اعجاز اختر نے کہا:
واہ شاکر صاحب (میری مراد شاکر القادری سے ہے ، شاکر عزیز کو تو میں صاحب نہیں کہتا، وہ تو اپنا ہی بچہ ہے!!)۔ اچھا کمال کر دیا ہے۔ یہ فانٹ واقعی پاک سے زیادہ خوبسورت لگ رہا ہے۔ بس اب اس میں پاک نستعلیق کی کمیاں دور کر دی جائیں تو بہترین فانٹ ثابت ہوگا۔ پہلے یہ دیکھ لیں کہ یہ ونڈوز اور م س آفس کے کس کس ورژن پر کام کرتا ہے؟ ورڈ ایکس پی میں تو پاک قطعی کام ہی نہیں کرتا اور ورڈ 2007 میں درست لگیچر نہیں بنتے۔ لیکن یہ کام محض وولٹ میں ہی ممکن ہے جس کے لئے محسن یا اب مہوش کی ضرورت ہے۔ دیکھیں محسن حجازی کیا کہتے ہیں۔
جناب محترم!
بہت شکریہ ذرہ نوازی کا! ہمیں بھی اپنے نیاز مندوں میں شامل رکھیے! پسندیدگی اور شاباشی کا شکریہ! میں نے اس میں آخری اشکال تو تمام حروف کی ڈال دی ہیں لیکن ابتدائی اشکال چند حروف کی ڈالی ہیں اور واقعی فونٹ کی صورت حوصلہ افزا ہے اشکال کو اخذ کرنا میرے لیے کوئی مشکل نہیں رہا
پاک نستعلیق کو سانچہ بنا کر اس میں اشکال کو داخل کرنا بھی کوئی مشکل نہیں لیکن پھر بھی محسن حجازی صاحب کی رہنمائی ضروری ہے گو کہ انہوں نے پاک نستعلیق میں مختلف حروف کی اشکال کے گلائفس کے ناموں کی درجہ بندی اس طرح کر دی ہے کہ بہت آسانی سے یہ کام کیا جا سکتا ہے لیکن جائے استاد خالیست کے مصداق ایک مرتبہ ان سے یہ رہنمائیی لینا ضروری ہے کہ انہوں نے فونٹ میں گلائفس کے جو نام رکھے ہیں مثلا حرف ب کی اابتدائی اشکال کے لیے ب کے ساتھ 1 2 3 4 وغیرہ لگایا گیا ہے
اگر ہم چاہتے ہیں ککہ یہ کام کسی گڑ بڑ کے بغیر ہو جائے تو اس کے لیے ہمیں محسن صاحب سے ایک فہرست دکار ہو گی کہ پاک نستعلیق میں مختلف اشکال کو جو جو نام دیے گئے ہیں ان کے حساب سے کونسی اشکال کونسی دوسری اشکال کے ساتھ جڑتی ہیں تاکہ ہم اپنی اشکال کو انہی گلائفس میں پیسٹ کر سکیں اس کے بعد نقطوں کی جاگزینی کا مرحلہ تو وولٹ میں ہی درست کیا جا سکے گا
اور یہ سارا عمل تو ہم صرف
سیکھن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نے سکھان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ۘےکے لیے کر رہے ہیں
امید ہے کہ محسن حجازی صاحب ہمیں مایوس نہیں کریں گے