پاک کوئز

پروگرام کو تقریبا مکمل کر ہی دیا ہے
ساؤنڈ ایفیکس بھی ڈال دیئے ہیں،آواز کو آپ بند بھی کر سکتے ہیں سپیکر کے آئکون کو کلک کرکے ،اس کے علاوہ کیٹگری کو سیلکٹ کرنا اور آسان اور مشکل سوالات کو منتخب کرنے کی سہولت بھی دے دی ہے ۔اس کے علاوہ اوپر کی طرف"سوالات کے لئے کیٹگری کا انتخاب کریں " کو کلک کرنے سے کیٹگری Reset کر سکتے ہیں۔اور "منتخب کردہ کیٹیگری کے مطابق اب تک سوالات کی تعداد" کو کلک کرنے سے سوالات والے پیج پر پہنچ جائیں گے ۔
اور وہاں اوپر کی طرف "درست جواب کے سامنے کلک کریں "کو کلک کرنے سے پروگرام وقتی طورپر روک یادوبارہ سے شروع کر سکتے ہیں۔
ٹائمر بھی لگا دیا ہے اور ڈیفالٹ ٹائم 30 سیکنڈ ہیں
سوال کو نظرانداز کا آپشن بھی ڈال دیا ہے ،اور نمبرنگ بھی ہو گی ہر صیح جواب کے 10 نمبر اور غلط کے 5 نمبر کاٹ لیے جائیں گے اور سکپ کر نے کی صورت میں کمی یا اضافہ نہیں ہوگا۔(تکہ بازی نہیں چلے گی;) )
جہاں ضرورت محسوس کی ٹول ٹپ کی مدد بھی دی ہے۔
ایرر میسجز کو بھی پہلے کی نسبت کچھ بہتر کرنے کی کوشش کی ہے۔
ایکس ایم ایل کی فائل کو بنانے کا طریقہ ساتھ میں موجود ہیلپ فائل میں لکھ دیا ہے
پھر بھی کسی مدد کی ضرورت ہو تو بندہ حاضر ہے

catgo.jpg
۔۔
quiz1b.jpg
۔۔
quiz2.jpg
--
result.jpg
--
errorok.jpg

ڈاونلوڈ لنک: پاک کوئز
پروگرام کو چلانے کیلئے ڈاٹ نیٹ کا 3.5ورژن ضروری ہے
ڈاٹ نیٹ 3٫5 مکمل
بھائیوں سے ایک درخواست ہے کہ وہ جب ایکس ایم ایل کی سوالات کی فائل تیار کریں تو اسے یہاں بھی شیئر کردیں تاکہ دوسرے بھی اسے استمال کرسکیں۔باقی پروگرام میں کسی اور تبدیلی کی ضرورت محسوس ہو تو ضرور بتائے گا۔:cool:
 

Attachments

  • error.jpg
    error.jpg
    10.7 KB · مناظر: 1

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر ابرار۔ آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ میں اسے استعمال کرنے کی کوشش کروں گا۔ باقی دوست بھی جلد ہی اپنی رائے سے آگاہ کریں گے۔ اگر یہ پروگرام درست کام کرتا ہے تو یہ تدریسی مقاصد کے لیے کافی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔
کیا اس موضوع کو سوفٹویر ریلیز فورم میں نہ منتقل کر دیا جائے؟
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب، بہت اچھا پروگرام ہے۔ یقیناً یہ تدریسی مقاصد کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔
 

رانا

محفلین
بہت زبردست کاوش ہے ابرار صاحب۔ مجھے اس لئے بھی پسند آئی کہ میں آج کل xml فائلز کو سمجھنے کی کوشش کررہا تھا اس کے پیٹرن سے مجھے بھی کافی مدد ملے گی۔ ابھی اتار کے چیک کرتا ہوں۔
 

سلیم احمد

محفلین
ماشاء اللہ بہت اچھا ہے۔:):):):):):):):):grin::grin::grin::grin::grin:
استعمال کرنے میں بھی بہت آسان ہے میں بھی اس پروگرام کو تدریسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتا تھا۔ جزاکم اللہ۔
اگر کسی سوال میں ایک سے زائد جواب درست ہوں تو پہلی صحیح آپشن پر کلک کرنے سے ہی اگلا سوال آجاتا ہے(یعنی دوسری یا تیسری آپشن پر کلک کرنے کا موقعہ ہی نہیں ہوتا)۔ کیا اس کو تبدیل کرنا چاہیے کہ ساری درست آپشنز پر کلک کرنا ضروری ہوورنہ آگے نہ جائے۔
اسی طرح ( XML فائل میں سوال و جواب لکھنے کی سہولت کے ساتھ ساتھ ) اگر ڈیٹا فیڈ کرنے کے لئے بھی ایک کھڑکی بن جائے جہاں پر سوال اور اُن کے جواب لئے آپشنز درج کی جاسکیں تو ہر کسی کے لئے جو کہ ایکس ایم ایل میں نہیں کام کرنا چاہتا ڈائریکٹ انٹری کرسکتا ہے۔
یا
کیا مائکروسافٹ ایکسس کی ڈیٹا بنک سے بھی ڈیٹا ایکس ایم ایل میں ایکسپورٹ کیا جاسکتا ہے اگر کیا جاسکتا ہے تو کیا طریقہ کار ہوگا کہ آپ پاک کوئز کے لئے مطلوبہ فائل تیار ہوجائے
یا
کیا ڈائریکٹ ایکسس کی فائل سے بھی ڈیٹا لیا جاسکتا ہے۔ اگر لیا جاسکتا ہے تو ٹیبل کونسی ہوگی۔
باقی بعد میں
 
ما شاء اللہ ابرار بھائی کیا خوب۔ کمال کر دیا۔
کیا اس کوئز سوفٹ ویئر میں ہم اپنی طرف سے بھی کوئی سوالا ایڈ کر سکتے ہیں؟
جی اسے اسی مقصد کیلئے بنا یا گیا ہے کہ اس میں کوئی بھی اپنی مرضی کے سوال ڈال سکتا ہے ،آپ ایکس ایم ایل کی فائل کو کھول کر اسی پیٹرن میں نئے سوال ڈال سکتے ہیں اور جتنے چاہیں ڈال سکتے ہیں،کوشش کروں گا کہ اگلے ہفتے تک اس میں کیٹگری کا آپشن بھی شامل کردوں ،تاکہ جس کیٹگری کے سوال سیلکٹ کیے جائیں صرف وہی سوال سامنے آئیں۔
 

دوست

محفلین
یار پروجیکٹ نہیں بناتے سورس فورج وغیرہ پر۔ پتا نہیں کتنے لوگ محروم رہ رہے ہیں ایسا نہ ہونے کی وجہ سے۔
 
Top