پراجیکٹ کا آغاز

محسن حجازی

محفلین
جناب من! جناب قبلہ قادری صاحب!
سب سے پہلے تو میں دست بوسی والے بیان پر اپنی اقامت کا اعلان کرتا ہوں کیونکہ آپ کے ہاں ہاتھ چومنا برا نہیں، اور ہمیں بھی۔۔۔ آہو!
تفنن بر طرف، میرا کورل ڈرا میں یکدم قطع و برید کا مقصد حاشاوکلا ہرگز یہ نہیں تھا کہ صرف میں‌کر گزروں اور باقی “ویلے“ دیکھتے رہیں۔
اصل مین پچھلی ب والی تختی میں سے صرف ب کی ایک شکل میں‌ نے اخذ کی باقی رہنے دیں یقینا آپ نے یہ بات بھی نوٹ کی ہوگی۔ مقصد ہے کہ باقی اراکین بھی اسی پر طبع آزمائی کریں اور ان کے ٹکڑے کاٹ کر یہاں سب دوستوں کی خدمت میں پیش کریں!
براہ کرم پچھلی فائل میں سے دیگر 6 صفحات میں سے مزید شکلیں اخذ کیجیے آپ میں سے جو بھی لوگ کورل ڈرا جانتے ہیں اسے پر ذرا اپنا اپنا نشتر چلائیں تاکہ میں دیکھوں کہ کیا چکر ہے۔ پھر اس میں سے جو ترامیم کرنا ہوئیں میں بعد میں سب کو مطلع کرنے کے بعد کر دوں گا۔
اصل میں ساری اشکال اس واسطے بھی اخذ نہیں کرتا کیوں کہ وقت بہت کم ہوتا ہے میرے پاس۔ دفتر کی ذمہ داریوں کے علاوہ تعلیمی مصروفیات بھی ہیں۔ سو اس واسطے۔۔۔
باقی آپ کی جیم کی تختی دیکھی(غلطی سے جرم کی تختی لکھنے لگا تھا) ماشاءاللہ! بہت اچھی ہے! ڈاؤنلوڈ کر لی ہے۔ اب آپ لوگ اس کے ٹکڑے کیجیے۔
جناب من! آرٹ پیپر پر ہی ہیں ناں اس دفعہ؟ دیکھ لیجیے گا! قادری بھائی آپ کےدست مبارک کا عکس ہی ہوگا جو بھی بنا! پھر آپ ہی سب سے زیادہ اعتراض کرتے ہیں کہ جی پوچھ تو لیتے کسی سیانے سے بنانے سے پہلے اور تمام فونٹس کو ملا کر ایک فونٹ بنایا جاتا بھارت میں‌ بے تحاشا کام ہوا ہے اور کرننگ کشیدہ ہونا چاہیے اس سے بہتر تو تاہوما ہے وغیرہ وغیرہ۔۔۔ :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
 

شاکرالقادری

لائبریرین
جناب ہائی من!
لیجیئے اب سب لوگ اپنے اپنے كام سے لگ جایئے كیونكہ جناب حجازی كی جانب سے اذن عام ہوچكا اپنی اپنی قینچیان استرے سنبھال لیجیئے ۔۔۔۔ پتہ نہیں یہ استرے والی بات میرے ذہن میں كیوں آگئی ؟؟؟؟ ہاں ۔۔۔۔! شاید یہیں كہیں كسی نائی كا ذكر ہوا تھا ۔ اس لیئے ۔
اور ح۔۔۔جازی بھائی آپ تو بڑے وہ ہیں ۔۔۔موقع محل كی مناسبت سے بدلہ خوب لے لیتے ہیں ۔ شاید آپ نے میری معذرت قبول نہیں كی ۔
چلیں یہ تو ہوتا رہتا ہے
كبھ۔۔۔۔۔ی مام۔۔۔۔۔ے كی اور كبھی چ۔۔۔۔۔اچے كی​
اوووووووووووررر ۔۔۔۔ اب كی مار كے دیكھ !:lol: :lol: :lol:
عربی شعر كا ترجمہ بہت خ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وب كیا ہے پتہ نہیں كیوں میں پہلی نظر میں آھ۔۔۔۔اجی كو اباجی پڑھ گیا ۔ ویسے كیا یہ ترجمہ شعری صورت میں ہے ؟ چلیں یہ بات راجہ نعیم صاحب سے پوچھیں گے كیونكہ ہم انہی كے دستخطوں كی مشق ہی تو كر رہے ہیں ۔
یہ جملے تو تفنن طبع كے لیے تھے آمدم بر سر مطلب آرٹ پیر چھوٹے سے شہر میں دستیاب نہ ہوا كسی كو پنڈی سے لانے كے لیئے كہہ دیا ہے جی۔۔م كی پٹی تو اسی كاغز پر ہے آئندہ آرٹ پیپر پر لكھوں گا آپ كی ہدایات كے مطابق آج تو بس كمپیوٹر پر ایك مسطر تیار كر لیا ہے۔
ذرا یہ بتایئے كہ ب۔۔۔۔ٹر پیپر كیسا رہے گا وہ یہاں پر دستیاب ہے اور اسكی سطح بھی چكنی ہوتی ہے ورنہ آرٹ پیپر تو ایك آدھ دن میں آہی جائے گا۔
جو صاحبان كورال ڈرا جانتے ہیں وہ زیادہ نہیں تو كم از كم حروف كی قطع و برید كے موجودہ عمل كے بارے میں كچھ تفصیلات لكھ سكیں تو دوسرے لوگ جو نہیں جانتے یا كم جانتے ہیں وہ آپ كے تجربات سے استفادہ كر سكیں گے۔
عل۔۔۔۔۔م را ب۔۔۔ر ت۔۔۔۔ن زن۔۔۔۔ی مارے ب۔۔۔۔ود
عل۔۔۔۔۔م را ب۔۔۔ر دل زن۔۔۔۔۔۔ی ی۔۔ارے ب۔۔۔۔۔ود​
 

