امن وسیم
محفلین
*پاگل لڑکی*
ایک ہے پاگل لڑکی جو
دیواروں سے سر ٹکرا کر
پیروں میں کانٹوں کو سجا کر
تکلیفیں بڑھاتی ہے
راتوں میں اٹھ کر روتی ہے
اور دل کے داغ وہ دھوتی ہے
ایک ہے پاگل لڑکی جو
انجان تھی پیار کرنے سے پہلے
سولی پر چڑھنے سے پہلے
کہ پیار کا رستہ مشکل ہے
اور سارا زمانہ سنگدل ہے
اس کو اب احساس ہوا ہے
پیار جب اس کا روٹھ گیا ہے
خواب جب اس کا ٹوٹ گیا ہے
کوئی اسے بتلائے کہ اب
روگ لگانے سے کیا ہو گا
سوگ منانے سے کیا ہو گا
جوگ رچانے سے کیا ہو گا
پر وہ کب مانے بات کسی کی
وہ تو ہے ایک پاگل لڑکی
امن وسیم
ایک ہے پاگل لڑکی جو
دیواروں سے سر ٹکرا کر
پیروں میں کانٹوں کو سجا کر
تکلیفیں بڑھاتی ہے
راتوں میں اٹھ کر روتی ہے
اور دل کے داغ وہ دھوتی ہے
ایک ہے پاگل لڑکی جو
انجان تھی پیار کرنے سے پہلے
سولی پر چڑھنے سے پہلے
کہ پیار کا رستہ مشکل ہے
اور سارا زمانہ سنگدل ہے
اس کو اب احساس ہوا ہے
پیار جب اس کا روٹھ گیا ہے
خواب جب اس کا ٹوٹ گیا ہے
کوئی اسے بتلائے کہ اب
روگ لگانے سے کیا ہو گا
سوگ منانے سے کیا ہو گا
جوگ رچانے سے کیا ہو گا
پر وہ کب مانے بات کسی کی
وہ تو ہے ایک پاگل لڑکی
امن وسیم