پتلے اور موٹے جسم پر پانی کے اثرات

تانیہ

محفلین

پانی نہ انسانی بدن کو پتلا کرتا ہے اور نہ ہی موٹا ۔ عام طور پر کہہ دیا جاتا ہے کہ وہ لوگ جو اپنے وزن کو کم کرنا چاہیتے ہیں زیادہ پانی پیئیں ۔ کیا یہ بات سائنسی نقطہ نظر سے صحیح ہے ؟
روزانہ 6 سے 8 پانی کے گلاس پینا ضروری ہیں البتہ اگر پانی کم استعمال کریں اور اس کے ساتھ چائے کا استعمال کیا جائے تو بھی پانی کی کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے ساتھ انسان سبزی جات ، پھلوں ، دودھ ،انڈوں اور لسی کے استعمال سے بھی پانی کی ضرورت پوری کر سکتا ہے ۔ ہاں اگر کوئی گرم آب وہوا میں رہ رہا ہو یا جسم کی فعالیت زیادہ ہو تو ظاہر بات ہے کہ ایسے شخص کو زیادہ پانی کو ضرورت محسوس ہو گی ۔
حقیقت میں پانی نہ تو پتلا کرتا ہے اور نہ ہی موٹا ۔ پانی میں کیلری بھی صفر ہوتی ہے ۔ ہاں جو لوگ خود کو پتلا کرنے کے لیئے ڈائٹنگ کرتے ہیں اور خوراک کا استعمال کم کر دیتے ہیں تو اس صورت میں انہیں پانی کا استعمال زیادہ کرنا چاہیئے ، اس کی وجہ یہ ہے جب انسان غذا نہیں کھائے گا تو اس کے اپنے بدن کی چربی استعمال میں آئے گی اور کیونکہ چربی پانی کی مدد سے بدن سے خارج ہوتی ہے اس لیئے پانی یہاں پر مفید ثابت ہوتا ہے ۔
یہ تصوّر قائم نہیں کر لینا چاہیئے کہ پانی پینے سے کوئی پتلا ہو جائے گا ۔ البتہ کھانا کھانے سے اگر آدھا گھنٹہ پہلے پانی پی لیا جائے تو یہ بھوک کو ایک حد تک کم کر دیتا ہے اور یوں متعلقہ شخص کھانا کم کھائے گا ۔

کیلری کی جو مقدار اس درجہ حرارت کو پورا کرنے کے لیئے مصرف ہوتی ہے وہ بہت ہی کم یعنی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے اس لیئے اس سے وزن کم نہیں ہوتا ہے ۔ اس کےعلاوہ قابل ذکر بات یہ کہ ٹھڈا پانی معدہ کے لیئے مفید نہیں ہوتا ہے ۔
دوسری پینے والی چیزیں مثلا لسی ، سرکہ، پودوں کا عرق، جوس اور دوسری اس طرح کی چیزیں بھی بے حد مفید ہیں ۔ البتہ ان میں کیلوری کی مقدار کو لازمی طور پر حساب کر لینا چاہیئے ۔ پینے والی چیزوں کے استعمال سے بدن نہ صرف ضروری مائعات دریافت کر لیتا ہے بلکہ اس کے کام کرنے کی صلاحیت میں بھی تعادل آتا اور گردے میں پتھری جیسی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے ۔