شاکرالقادری

لائبریرین
جی نبیل ۔۔۔۔۔۔! اب دیکھیے گا اب بھی ڈبے آتے ہیں یا نہیں ۔ ویسے میرے پاس کوئی ڈبہ نًظر نہیں آتا دراصل میں نے کی بورڈ لے آئوٹ مینیجر سے اپنا کی بورڈ ایڈٹ کیا ہوا تھا جس میں غالبا ہ اور ی اور ک کی یونی کوڈ قدریں جو شاید اردو فارسی اور عربی کے لیے مختلف ہوتی ہونگی تبدیل ہو گئیں تھین یعنی ہ ﴿اردو﴾ والی کی جگہ ہ﴿عربی﴾ والا منتخب کر لیا گیا تھا جس کی وجہ سے لفظ ﴿ک۔۔۔۔۔۔ہا﴾ لفظ ﴿کھا﴾ کی صورت میں لکھا جاتا تھا لیکن میں نے چونکہ اردو محفل کے صفحات کو دیکھنے کے لیئے تھاہوما فونٹ منتخب کیا ہوا ہے اس لیئے ڈبے نظر نہیں آئے جب ایشا ٹائپ نسخ منخب کیا تو آپ کے بتائے ہوئے ڈبے نظر آنا شروع ہو گئے
 

شاکرالقادری

لائبریرین
جی حجازی صاحب ۔ کورل ڈرا میں کچھ کوشش کی کہ کہ مزید اشکال اخذ ہو سکیں اگر یہ کامیاب کوشش ہے تو پھر اخذ شدہ اشکال کی تعداد پندرہ ہو جاتی ہے مبارکباد دینے کا فیصلہ آپ ان اشکال کو دیکھنے کے بعد خود کریں گے
 

Attachments

  • qadree_162.zip
    59.3 KB · مناظر: 36

محسن حجازی

محفلین
جناب من! قادری بھائی!
آپ تو ہمارے لیے بہت محترم ہیں۔۔۔ بس وہ جملہ تو یوں ہی تفنن طبع کی خاطر لکھے تھے۔۔۔ ورنہ دل میں تو آپ کے لیے محبت و عقیدت موجزن ہے۔
جناب مبارک ہو! اشکال بالکل صحیح ہیں لیکن ایک کام اور کر لیجیے۔
ب کی وہ شکل جو آپ نے ع، ف،ق کے ساتھ لگائی ہے عین اسی شکل کو س اور ص کے ساتھ بھی فٹ کیجیے۔ اس فٹ کرنے کے عمل میں‌ س اور ص کی اختتامی اشکال مفت میں ہاتھ آجائیں گی۔
دوم۔۔۔
جو شکل ب کی ن کے ساتھ لگی ہے کوشش کریں کہ وہی ب کے ساتھ بھی لگ جائے یعنی لفظ بب میں۔
اس طرح ساتھ ساتھ اشکال کم کرنا بہت ضروری ہے کیوں کہ اس سے رفتار پر بہت فرق پڑتا ہے۔
بٹر پیپر بھی ٹھیک ہے بلکہ بہت بہت ٹھیک ہے۔ آرٹ پیپر سے بہتر ہے۔
سب کو مبارک ہو! قادری بھائی کی شمشیر زنی کے نتیجے میں اب اشکال 15 سے اٹھارہ ہو جائیں گی۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
محسن، یہ نہ سمجھنا کہ میں اس پروجیکٹ میں دلچسپی نہیں لے رہا ہوں۔ در اصل اس مرحلے پر تکنیکی طور پر نا اہل ہوں۔ میری تمام تر نیک خواہشات آپ سب کے ساتھ ہیں۔ شاکرالقادری کو خدا جزائے خیر دے اور تمھارے لئے تو شروع سے ہی ایضاً۔
میں اوپن سورس فانٹس کی تلاش میں کے اے سی ایس ٹی کے اوپن سورس فارسی فانٹ تک پہنچا تھا اور پاک ٹائپ کے اوپن سورس پاک ٹائپ تحریر کے ٹمپلیٹ میں فارسی فانٹ کے گلفس لگا کر اردو نوش بنایا تھا۔ جس کے بارے میں مجھے کوئ پرابلم محسوس نہیں ہو رہی ہے، اسی کو میں نےاپنے جریدے کا ڈیفالٹ فانٹ بنا رکھا ہے، کیا کچھ فرصت ہوگی کہ اسے بھی دیکھیں۔ اس کی شکل فارسی سمپل بولڈ سے ملتی جلتی ہے، اور نسخ نما نستعلیق کا بہترین نمونہ۔ سمت فی الحال یہاں ہے:
http://e-samt/4t.com
 

