امن وسیم

محفلین
*پاگل لڑکی*

ایک ہے پاگل لڑکی جو
دیواروں سے سر ٹکرا کر
پیروں میں کانٹوں کو سجا کر
تکلیفیں بڑھاتی ہے
راتوں میں اٹھ کر روتی ہے
اور دل کے داغ وہ دھوتی ہے

ایک ہے پاگل لڑکی جو

انجان تھی پیار کرنے سے پہلے
سولی پر چڑھنے سے پہلے
کہ پیار کا رستہ مشکل ہے
اور سارا زمانہ سنگدل ہے

اس کو اب احساس ہوا ہے
پیار جب اس کا روٹھ گیا ہے
خواب جب اس کا ٹوٹ گیا ہے

کوئی اسے بتلائے کہ اب
روگ لگانے سے کیا ہو گا
سوگ منانے سے کیا ہو گا
جوگ رچانے سے کیا ہو گا

پر وہ کب مانے بات کسی کی
وہ تو ہے ایک پاگل لڑکی

امن وسیم
 
*پاگل لڑکی*

ایک ہے پاگل لڑکی جو
دیواروں سے سر ٹکرا کر
پیروں میں کانٹوں کو سجا کر
تکلیفیں بڑھاتی ہے
راتوں میں اٹھ کر روتی ہے
اور دل کے داغ وہ دھوتی ہے

ایک ہے پاگل لڑکی جو

انجان تھی پیار کرنے سے پہلے
سولی پر چڑھنے سے پہلے
کہ پیار کا رستہ مشکل ہے
اور سارا زمانہ سنگدل ہے

اس کو اب احساس ہوا ہے
پیار جب اس کا روٹھ گیا ہے
خواب جب اس کا ٹوٹ گیا ہے

کوئی اسے بتلائے کہ اب
روگ لگانے سے کیا ہو گا
سوگ منانے سے کیا ہو گا
جوگ رچانے سے کیا ہو گا

پر وہ کب مانے بات کسی کی
وہ تو ہے ایک پاگل لڑکی

امن وسیم
'جوگ رچانے' کا کیا مطلب ہوا ؟
 

امن وسیم

محفلین
'جوگ رچانے' کا کیا مطلب ہوا ؟
مطلب " جوگ " قبول کر لینا اور اسے اپنے دل کی گہرائیوں میں اتار لینا۔
میرا خیال ہے یہ ایسے ہی ہے، ویسے میری اردو کافی کمزور ہے۔ اگر اس میں کوئی غلطی ہو تو مطلع کر کے اصلاح کا موقع ضرور دیجیے گا
 
مطلب " جوگ " قبول کر لینا اور اسے اپنے دل کی گہرائیوں میں اتار لینا۔
میرا خیال ہے یہ ایسے ہی ہے، ویسے میری اردو کافی کمزور ہے۔ اگر اس میں کوئی غلطی ہو تو مطلع کر کے اصلاح کا موقع ضرور دیجیے گا
میرے ناقص علم کے مطابق رچانا کے ساتھ کچھ ہی لفظ فٹ بیٹھتے ہیں۔ مثلا مہندی، شادی، ڈھونگ۔ یا کچھ ایسا جسے دھوم دھام سے منایا جائے۔
جوگ ہمیشہ ’لیا‘ کے ساتھ ہی پڑھا سنا ہے۔ سوال اسی تناظر میں تھا۔
 

امن وسیم

محفلین
Top