پاک نستعلیق کے ساتھ چھیڑ خوانی

شاکرالقادری

لائبریرین
ذرا اس تصویر کو دیکھیں
میں نے پاک نستعلیق میں اپنی اخذ کردہ کچھ ابتدائی اور آخری اشکال کو داخل کر کے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ محفل کے نستعلیق پروجیکٹ کے تحت وجود میں آنے والا لاہوری سٹائل کیسا ہوگا
کچھ کچھ اندازہ تو ہوہی جاتا ہے آپ بھی دیکھیں اور بتائیں
3_test_1.jpg
 
دوست

محفلین
بہت اچھے۔۔۔
اگر محسن بھائی آپ کو اتنا ہی بتا دیں تو پیچھے تو کچھ بھی نہیں بچے گا۔۔ جہاں تک میرا خیال ہے۔ پاک نستعلیق کو ہی سانچہ بنا کر شکلیں اس میں فٹ کردینے سے کام بن جائے گا۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
واہ شاکر صاحب (میری مراد شاکر القادری سے ہے ، شاکر عزیز کو تو میں صاحب نہیں کہتا، وہ تو اپنا ہی بچہ ہے!!)۔ اچھا کمال کر دیا ہے۔ یہ فانٹ واقعی پاک سے زیادہ خوبسورت لگ رہا ہے۔ بس اب اس میں پاک نستعلیق کی کمیاں دور کر دی جائیں تو بہترین فانٹ ثابت ہوگا۔ پہلے یہ دیکھ لیں کہ یہ ونڈوز اور م س آفس کے کس کس ورژن پر کام کرتا ہے؟ ورڈ ایکس پی میں تو پاک قطعی کام ہی نہیں کرتا اور ورڈ 2007 میں درست لگیچر نہیں بنتے۔ لیکن یہ کام محض وولٹ میں ہی ممکن ہے جس کے لئے محسن یا اب مہوش کی ضرورت ہے۔ دیکھیں محسن حجازی کیا کہتے ہیں۔
 
دوست

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:

:oops: :oops: :oops:
شکریہ شکریہ جناب۔۔۔
 
جناب محترم!
بہت شکریہ ذرہ نوازی کا! ہمیں بھی اپنے نیاز مندوں میں شامل رکھیے! پسندیدگی اور شاباشی کا شکریہ! میں نے اس میں آخری اشکال تو تمام حروف کی ڈال دی ہیں لیکن ابتدائی اشکال چند حروف کی ڈالی ہیں اور واقعی فونٹ کی صورت حوصلہ افزا ہے اشکال کو اخذ کرنا میرے لیے کوئی مشکل نہیں رہا
پاک نستعلیق کو سانچہ بنا کر اس میں اشکال کو داخل کرنا بھی کوئی مشکل نہیں لیکن پھر بھی محسن حجازی صاحب کی رہنمائی ضروری ہے گو کہ انہوں نے پاک نستعلیق میں مختلف حروف کی اشکال کے گلائفس کے ناموں کی درجہ بندی اس طرح کر دی ہے کہ بہت آسانی سے یہ کام کیا جا سکتا ہے لیکن جائے استاد خالیست کے مصداق ایک مرتبہ ان سے یہ رہنمائیی لینا ضروری ہے کہ انہوں نے فونٹ میں گلائفس کے جو نام رکھے ہیں مثلا حرف ب کی اابتدائی اشکال کے لیے ب کے ساتھ 1 2 3 4 وغیرہ لگایا گیا ہے
اگر ہم چاہتے ہیں ککہ یہ کام کسی گڑ بڑ کے بغیر ہو جائے تو اس کے لیے ہمیں محسن صاحب سے ایک فہرست دکار ہو گی کہ پاک نستعلیق میں مختلف اشکال کو جو جو نام دیے گئے ہیں ان کے حساب سے کونسی اشکال کونسی دوسری اشکال کے ساتھ جڑتی ہیں تاکہ ہم اپنی اشکال کو انہی گلائفس میں پیسٹ کر سکیں اس کے بعد نقطوں کی جاگزینی کا مرحلہ تو وولٹ میں ہی درست کیا جا سکے گا
اور یہ سارا عمل تو ہم صرف
سیکھن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نے سکھان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ۘےکے لیے کر رہے ہیں
امید ہے کہ محسن حجازی صاحب ہمیں مایوس نہیں کریں گے
 
