر سپیسنگ لیکن یہ کہاں سے کنٹرول ہوگی۔ میں دیکھتا ہوں۔ اصل میں مَیں بندہ ہوں بس گزارہ کرنے والا۔ پوچھ پاچھ کر یہ بلاگ بنایا ہے نہ اس میں پروفیشنل ٹچ ہے اور نہ ہی میرا کوئی اتنا علم ہے اس میں۔ بس جو اچھا لگا شامل کرتا گیا۔ جس کا ثبوت تبصروں کے قطعے میں ایک جاوا سکرپٹ کی شمولیت ہے( جس سے مسکراہٹیں شامل کی جاسکتی ہیں۔) جو اچھا تو ہے لیکن بے تُکا بھی نظر آتا ہے۔
ساجد بھائی کا بلاگ نظر نہیں آرہا پاک نستعلیق میں اسے پراکسی سے دیکھا ہے اچھا لگ رہا ہے۔ ویسے اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کا تھیم مکمل طور پر ایک پروفیشنل تھیم ہے(سائیں آپ سے گلہ ہے آپ نے اسے دوسرے دوستوں کے استعمال کے لیے عنایت نہیں کیا)۔
نبیل بھائی کی جہاں تک بات ہے تو یہ گرافک اگر سادہ ہوتو اپنے ساجد بھائی کی ہی یہ
پوسٹ دیکھ لیں جس میں ایک گرافک بھی شامل ہے کیسا رہے گا؟؟
بھائی جی اس میں بنیادی فونٹ پھر بھی پاک نستعلیق ہی رہنا چاہیے۔ بعد میں صارف چاہے تو اسے تبدیل کرلے۔ کچھ مہمان بھی تو ہوتے ہونگے ان کے لیے بھی یہی طریقہ اختیار کیا جائے۔
باقی احباب اس گرافک بارے فیصلہ کرلیں تو اسے تمام دوست اپنا کر اپنے بلاگز اور ویب سائٹوں پر لگا لیں۔
وسلام