پاک نستعلیق: لینیکس پر منتقلی

دوست

محفلین
میں نعمان سے خصوصًا مخاطب ہوں۔
مجھے ساجد اقبال نے میرے بلاگ پر ہی یہ فونٹ لاگو کرنے کے بعد اطلاع دی تھی کہ ریڈ ہیٹ لینکس پر بہت اچھا نظر آرہا ہے بلاگ۔ اب اگر ساجد بھائی اس پیغام کو دیکھیں تو تصدیق کردیں( یا اللہ اب جاوید بھائی نہ نکل آئی کہیں مجھے ہر بار غلطی لگ جاتی ہے :( )
مجھے لگتا ہے اردو کے سلسلے میں جتنے بھی مسئلے ہیں وہ اوبنٹو لینکس کی قسموں میں گھسے ہوئے ہیں۔ میں فری سپائر ٹرائی کرنے کا سوچ رہا ہوں اتارتا ہوں اسے چند دن میں پھر ونڈوز پر ہی نصب کرکے جائزہ لیتا ہوں اس میں اردو کی سپورٹ کا
مہوش جس ٹیکنالوجی کی آپ بات کررہی ہیں اس کے لیے صرف رضاکار نہیں بلکہ ماہر بندے کی ضرورت ہوگی جبکہ ٹائپو گرافی میں ہمارے پاس محسن حجازی اور اعجاز اختر صاحب ہی موجود ہیں اس وقت۔ ان میں بھی اعجاز صاحب کا تجربہ فانٹ میں تبدیلی کرنے کے بارے میں‌ ہے ناکہ اس پر کوئی اور ٹیکنالوجی لاگو کرنے میں۔یہ کام حجازی بھائی ہی بہتر طریقے سے کرسکتے ہیں اور ان کی وسیع النظری سے بعید نہیں کہ یہ ٹیکنالوجی ان کی نظروں سے اوجھل رہی ہو، اگر ایسا نہیں بھی تب بھی وہ بذات خود یا ان کے محکمے کا کوئی ہم منصب اس پر بہتر انداز میں کام کرسکتے ہیں۔
وسلام
 

نعمان

محفلین
مہوش وہ تو کافی پرانی بات ہوگئی۔ مجھے فونٹس کے نئے نسخے کہاں سے ملیں گے؟ ویسے مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ وہ فونٹس بہت اچھی طرح رینڈر ہوتے تھے۔

جو کوئی بھی یہ فونٹ‌ ڈیولپ کررہا ہے انہیں ڈیولپمنٹ کے دوران ہی اس کو لنکس کی کسی پاپولر ڈسٹرو پر آزماتے رہنا چاہئے تھا۔
 

نعمان

محفلین
ابنٹو کی وکالت ضروری سمجھتے ہوئے میں یہ کہنا چاہوں گا کہ ابنٹو پر اردو کی مکمل سپورٹ دستیاب ہے۔ میں اپنے کمپیوٹر پر ابنٹو کے تینوں فلیورز آزما چکا ہوں اور مہینوں انہیں استعمال کرچکا ہوں۔ اس فونٹ‌ میں ضرور ٹیکنیکل خامیاں ہیں جن کا دوش ابنٹو کو دینا صحیح نہیں۔ ابنٹو مائیکروسوفٹ کے تمام فونٹ‌، نفیس ویب نسخ، کرلپ کے دیگر فونٹ، مہوش کے بھیجے گئے نمونے، اور کئی اور فونٹ اچھی طرح رینڈر کرتا ہے۔

جس مسئلے کا شاکر ذکر کررہے ہیں وہ فائر فوکس کا بگ ہے جو موزیلا کی عدم توجہی کی وجہ سے حل نہیں ہوتا۔
 

نعمان

محفلین
چلیں جی۔ ٹھیک ہے۔ یعنی قصہ مختصر یہ فونٹ ونڈوز کے پلیٹ فارمز کے لئے ڈیولپ کیا جارہا ہے۔ وہیں ٹیسٹ کیا جارہا ہے اور ونڈوز کے پلیٹ فارمز ہی کے بگز سے نمٹا جارہا ہے۔ ہم خواہ مخواہ ہی ایکسائٹڈ ہورہے تھے۔
 

دوست

محفلین
یار اب اتنی بھی بے رخی اچھی بات نہیں۔
ظاہر ہے ایک نئی چیز کو جگہ بنانے میں دشواری تو ہوگی۔ جب مائیکرو سافٹ سے اس سلسلے میں بات چیت ہورہی ہے تو لینکس والوں سے بھی کرنا ہوگی۔
اور یہ ہمارا اپنا کام ہے عوام کا یا جو لینکس استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ بلکہ آپ آگے آئیں اور اوبنٹو کے پلیٹ فارم پر اس مسئلے کو اٹھائیں۔
حجازی صاحب کا یہ کہنا کہ مائیکرو سافٹ کو خود بھی اس کو دکھانے کے لیے دو تین تبدیلیاں کرنا پڑیں تو لینکس پر کم از کم اتنا تو لازمی ہوگا۔
 