شاکرالقادری

لائبریرین
السلام علیکم ! حجازی بھائی !

حیرت ہے ! بھئی اگر ڈبے ہیں تو مجھے کیوں نظر نہیں آتے میرے کمپیوٹر پر TAHOMA فونٹ میں سب کچھ درست طور سے پڑھا جاتا ہے اب پتہ نہیں آپ کے ہاں کیا معاملہ ہے ؟ نبیل کی جانب سے نشان دہی پر میں نے اپنی کی بورڈ لے آئوڈ میں موجود غلطی کو درست کر لیا تھا اس کے بعد تو میرا خیال ہے کہ کوئی ڈبہ نہیں آنا جاہیے لیکن
آپ کہتے ہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتے ہوں گے​
ارے ہاں ۔۔۔۔! کہیں آپ لو گ میرے ساتھ ڈبہ باندھنے کے چکر میں تو نہیں ہیں ۔ براہ کرم مجھے بتایئے کہ میرے کون سے خط میں ڈبے ہیں اور کونسا درست ہے تاکہ میں کچھ ٹھیک کرنے کا چارہ کر سکوں ۔
حجازی بھائی آپ سے ایک بات پوچھی تھی آپ نے جواب ہی نہیں دیا وہ یہ کہ
آپ نے ب م پ تصویر کو ان گروپ کیسے کیا ؟ کہ ہماری رسائی براہ راست مطلوبہ اشکال تک ہو سکی ۔ کیا اس مقصد کے لیئے کورل ٹریس نصب کرنا ہوگا یا کوئی اور طریقہ بھی ہے ۔
اگر آپ یہ بتا دیں گے تو میں براہ راست یہ کام کر لوں گا ورنہ پھر مجھے آپ سے کہنا ہوگا کہ صاحب جس طرح پہلی فائل تیار کرکے بھیجی تھی اسی طرح اب دوبارہ بھی بھیجیں کیوں پہلی فائل میں لفظ بس اور بط تو ہے لیکن بص نہیں ہے بب کا جوڑ لگانےنے کی کوشش کروں گا لیکن کیا درست بیٹھے گا ؟ چلو کرکے دیکھتے ہیں ۔
یہ بتایئے کہ کم از کم کل کتنی اشکال آخذ کرنا ہونگی کہ نستعلیق میں لکھا جا سکے تاکہ اسی تناسب سے کام کی رفتار کو بڑھایا جا سکے ۔
فی الحال اتنا ہی ۔۔۔ باقی باقی
ھواللہ الخالق البارئ المصور
لہ الاسماﺀ الحسنی
 

