!پاک ڈیٹا کا ایک اور کارنامہ!

arifkarim

معطل
درست کہا۔۔۔۔۔۔ اس سستی کے پیچھے پاک ڈیٹا والوں کے بجائے ہمارے سرکاری اداروں کی روائتی سستی کا زیادہ ہاتھ ہے۔۔۔۔۔ افسر شاہی اور وسائل کا بے دریغ استعمال ۔۔۔۔ کام کرنے والوں کے بجائے پالش کرنے والوں کی حوصلہ افزائی۔۔۔۔ اور مزے کی بات کہ اچھا بھلا کام کرنے والا محنتی انسان ان اداروں میں جا کے چند ہی روز میں ویسا ہی ہو جاتا ہے۔

تاذہ اطلاعات کے مطابق اب تو ظہور سولنگی بھائی نے بھی ادارہ چھوڑ دیا ہے۔ :(
 

عارف انجم

محفلین
کیا محسن حجازی اور ظہور سولنگی مل کر ذاتی طور پر لیگچر بیس نوری نستعلیق فونٹ جاری کر سکتے ہیں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
بغیر تحقیق کیے اس طرح کی بات کرنا مناسب نہیں ہے۔ مرکز فضیلت میں کیے گئے پراجیکٹ مرکز فضیلت کی انٹلیکچوئل پراپرٹی ہیں نا کہ اس پر کام کرنے والوں کی۔
 

arifkarim

معطل
بغیر تحقیق کیے اس طرح کی بات کرنا مناسب نہیں ہے۔ مرکز فضیلت میں کیے گئے پراجیکٹ مرکز فضیلت کی انٹلیکچوئل پراپرٹی ہیں نا کہ اس پر کام کرنے والوں کی۔

ہم نے کونسا مرکز فضیلت سے کچھ مانگا ہے۔ ۔ ۔ بات تو صرف یہ ہو رہی تھی کہ اگر محسن اور سولنگی صاحب کچھ وقت نکال پائیں تو ذاتی طور پر ایک لگچر بیسڈ فانٹ بنا سکتے ہیں۔ مرکز فضیلت اپنا کام اپنے پاس ہی رکھیں۔ ویسے بھی انہوں نے پاک نستعلیق بنوا کر بہت بڑا مارکہ مارا تھا۔
 
Top