محسن حجازی

محفلین
پہلی بات تو یہ کہ نعمان صاحب کی اس بات سے میں‌ اتفاق نہیں کرتا کہ صرف ونڈوز کے لیے بنایا جا رہا ہے۔ بھائی جی سب کے لیے بن رہا ہے لیکن کچھ کام تو نیچے پلیٹ فارم کو بھی کرنا ہوتا ہے۔ اگر آپ آپریٹنگ سسٹمز کی اندرونی ساخت سے متعلق شد بد رکھتے ہیں تو آپ اس بات سے اتفاق کریں گے کہ فونٹ کچھ نہیں ہوتا نیچے ٹرو ٹائپ راسٹرائزر ہی سب کچھ ہوتا ہے جو یہ سارا کام کرتا ہے۔ اگر یقین نہ آئے تو ایکسپلورر 7 انسٹال کیجیے ونڈوز پر۔ یہ راسٹرائزر کو اپ ڈیٹ کرتا ہے اور آپ دیکھیں گے کہ اس اپ ڈیٹ کے بعد سکرین پر فونٹس کی شکل ہی بدل جاتی ہے۔
دوم:
یہ بیٹا ریلیز ہے اس سے تو صاف سی بات ہے کہ شمس علی تبریزی کی توقع نہیں کی جاسکتی آئیے اسے مل کر بہتر بنائیں۔ جب سے یہ بیٹا ورژن ریلیز ہوا ہے اور لوگوں نے اسے اپنی ویب سائٹس کی زینت بنایا ہے کئی نئے مسئلے سامنے آئے ہیں جو ہمیں حل کر کے اسے مزید بہتر بنانا ہے۔ صاف سی بات یہ کہ پاک نستعلیق میں رفتار پر ہی تمام تر توجہ رہی ہے۔ اصل میں ذاتی طور پر نفیس نستعلیق کا میں بہت زبردست مداح ہوں بہت ہی حسین بنایا گیا ہے۔ لیکن مسئلہ یہ کہ رفتار کے باعث قابل استعمال نہیں اور یہ وجہ ہے کہ پاک نستعلیق کی موجودہ شکل نفیس نستعلیق سے کہیں بد تر ہے لیکن اس کے باوجود اسے کم سے کم ویب پیجز پر استعمال ضرور کیا جا رہا ہے۔ اب اس طرح سب سے بڑا مسئلہ رفتار والا تو ہوا حل! اب رہ گئی نوک پلک سنوارنا ٹھیک؟ وہ آہستہ آہستہ ہو رہی ہے۔
اور حرف آخر یہ کہ کسی ایک پلیٹ فارم کے متعلق جنونی مت ہوئیے کہ بس صاحب اب تو ونڈوز پر ہی فونٹ چلنا چاہیے اور کہیں نہیں۔ یا یہ کہ لینکس کے علاوہ کسی دوسرے آپریٹنگ سسٹم کو دنیا میں ہونا ہی نہیں چاہیے۔ ہم مائکروسافٹ کی پارٹنر شپ کے باوجود ونڈوز کے بارے میں جذباتی نہیں ہیں ہمارے ارادے اسے دنیا کہ ہر پلیٹ فارم پر چلانے کے ہیں کیوں کہ اگر یہ لینکس پر نہیں چلتا تو ہم نے لینکس کو تو نیچا نہیں دکھا لینا (کہ آسمان پہ تھوکا منہ پہ آتا ہے۔۔۔) بس نقصان صرف اتنا ہوگا کہ ہماری قومی زبان ایک اور پلیٹ فارم پر چلنے سے محروم ہو جائے گی۔ سو صاحبو یہ ہے ہمارا انداز فکر۔ ہم لینکس کے دشمن نہیں نہ ونڈوز کے دوست ہیں ہم صرف اردو کے خدمتگار ہیں ہمیں تو وہ پیارا جو ہماری زبان کے لیے کام کرے اب چاہے لینکس کے ڈویلپرز ہوں یا مائکروسافٹ کے لوگ۔ سو نعمان بھائی آپ کو لینکس پسند ہے فکر مت کیجیے وعدہ رہا کہ پاک نستعلیق اس پر بھی چلے گا۔ پکا وعدہ! میں آپ کی تشویش کو ذاتی سطح پر محسوس کر رہا ہوں۔
ایک دلچسپ چیز یہ کہ مائیکروسافٹ ٹائپوگرافی کے سربراہ جناب پال نیلسن بذات خود نستعلیق میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں اور سے بہت دلچسپ خط قرار دیتے ہیں اور وہ کئی نسخ فونٹس بھی بنا چکے ہیں! اس ضمن میں بھی ان سے بات چیت جاری ہے کل تین گھنٹے میں ہمارے درمیان تین ای میلز کا تبادلہ ہوا نستعلیق کو صحیح انداز میں رینڈر کرنے پر۔
اس ضمن میں پہلے میں انہیں نستعلیق میں درپیش مسائل پر بہت تفصیل سے لکھ چکا ہوں کیا ایسا ممکن ہے کہ وہ دستاویز آپ سب بھی ایک نظر دیکھ لیں؟ اصل میں بہت دلچسپ ہے چیز ہے پڑھیں گے تو مزہ آ جائے گا۔
 