ورزش کرنے والے شخص کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے
سادہ اور واضح ہے کہ جب کوئی شخص فعالیت کی حالت میں ہے تو اس کو خوراک کی ضرورت بھی زیادہ ہوتی ہے ۔ ایک ورزش کرنے والا شخص جب ایک گھنٹہ کسی گرم ہوا میں ورزش کرتا ہے تو 6 کپ کے قریب پسینہ اس کے بدن سے خارج ہو جاتا ہے ۔ یوں اس کے جسم میں پانی کی کمی واقع ہو جاتی ہے جس کو پورا کرنے کے لیئے پانی کا استعمال اسی مقدار میں ضروری ہو جاتا ہے ۔ پانی کے علاوہ سوڈیم اور کلورین بھی ایسے شخص کے جسم سے پسینے کے ساتھ دفع ہو جاتی ہے ۔ اس لیئے سوڈیم اور کلورین کو بھی پانی میں شامل کرکے ایسے شخص کو استعمال کرنا چاہیئے ۔
 
hakimkhalid

محفلین
تانیہ بہن سے بڑے احترام سے اختلاف کروں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔پانی وزن کم کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہوتا ہے۔
جسم میں پانی کی کمی فیٹس یا چکنائی میں اضافہ کر دیتی ہے۔جبکہ پانی کا زیادہ استعمال چربی کو کم کرتا ہے۔۔۔۔۔ظاہرہے ۔۔۔۔۔۔۔ اب اس کی وضاحت چاہی جائے گی کہ کیسے؟؟؟؟
تو ایسے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔پانی کی کمی کی وجہ سے گردے صحیح طور پر کام نہیں کر پاتے نتیجتاً جگر پر بوجھ بڑھ جاتا ہے۔انسانی فزیالوجی سے دلچسپی رکھنے والے یہ تو جانتے ہی ہوں گے کہ جگر کا بنیادی کام چربی کو توانائی میں تبدیل کرنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن جب یہ گردوں کا چھوڑا ہوا کام بھی کرتا ہے تو اس "لوڈ" سے اس کا اپنا فعل بھی متاثر ہوتا ہے جس کی بنا پر بہت کم چربی توانائی میں تبدیل ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔اس طرح انسانی جسم کے وزن میں اضافہ ہوجاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔لہذا پانی کا زیادہ استعمال ۔۔۔۔۔۔سوائے گردہ کے پچیدہ مریضوں میں ۔۔۔۔۔ہر صورت وزن میں کمی لاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس کے علاوہ سوڈیم جسم میں زیادہ جمع ہونے کی وجہ سے بعض اوقات پانی جسم میں رک جاتا ہے۔۔۔۔۔۔جو "swelling" یا ورم کہلاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔پانی کے زیادہ استعمال سے سوڈیم یا نمک گردے خارج کرنے لگتے ہیں ۔۔۔۔۔۔اور جسم کا ورم اتر کر اسمارٹنس آنا شروع ہو جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔اس کے علاوہ بھی کافی وجوہات ہیں کہ جس کی بنا پر کہا جا سکتا ہے کہ "پانی وزن کم کرتا ہے"۔
 
hakimkhalid

محفلین
پھر بھی دونوں باتیں ایک ہی ہوئی ناں ؟؟؟
یا میں نہیں سمجھا ؟؟

درست ۔۔۔۔تاہم اختلافی نوعیت کی بات صرف اتنی سی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہ "یہ تصوّر قائم نہیں کر لینا چاہیئے کہ پانی پینے سے کوئی پتلا ہو جائے گا۔"
جبکہ میں یہ کہہ رہا ہوں کہ یہ تصور نہیں ۔۔۔۔۔۔بلکہ حقیقت ہے کہ پانی کا زیادہ استعمال انسانی جسم کو واقعی پتلا کرتا ہے
 
علی خان

محفلین
میرا خیال ہے، کہ ایسا ممکن ہے، کہ پانی سے بدن کو کم کیا جا سکتا ہے، کیونکہ میں نے پچھلے 2 مہینوں میں تقریبا 12 کلو تک وزن کم کیا ہے،
میں نے جو طریقہ استعمال کیا وہ یہاں دوستوں کے ساتھ شئیر کروا رہا ہوں۔ ہو سکتا ہے، کسی کا آفاقہ ہو۔