دوست

محفلین
اور قادری صاحب شاید اسی طرف محسن بھائی کا اشارہ تھا کہ نستعلیق فونٹ بھاگتے پھریں گے۔۔۔۔
یعنی پاک نستعلیق کو بطور سانچہ استعمال کرکے کتنے ہی انداز کے فونٹ بنائے جاسکتے ہیں۔۔۔
اسی طرح تحریری نستعلیق بھی بن سکتا ہے۔۔۔
جیسے جیسے پاک نستعلیق میں جدت آتی جائے گی اس میں پھر سے اشکال بدل کر اس فونٹ کو بھی جدید کیا جاتا رہے گا۔۔۔
ویسے اگر پورا فونٹ بنانا ہوتو میرا خیال ہے زیادہ وقت لگے گا۔۔
لیکن میرا محسن بھائی سے سوال یہ بھی ہے کہ دونوں طریقوں کے کیا فائدے اور نقصان ہیں؟؟
وسلام
 
باسم

محفلین
میرا خیال ہے

میرا خیال ہے کہ محسن بھائی سے ہمیں پورا فانٹ ہی سیکھنا چاہیے شروع سے آخر تک
ایسا کرنا تو اہم بات نہیں ہے اہم یہ ہے کہ ہم پورا فانٹ بنانا سیکھیں اور وہ چاہتے بھی یہی ہیں
ضرورت کی جہاں تک بات ہے تو وہ انشاءاللہ پاک نستعلیق سے پوری ہو ہی جائے گی
 
نبیل

تکنیکی معاون
دراصل یہاں مقابلہ ہم لوگوں کے بے صبر شوق اور محسن کے systematic انداز کا ہے۔ وہ مرحلہ وار اور طریقے سے کام آگے بڑھانا چاہ رہے ہیں، جبکہ ہم طرح طرح کے فونٹس کی لائن لگا دینا چاہ رہے ہیں۔ ذاتی طور پر میں یہاں کم ہی اثر پذیری دکھا سکتا ہوں۔ ایک طرف محسن کے امتحانات کی مصروفیت کا خیال ہے تو دوسری جانب کسی طرح فونٹ ڈیویلپمنٹ ٹیم کے مورال کو بحال بھی رکھنا ہے۔ میرے خیال میں جب تک وہ واپس آئیں، ہم اسی طرح کی چھیڑ خانیاں جاری رکھتے ہیں۔ اچھا وقت گزرے گا۔ بہتر تو ہوتا اگر محسن باقی لوگوں کو کچھ نہ کچھ کام بطور مشق یا سیکھنے کے لیے دے جاتے۔ لیکن اگر انہیں اس کی فرصت نہیں ہے تو ہم ازخود سیکھنے کی کوشش بھی کر سکتے ہیں۔

