تعارف پتھر کی طرح اگر میں چپ ہوں

ارم ناز

محفلین
السلام علیکم ،
نام سے تو واقف ہو چکے ہیں آپ سب ۔۔مجھے ارم ناز کہتے ہیں۔ محفل کے کچھ ارکان کے باعث یہاں کی ایک خاموش قاری تو عرصے سے ہوں لیکن رجسٹریشن کی ہمت آج ہوئی ہے۔ امید کرتی ہوں کہ یہاں بہت کچھ پڑھنے اور سیکھنے کو ملے گا۔مزید کچھ جاننا چاہیں تو پوچھ سکتے ہیں۔ لیکن کمپیوٹر پر اردو لکھنے میں بہت زیادہ مہارت نہیں لہٰذا ما حضر پر اکتفا کیجیے گا کہ ہر دو فریقین کی عزت اسی میں ہے۔خوش رہیں:)
 

فاتح

لائبریرین
آپا! اتنے عرصے کی محنت کے بعد تو آپ رجسٹر ہوئی ہیں۔۔۔ اب آپ کو خوش آمدید بھی کہنا پڑے گا؟
بہت خوشی ہو رہی ہے آپ کو یہاں دیکھ کر۔۔۔
 
WelcomeHappyAutumn.gif
 
السلام علیکم ،
نام سے تو واقف ہو چکے ہیں آپ سب ۔۔مجھے ارم ناز کہتے ہیں۔ محفل کے کچھ ارکان کے باعث یہاں کی ایک خاموش قاری تو عرصے سے ہوں لیکن رجسٹریشن کی ہمت آج ہوئی ہے۔ امید کرتی ہوں کہ یہاں بہت کچھ پڑھنے اور سیکھنے کو ملے گا۔مزید کچھ جاننا چاہیں تو پوچھ سکتے ہیں۔ لیکن کمپیوٹر پر اردو لکھنے میں بہت زیادہ مہارت نہیں لہٰذا ما حضر پر اکتفا کیجیے گا کہ ہر دو فریقین کی عزت اسی میں ہے۔خوش رہیں:)
وعلیکم السلام محترمہ ارم خاتون صاحبہ !
جی ہم جانتے ہیں کہ آپکو ارم ناز ہی کہتے ہیں اور یہ کوئی آج کی بات تو ہے نہیں عرصہ دراز سے یہی کہتے چلے آئے ہیں ۔۔کون سا کوئی نئی بات ہے ۔ :p محفل کے کچھ ارکان کے باعث آپ یہاں کی قاری ہیں تو اُن ارکان کے نام لکھنے میں کیا قباحت تھی بھلا ۔۔۔اور بڑی ہمت دکھائی رجسٹریشن کرنے میں ویسے ہمت بندھائی کس نے تھی یہ نہیں بتایا آپ نے :battingeyelashes:
آپ اگر اُمید نہ بھی کرتیں نا تب بھی آپ کو یہاں پڑھنے سیکھنے کو کافی کچھ ملنے والا ہے بس خاطر جمع رکھیئے۔:heehee: اب جتنی اردو آپ نے یہاں لکھی ہے اچھی خاصی ہی ہے ۔۔اور اب آپ کی اس اردو کی شان اقدس میں کیا کورنش بجا لائیں ۔ :battingeyelashes:
اوہ آپکو خوش آمدید کہنا تو یاد ہی نہیں رہا ۔۔خیر پاس کیجئے یا برداشت کیجئے اردو محفل پر ہماری جانب سے خوش آمدید قبول کیجئے۔ :)
 

نیلم

محفلین
وعلیکم السلام محترمہ ارم خاتون صاحبہ !
جی ہم جانتے ہیں کہ آپکو ارم ناز ہی کہتے ہیں اور یہ کوئی آج کی بات تو ہے نہیں عرصہ دراز سے یہی کہتے چلے آئے ہیں ۔۔کون سا کوئی نئی بات ہے ۔ :p محفل کے کچھ ارکان کے باعث آپ یہاں کی قاری ہیں تو اُن ارکان کے نام لکھنے میں کیا قباحت تھی بھلا ۔۔۔ اور بڑی ہمت دکھائی رجسٹریشن کرنے میں ویسے ہمت بندھائی کس نے تھی یہ نہیں بتایا آپ نے :battingeyelashes:
آپ اگر اُمید نہ بھی کرتیں نا تب بھی آپ کو یہاں پڑھنے سیکھنے کو کافی کچھ ملنے والا ہے بس خاطر جمع رکھیئے۔:heehee: اب جتنی اردو آپ نے یہاں لکھی ہے اچھی خاصی ہی ہے ۔۔اور اب آپ کی اس اردو کی شان اقدس میں کیا کورنش بجا لائیں ۔ :battingeyelashes:
اوہ آپکو خوش آمدید کہنا تو یاد ہی نہیں رہا ۔۔خیر پاس کیجئے یا برداشت کیجئے اردو محفل پر ہماری جانب سے خوش آمدید قبول کیجئے۔ :)
آپی تفصیلی تعارف پلیزززززز :)
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید۔

اتنا تو علم ہو ہی گیا کہ آپ مدھو آپا اور فاتح بھائی کی جان پہچان کی ہیں۔

باقی کے متعلق بھی علم ہو ہی جائے گا۔
 

نیلم

محفلین
جی بیٹا وہ خود ہی دیں گی نا ۔۔:)
ویسے شاملِ دوست سمجھیئے انہیں ۔ :)
تدریس سے وابستہ ہیں اور ایم فل کر رہی ہیں ۔۔ اور خاصی دوستانہ طبیعت کی مالکہ ہیں ۔:)
چلے ٹھیک ہے اُن کا انتظار کر لیتے ہیں :)
تدریس سے وابستہ ہیں یہ تو بہت اچھی بات ہے اُردو محفل کو جوائن کرنے والے سب ہی باذوق اور علم کےرسیا لگتےہیں :)
 
اردو محفل میں خوش آمدید۔

اتنا تو علم ہو ہی گیا کہ آپ مدھو آپا اور فاتح بھائی کی جان پہچان کی ہیں۔

باقی کے متعلق بھی علم ہو ہی جائے گا۔
اور شاید محب علوی بھائی کی بھی۔کیونکہ ان کے مراسلے سے کچھ یوں لگتا ہے کہ جیسے وہ فاتح بھائی کو ان کی کامیاب "کنونسنگ" پر مبارک باد دے رہے ہوں:)
خوش آمدید اور فاتح کیا تمہیں علیحدہ سے مبارکباد دی جائے۔ :)
 
Top