روزانہ صبح چائے سے آدھا گھنٹہ پہلے 4 گلاس سادہ پانی ( ایک لیٹر) پھر اسکے بعد اپنی روٹین کی چائے، اسکے بعد دوپہر کے کھانے تک پانی کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں کھانا، اسی طرح دوپہر کو کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے 4 گلاس یا ایک لیٹر سادہ پانی، پھر شام کے کھانے تک پھر درمیان کے ٹائم میں کوئی بھی کھانے کی چیز نہیں لینا، صرف پانی پیا جا سکتا ہے، پھر رات کے کھانے سے پہلے بھی یہی روٹین کے آدھا گھنٹہ پہلے 4 گلاس یا ایک لیٹر پانی اور پھر کھانا۔
بس اسی روٹین کے ساتھ آپ لوگ باآسانی اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔
نوٹ: کھانے میں کوئی پرہیزی کھانا نہیں ہے، بس وہی روٹین والا کھانا آپ نے کھانا ہے۔
 
وجی

لائبریرین
سنا ہے
صبح سویرے بغیر منہ دھوئے پانی کے چار سے پانچ گلاس پینے سے بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے
 
علی خان

محفلین
وجی بھائی۔ آپ نے صیحح سنا ہے، مگر منہ دھونا لازم ہے :battingeyelashes: ، صفائی لازم ہے، غرارے نہ سہی، مگر منہ دھونا لازم ہے،
 
میرا خیال ہے، کہ ایسا ممکن ہے، کہ پانی سے بدن کو کم کیا جا سکتا ہے، کیونکہ میں نے پچھلے 2 مہینوں میں تقریبا 12 کلو تک وزن کم کیا ہے،
میں نے جو طریقہ استعمال کیا وہ یہاں دوستوں کے ساتھ شئیر کروا رہا ہوں۔ ہو سکتا ہے، کسی کا آفاقہ ہو۔

روزانہ صبح چائے سے آدھا گھنٹہ پہلے 4 گلاس سادہ پانی ( ایک لیٹر) پھر اسکے بعد اپنی روٹین کی چائے، اسکے بعد دوپہر کے کھانے تک پانی کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں کھانا، اسی طرح دوپہر کو کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے 4 گلاس یا ایک لیٹر سادہ پانی، پھر شام کے کھانے تک پھر درمیان کے ٹائم میں کوئی بھی کھانے کی چیز نہیں لینا، صرف پانی پیا جا سکتا ہے، پھر رات کے کھانے سے پہلے بھی یہی روٹین کے آدھا گھنٹہ پہلے 4 گلاس یا ایک لیٹر پانی اور پھر کھانا۔
بس اسی روٹین کے ساتھ آپ لوگ باآسانی اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔
نوٹ: کھانے میں کوئی پرہیزی کھانا نہیں ہے، بس وہی روٹین والا کھانا آپ نے کھانا ہے۔
کوئی ایکسر سایز ؟
 
علی خان

محفلین
نہیں جناب، میں نے تو کوئی بھی ایکسرسائز نہیں کی ہے، وہی روٹین لائف کے ساتھ ہی میں نے وزن کم کیا ہے۔ ہاں وزن کم کرنے کے لئے ایک اور بھی چیز صبح کے پانی کے ساتھ استعمال میں لائی جائے، تو اس سے وزن کم کرنے کی سپیڈ کو اور زیادہ کیا جاسکتا ہے، وہ ہے اسپغول چھلکا،
استعمال: صبح پانی کے ساتھ ایک پورا چمج خشک اسپغول چھلکا لینے سے ہم اور بھی تیزی کے ساتھ وزن کو باآسانی کم کر سکتے ہیں۔
 
پانی تو ویسے میں بھی بہت پیتا ہوں عام حالات میں بھی
لیکن پچھلے 3 ماہ میں نے مشکل سے 5 کلو وزن کم کیا ہے جبکہ جاگنگ اور خوراک بھی کم کی
آپ کا طریقہ صحیح تو لگتا ہے پر بات وہی کہ پانی تو میں ویسے بھی زیادہ پیتا ہو ں
لیکن پیتا ٹھنڈا ہوں کیا اس کا فرق اتنا معنی رکھتا ہے ؟:confused:
 