تو آپ میں سے جس نے بھی وولٹ اور دوسرے فونٹ کریٹر پروگرامز پر کام سیکھا ہے، ان سے گزارش ہے کہ کچھ اس بارے میں ہی دوسروں کو معلومات فراہم کریں۔ شاکرالقادری بھی اگر فونٹ کی اشکال تبدیل کرنے کے بارے میں کچھ روشنی ڈال سکیں تو باقیوں کی معلومات میں اس سے اضافہ ہوگا۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
جناب اب تک ہم جن مراحل سے گزرے ہیں وہ کچھ اس طرح ہیں
1۔۔۔۔ الفاظ کی کتابت
2۔۔۔ انہیں سکین کر نا
3۔۔ سکین شدہ فائل کو کورل ٹریس کے ذریعہ ٹریس کرنا
4۔۔۔ ٹریس شدہ فائل کو کورل ڈرا میں اوپن کر کے ان گروپ کرنا
5۔۔۔ اور ﴿استرے قینچی یعنی نائف ٹول کی مدد سے حروف کو اس طرح سے کاٹنا کہ ان کی ابتدائی اور آخری اشکال الگ الگ ہو جائیں اور پھر جوڑ لگانے پر وہی حروف اسی طرح مکمل ہو جائیںۘ ۔ یہاں تک کام ہم نے یہاں مکمل کیا ہے
اس کے بعد کے کرنے والے کام حروف کی درمیانی اشکال کا وضع کرنا ہے جو ابھی باقی ہے اور ظاہر ہے کہ وہ مجھے ہی کرنا ہے اور محسن صاحب کی راہنمائی کے ساتھ ہی کرنا ہے
اب رہا یہ معاملہ کے باقی دوست کیسے یہ چھیڑخانیاں کیسےجاری رکھ سکتے ھیں تو اس کے لیے آپ چاہیں تو گزشتہ تمام پراسیس کو اپنے اپنے طور پر انجام دے سکتے ہیں بصورت دیگر اخذ شدہ اشکال کی فائلوں کو ڈائون لوڈ کر لیں اور:
1۔۔۔ کورل ڈرا میں کھول کر انہیں ایک ایک کر کے بطورTTF ایکسپورٹ کرتے جائے اور اسطرح ایک فونٹ فائل بنتی جائے گی جس میں مختلف کلیدوں پر آپ کی ایکسپورٹ شدہ اشکال جمع ہوتی جائیں گی جب یہ کام مکمل ہو جائے تو
2۔۔۔ کسی بھی فونٹ کریٹر پروگرام میں اس کو کھول لیں
3۔۔ اس کے ساتھ ہی پاک نستعلیق کو بھی اسی پروگرام میں کھول لیں
4۔۔۔ دونوں فائلوں کو متوازی دریچوں میں سجا لیں اور پاک نستعلیق کے ایک ایک گلائف کو باریک بینی سے دیکھیں اور دوسرے فونٹ سے گلائفس کو ایک ایک کرکے پاک نستعلیق کے متعلقہ گلائفس میں پیسٹ کرتے چلے جائیں
5۔۔۔۔ فونٹ کو سیوSave کر لیں اور انسٹال کر کے چیک کریں
آپ اپنی اپنی سطح پر ہونے والی کامیابیوں کو یہاں دوسروں کے افادے کے لیے پیش کر سکتے ہیں
جناب اعجاز اختر اس کام کا کافی تجربہ رکھتے ہیں وہ بھی اگر یہاں اپنے تجربات دوسروں کے استفادہ کے لیے پیش کریں تو سیکھنے سکھانے کی یہ ورکشاپ چل نکلے گی اور بہن مہوش علی ایم ایس وولٹ میں خاصی استعداد حاصل کر چکی ہیں وہ اس کے نقاط کی جاگزینی کو بہتر کر سکتی ہیں لیکن اس کے لیے شاید پاک نستعلیق کا وولٹ ورک ضرورت ہو گا جو کہ ابھی مہیا نہیں ہے
 
محسن حجازی

محفلین
بہت اچھی بات ہے کہ آپ خود سے کوشش کر رہے ہیں جاری رکھیے۔ منظم انداز میں‌ کام عید کے بعد ہی ہو پائے گا۔
 
یہ فونٹ تو بہت پیارا لگ رہا ہے۔ اگر کچھ ماہر دوست مل کر اس پر کام کریں تو اردو کا خوبصورت نستعلیق فونٹ وجود میں آسکتا ہے۔
 
میرا خیال ہے کہ فائنل ریلیز سے پہلے تو پاک نستعلیق میں ردوبدل کی اجازت نہیں ہے؟
کرسکتے ہیں کیوں نہیں۔ جو کچھ کرنا چاہیں کریں۔ ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ بلکہ ہم نے تو قادری صاحب کو یہاں آنے کی دعوت بھی دی تھی مگر ۔۔۔۔
 
خدا کرے کہ اس میدان میں بھی کچھ لکھا جائے۔۔۔۔۔۔ تاکہ ہم جیسے لوگ استفادہ حاصل کرسکیں کہ بہت بے تاب بیٹھے ہیں!
 
مہوش علی

لائبریرین
کرسکتے ہیں کیوں نہیں۔ جو کچھ کرنا چاہیں کریں۔ ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ بلکہ ہم نے تو قادری صاحب کو یہاں آنے کی دعوت بھی دی تھی مگر ۔۔۔۔

قادری برادر کا آپ کے پاس اپنی تمام تر مصروفیات کو چھوڑ کر لمبے عرصے کے لیے آنا تو ذرا مشکل ہو سکتا ہے، جبکہ پاک نستعلیق فونٹ کا بذریعہ ای میل قادری صاحب تک پہنچنا ذرا آسان لگتا ہے :)

مگر بات پھر وہی پرائیویسی اور آپکے ادارے کی پالیسیز کی آ جاتی ہے جس کے آگے ہماری طرح آپ بھی بے بس ہوں گے۔

بہرحال سوچئیے کہ کس طرح ممکن ہو سکتا ہے کہ قادری صاحب اٹک میں رہتے ہوئے ہی آپکی ٹیم کا حصہ بن سکیں۔
 
بہن اب تو میں بھی مصروف ہوں پیپرس میں۔ جب فارغ ہوا تو قدری صاحب 15 یا 20 تو اپنے پاس رکھ سکتا ہوں۔
 
Top