نعمان

محفلین
شاکر میں بھی لانچ پیڈ پر ایک سپورٹ‌ درخواست سے آغاز کرچکا ہوں۔ #2617
محسن اگر آپ چاہیں تو مذکورہ بالا صفحے پر جاکر ذرا وضاحت سے ہمارا مدعا بیان کرسکتے ہیں۔ خصوصا یہ بیان کردیں کہ لنکس میں درست طرح سے رینڈر ہونے کے لئے اسے کیا درکار ہوگا۔
 

محسن حجازی

محفلین
The thing that astonishes me is your way of posing problems at the forum. By no means I've claimed that Pak Nastaleeq is utilizing some "advanced technology" or somewhat similar neither I've mentioned any quantum computing here so how you're going to take it like that?

Look at your words please:

"According to one of the developers the font uses a 'very advanced technology' something which is totally new and is not currently available in most linux distributions. These features are 'curs' 'Reverse Context Chaining' and 'Group Processing'."


"What bothers me is the developer's claim that It is too advanced to be supported by most Linux distros. Since government and Microsoft are going to push this font I think it must render perfectly in Ubuntu. I want to know why this font doesn't in Ubuntu right now."

The correct way was to ask them what rendering engine they are utilizing? What OpenType features they've implemented
and how much? I am a very good programmer myself and even I could write piece of code for them to fix these problems
but the way matter is put forward is quit impolite...


Lastly, Microsoft is not intrested in Pak Nastaleeq at all neigther its funded by her you should keep this in mind. You thinking is quit amazing if
you feel that with the help of a 157 KB font file (Pak Nastaleeq), Microsoft can through the Linux in dark allays...
Rather its me who is contineously asking modifications in there framework and yet the discussion is ongoing with no
exciting results.

If you're taking the matters as a crusade between the Operating Systems, I apologize to assist you in anyway.
Moreover, I might have to re-think my public relationing policies regarding this.


Best regards,
Mohsin Hijazee
 

محسن حجازی

محفلین
[align=left:b1df243f36]Lastly, after seeing the image of Ubunto I've concluded that following OpenType features are missing

1) Contextual Mark Positioning
2) Cursive Attachments
3) Rendering engines does not support OpenType v1.4 specifications completely

Hope we can make them to implement these issues. Basically, OS designers at least agree on font technology
and that goes in our interest.

Best regards,
Mohsin[/align:b1df243f36]
 

نعمان

محفلین
محسن معاف کیجئے اگر میری پوسٹس سے آپ کو دکھ پہنچا میں بعض مرتبہ خواہ مخواہ جذباتی ہوجاتا ہوں۔ بہر حال صفائی پیش نہیں کررہا لیکن آپ نے ہی تو لکھا تھا کہ یہ فونٹ ایسے فیچرز استعمال کرتا ہے جو ابھی لنکس ڈسٹری بیوشنز میں دستیاب نہیں اور خود مائیکروسوفٹ کو دو فیچر اسے سپورٹ کرنے کے واسطے شامل کرنا پڑے تھے۔

مقتدرہ کے ویب سائٹ پر مائیکروسوفٹ کے روابط اور آپ کا مائیکروسوفٹ کا بار بار حوالہ دینا اس سے میں سمجھا کہ مائیکروسوفٹ کی اس فونٹ میں کوئی خصوصی دلچسپی ہے۔

اتنے سارے مباحثے کے بجائے اگر آپ پہلے ہی ابنٹو کے اسکرین شاٹس پر نظر کرم فرمادیتے تو بدمزگی نہ ہوتی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
محسن حجازی نے کہا:
قیصرانی بھائی آپ نے تو مضمون کہ کر ڈاہڈا شرمندہ کر چھوڑا! واقعی کبھی کبھی زیادہ بول جاتا ہوں۔۔۔
ارے نہیں‌بھائی جی، آپ کی اس“ زیادہ بولی ہوئی بات“ سے ہمیں تو بہت سی نئی باتیں‌معلوم ہوئی ہیں۔ تو اس لئے مضمون کہا
 
Top