!پاک ڈیٹا کا ایک اور کارنامہ!

arifkarim

معطل
جوہر نستعلیق کے 1700 لگچرز کے بعد اب پاک ڈیٹا نے پیش کیا ہے جوہر نستعلیق پرو۔ جس میں‌20000 سے بھی زائد نوری نستعلیق کے لگچرز شامل کئے گئے ہیں۔ اور یہ فانٹ خاص طور پر VIZRT software نامی پروگرام کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ غالباً جیو ٹی وی والے اسی کو استعمال کر رہے ہیں۔
اب اوپن ٹائپ نوری نستعلیق فانٹ کے خواب پورے ہوتے نظر آتے ہیں۔ بس اسکی قیمت کا مسئلہ ہے: Price: $1,080.00
http://pakdata.com/products/pdms-jauhar-viz
untitled.jpg
 
عارف کریم بھائی انھوں نے محنت کی ہے اب اُن کا حق ہے کہ وہ اسکی پوری قیمت وصول کرنا چاھے یا یہاں ہے ماحول کو دیکھ کر رعایتی قیمت اپنائے خیر جیسے ان کی مرضی ہے
 
arifkarim

معطل
ان کے پرانے پراڈیکٹس مثلاً اردو ماہر اور اردو 98 بھی صرف ذیادتی قیمت ہی کی وجہ سے عام صارفین تک مقبولیت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ جسکی وجہ سے انہیں بار بار اسکی قیمت کم کرنی پڑی تھی۔ دیکھتے ہیں کہ اسکی قیمت کتنا گرتی ہے؟
خیر، اب ہمیں سکون کا سانس لے لینا چاہئے کہ کسی نے اس کٹھن کام کو مکمل تو کیا! اور فیض نستعلیق کی فکر کرنی چاہئیے :)
 
عارف انجم

محفلین
مجھے شبہ ہے کہ پاک ڈیٹا والوں کے اس فونٹ کی فروخت یقینی بنانے کے لیے ہی پاک نوری نستعلیق کا منصوبہ کھٹائی میں‌ ڈالا گیا ہے۔ ظاہر ہے جب ایک فونٹ سرکاری سطح پر مفت جاری ہوتا تو جوہر پرو کو کون پوچھتا۔
محسن حجازی اور دیگر متعلقہ افراد ہی اس کی تصدیق یا تردید کر سکتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
مجھے شبہ ہے کہ پاک ڈیٹا والوں کے اس فونٹ کی فروخت یقینی بنانے کے لیے ہی پاک نوری نستعلیق کا منصوبہ کھٹائی میں‌ ڈالا گیا ہے۔ ظاہر ہے جب ایک فونٹ سرکاری سطح پر مفت جاری ہوتا تو جوہر پرو کو کون پوچھتا۔
محسن حجازی اور دیگر متعلقہ افراد کی اس کی تصدیق یا تردید کر سکتے ہیں۔

جی ہاں مجھے بھی دال میں کچھ کالا لگتا ہے!
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں یہ دور کی کوڑی لانے کے مترادف ہے۔ لیکن یہ صرف میرا قیاس ہے۔
 
عارف انجم

محفلین
پاک ڈیٹا ایک پرائیوٹ‌ ادارہ ہے، جبکہ مرکز فضیلت حکومت کا۔ شاید اندر خانے ان دونوں کے درمیان کوئی کھچڑی پکی ہو۔ خیر ہمیں کسی کو بھی مورد الزام نہیں دینا چاہیے۔

پاک ڈیٹا طویل عرصے (غالباََ آٹھ نو سال) سے حکومتی منصوبوں‌ پر کام کر رہا ہے اور اس نے کئی پروجیکٹس بنائے ہیں۔ سرکاری افسران سے ان کی راہ و رسم خوب بن چکی ہوگی تو ایسے میں ایک سرکاری فونٹ سے متعلق انہیں قبل از وقت معلوم ہونا اور اس کی ریلیز رکوانا کون سا بڑا کام ہے۔

سچ بات تو یہ ہے کہ انہوں نے فونٹ بنا کر کارنامہ انجام نہیں دیا بلکہ عوام کے پیسے سے تیار ہونے والے ’پاک نوری نستعلیق ‘ کی ریلیز مبینہ طور پر رکوا کا ’’کارنامہ‘‘ کیا ہے۔

مزید یہ کہ اگر پاک نوری نستعلیق جاری ہوجاتا تو میرے خیال میں پاکستان میں سافٹ ویئر پائریسی کم ہوجاتی کیونکہ بہت سے لوگ صرف ان پیج کے لیے شدہ ونڈوز استعمال کرنے پر مجبور ہیں جو بالعموم سرقہ شدہ ہوتی ہے۔ پاک نوری نستعلیق سے لینکس کا رحجان بڑھتا۔ انٹرنیٹ پر بھی اردو کو بہت مدد ملتی۔ This is stab in the back:(
 