علی خان

محفلین
نہیں جناب۔ ٹھنڈا پانی کوئی معنی نہیں رکھتا ہے، لیکن پانی پینا بھی ایک ترتیب سے ہوں۔ میں نے صرف اپکو ترتیب کی بات ہے، اور اگر آپ اور بھی آسانی چاہتے ہیں، تو پھر اسپغول چھلکا بھی اسکے ساتھ استعمال کریں۔ اسکے استعمال کا اثر 15 دن کے بعد اپکو محسوس ہوگا۔
 
ظلم ہے مہاراج ظلم ، چار گلاس سادہ پانی ، افف کتنا تکلیف دہ ہے :sick:
اور نہار منہ تو بالکل ہی زیادتی والی بات ہے ،(n)
۔
۔
پھر بھی شروع کر دیا ہے میں نے :sleep:
 
ڈائٹنگ ہی ہوئی ناں۔۔۔جو شخص پورے چار گلاس یعنی ایک لیٹر پانی کھانے سے پہلے پئیے گا، لامحالہ کھانا کم ہی کھائے گا کیونکہ کنجایش ہی بہت کم رہ جائے گی۔۔
 
نایاب

لائبریرین
ڈائٹنگ ہی ہوئی ناں۔۔۔ جو شخص پورے چار گلاس یعنی ایک لیٹر پانی کھانے سے پہلے پئیے گا، لامحالہ کھانا کم ہی کھائے گا کیونکہ کنجایش ہی بہت کم رہ جائے گی۔۔
چار گلاس پانی کے ساتھ جب اک چمچہ اسبغول کا چھلکہ بھی پیٹ میں جائے گا
تو ناشتہ تو گول ہو گا ہی ساتھ میں دوپہر کے کھانے کی بھی حاجب نہیں ہو گی ۔
 
علی خان

محفلین
نہیں جناب آپ لوگوں نے غور نہیں کیا، میں نےکھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے پانی پینے کی بات کی ہے،
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
میرا خیال ہے، کہ ایسا ممکن ہے، کہ پانی سے بدن کو کم کیا جا سکتا ہے، کیونکہ میں نے پچھلے 2 مہینوں میں تقریبا 12 کلو تک وزن کم کیا ہے،
میں نے جو طریقہ استعمال کیا وہ یہاں دوستوں کے ساتھ شئیر کروا رہا ہوں۔ ہو سکتا ہے، کسی کا آفاقہ ہو۔

روزانہ صبح چائے سے آدھا گھنٹہ پہلے 4 گلاس سادہ پانی ( ایک لیٹر) پھر اسکے بعد اپنی روٹین کی چائے، اسکے بعد دوپہر کے کھانے تک پانی کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں کھانا، اسی طرح دوپہر کو کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے 4 گلاس یا ایک لیٹر سادہ پانی، پھر شام کے کھانے تک پھر درمیان کے ٹائم میں کوئی بھی کھانے کی چیز نہیں لینا، صرف پانی پیا جا سکتا ہے، پھر رات کے کھانے سے پہلے بھی یہی روٹین کے آدھا گھنٹہ پہلے 4 گلاس یا ایک لیٹر پانی اور پھر کھانا۔
بس اسی روٹین کے ساتھ آپ لوگ باآسانی اپنا وزن کم کر سکتے ہیں۔
نوٹ: کھانے میں کوئی پرہیزی کھانا نہیں ہے، بس وہی روٹین والا کھانا آپ نے کھانا ہے۔
متفق جناب۔۔ میں نے لگ بھگ اسی کے قریب ترین نسخے سے اپنا وزن 24 کلو تک کم کیا تھا چھ ماہ کے دوران۔۔۔
 
Top