نبیل

تکنیکی معاون
عارف انجم، ضروری نہیں کہ مرکز فضیلت کے پراجیکٹس کی سستی کے پیچھے کسی اور کمپنی کا ہاتھ ہو۔ یہ محض قیاس آرائی ہے اور اسے اتنا سنجیدگی سے نہ لیں۔
 
عارف انجم

محفلین
عارف انجم، ضروری نہیں کہ مرکز فضیلت کے پراجیکٹس کی سستی کے پیچھے کسی اور کمپنی کا ہاتھ ہو۔ یہ محض قیاس آرائی ہے اور اسے اتنا سنجیدگی سے نہ لیں۔

آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں نبیل یہ قیاس آرائی ہے اور اسی لیے میں نے ’’مبینہ طور پر‘‘ کے الفاظ استعمال کیے۔

میں‌ نے شروع میں کہا تھا کہ محسن حجازی اور متعلقہ افراد ہی اس معاملے پر روشنی ڈال سکتے ہیں۔ ان میں سے کسی کی نظر پڑے تو برائے مہربانی ہماری یہ الجھن رفع کیجیے۔ شکریہ
 
پاک نوری نستعلیق کا پراجیکٹ اگر مکمل ہو جاتا تو انکے پہلے فانٹ پاک نستعلیق کو کون پوچھتا؟ :grin:
 
نبیل

تکنیکی معاون
محسن حجازی شاید کہیں ذکر کر چکے ہیں کہ پاک نوری نستعلیق فونٹ انہی کا برین چائلڈ تھا، اپنے پراجیکٹ کو سبوتاژ کرنے میں انہیں کیا دلچسپی ہو سکتی تھی؟
 
arifkarim

معطل
محسن حجازی شاید کہیں ذکر کر چکے ہیں کہ پاک نوری نستعلیق فونٹ انہی کا برین چائلڈ تھا، اپنے پراجیکٹ کو سبوتاژ کرنے میں انہیں کیا دلچسپی ہو سکتی تھی؟

میرا اشارع محسن حجازی صاحب کی طرف نہیں تھا، مرکز فضیلت کی طرف تھا۔
 
عارف انجم

محفلین
پاک نوری نستعلیق کا پراجیکٹ اگر مکمل ہو جاتا تو انکے پہلے فانٹ پاک نستعلیق کو کون پوچھتا؟ :grin:

پاک نستعلیق اس وقت بھی کم از کم میری ناقص رائے میں زیادہ مقبول نہیں۔ لیگچر بیس تیز رفتار پاک نوری نستعلیق سے مرکز فضیلت اردو کو کہیں زیادہ مقبولیت ملتی۔ پھر شاید اردو محفل پر بھی محسن حجازی اور مرکز فضیلت اردو کے کارنامے کا چرچا کئی روز ہوتا رہتا۔ :)

مجھے تو محسن حجازی اینڈ کمپنی کی خاموشی پر حیرت ہو رہی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین

محسن حجازی بہت عرصہ ہوا مرکز فضیلت کو چھوڑ کر ایک پرائیوٹ‌فرم میں جاب کر رہے ہیں
 
arifkarim

معطل
پاک نستعلیق اس وقت بھی کم از کم میری ناقص رائے میں زیادہ مقبول نہیں۔ لیگچر بیس تیز رفتار پاک نوری نستعلیق سے مرکز فضیلت اردو کو کہیں زیادہ مقبولیت ملتی۔ پھر شاید اردو محفل پر بھی محسن حجازی اور مرکز فضیلت اردو کے کارنامے کا چرچا کئی روز ہوتا رہتا۔ :)

مجھے تو محسن حجازی اینڈ کمپنی کی خاموشی پر حیرت ہو رہی ہے۔

بھائی جان آپ شاید پاکستانی سرکاری اداروں کے مسائل نہیں سمجھتے۔ اگر آج یہ ادارے انصاف کیساتھ پیسہ استعمال کریں تو انکی پروڈکٹیویٹی آسمان کو چھونے لگے۔
 
ش

شوکت کریم

مہمان
درست کہا۔۔۔۔۔۔ اس سستی کے پیچھے پاک ڈیٹا والوں کے بجائے ہمارے سرکاری اداروں کی روائتی سستی کا زیادہ ہاتھ ہے۔۔۔۔۔ افسر شاہی اور وسائل کا بے دریغ استعمال ۔۔۔۔ کام کرنے والوں کے بجائے پالش کرنے والوں کی حوصلہ افزائی۔۔۔۔ اور مزے کی بات کہ اچھا بھلا کام کرنے والا محنتی انسان ان اداروں میں جا کے چند ہی روز میں ویسا ہی ہو جاتا ہے۔
 
Top