شاکرالقادری

لائبریرین
[align=justify:0204275c9d]حجازی صاحب اب اس فائل کو دیکھیئے اس میں آپ کی ہدایات کے مطابق بس اور بص کے علاوہ بط او بی کے جوڑ بھی وضع کیئے ہیں بی کی دو صورتیں آپ کو نظر آئیں گی ایک بی میں ب کی وہی ابتدائی شکل استعمال کی ہے جو بو بف بع بس بص وغیرہ کے ساتھ استعمال ہوئی ہے اس سے بقول آپ کے ایک ابتدائی شکل کی بچت تو ہوتی نظر آتی ہے لیکن اس کے ساتھ بننے والا لفظ بی کچھ بھلا معلوم نہیں ہوتا جبکہ بی کی دوسری شکل آپ کو اپنی درست حالت میں اور بھلی لگے گی لیکن اس شکل کو اختیار کرنے سے ب کی ایک اور ابتدائی شکل وضع ہوتی ہے جو کہ آپ کی سرعت کو متاثر کر سکتی ہے ۔ البتہ لفظ بب کے لیے میں نے ب کی اسی ابتدائی شکل کا جوڑ بنا دیا ہے جو بک اور بن کے ساتھ استعمال ہورہی تھی اس سے یقینا ایک ایک ابتدائی شکل کی بچت سے ایک دفعہ پھر آپ کی رفتار میں اضافہ ہوگا ۔ ایک اور اہم بات شاید آپ نے نوٹ کیا ہو کہ بے کے ساتھ میں نے اسی ابتدائی ب کا جوڑ لگایا ہے جو بو بص بس بف بق وغیرہ کے ساتھ استعمال ہوئی ہے اس جوڑ سے بے ل۔۔ے کی صورت اختیار کر لیتی ہے لیکن نیچے نقطہ کی موجودگی میں اسے ب۔ے پڑھا جا سکتا ہے البتہ اس کا حسن ضرور مجروح ہوتا ہے یہاں بھی میں نے اشکال کی تعداد میں کمی اور رفتار میں اضافہ والے فلسفہ کو مد نظر رکھا ہے میرے خیال میں اب ب کی پٹی میں سے صرف ایک لفظ باقی رہ گیا ہے اور وہ ہے ب۔۔ر اس لفظ کے لیئے بھی ب کی وہی ابتدائی شکل فٹ کرنے کی کوشش کرتا ہوں جو بن بک بد بل اور بب میں استعمال ہو چکی ہے ۔[/align:0204275c9d] :D
 

Attachments

  • qadree_824.zip
    64 KB · مناظر: 22

محسن حجازی

محفلین
کورل ڈرا میں کوئی ایسی پی ایچ ڈی کی ڈگری درکار نہیں بہت سادہ ہے تھوڑے سے ہاتھ پاؤں ماریے آ جائے گا کیونکہ ہم کورل ڈرا کی فنکشنالٹی کا لاکھواں حصہ بھی استعمال نہیں کر رہے۔ صرف کاٹنا دیکھ لیجیے کہ کیسے کاٹتے ہیں نائف ٹول سے۔ نائف ٹول کو استعمال کرنا سیکھ لیجیے۔ باقی کچھ نہیں درکار۔
دوم یہ کہ بہت زیادہ ہاتھوں میں جا کر فونٹ کی کہیں “ٹنڈ“ ہی نہ ہوجائے جو ہر کوئی استرے نکالے بیٹھا ہے۔ صبر کیجیے سب کی باری آئے گی کوئی نہ کوئی کام کرنے کی۔ فی الحال تو کاروبار میرے اور قادری بھائی کے درمیان محدود ہے۔ سو ابھی تو بہت کچھ کرنے کو پڑا ہے۔۔۔ ابھی تو دو کے جوڑ پورے نہیں ہوئے۔

دوم کہ کسی نے ذکر کیا ان پیج کا، نوری نستعلیق کے انداز میں پاک نستعلیق موجود ہے دوبارہ سے پہیہ ایجاد کرنے کی ضرورت نہیں اس واسطے لاہوری انداز متفق طور پر منتخب کیا گیا اور اسی پر کام ہو رہا ہے۔
 

احمد

محفلین
محسن بھائی میں نے صرف یہ پوچھا تھا کہ کیا کام کرنا ہے کورل ڈرا میں
اس کو میں پچھلے ایک سال سے استعمال کر رہا ہوں ۔۔۔
اور اب کورل 13 استعمال کر رہا ہوں ۔۔۔۔ اگر کام کی تھوڑی سی تفصیل معلوم ہو جائے جس کا میں نے اوپر بھی ذکر کیا ہے تو آسانی ہو گی ۔۔۔۔
اگر کسی جگہ پر آپ کو میری کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہوئی تو مجھ کو خوشی ہو گی ۔۔۔۔۔
جزاک اللہ خیر ۔۔۔۔ احمد
محسن حجازی نے کہا:
کورل ڈرا میں کوئی ایسی پی ایچ ڈی کی ڈگری درکار نہیں بہت سادہ ہے تھوڑے سے ہاتھ پاؤں ماریے آ جائے گا کیونکہ ہم کورل ڈرا کی فنکشنالٹی کا لاکھواں حصہ بھی استعمال نہیں کر رہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
شاکرالقادری نے کہا:
فی الحاص آپ مجھے اتنا بتایئے کہ اگر کوئی بٹ میپ فائل بلیک اینڈ وائٹ میں ہو جس پر اسی قسم کے حروف لکھے ہوں تو وہ میں کورل ڈرا میں کس طرح امپورٹ کروں کہ اس کے حروف ان گروپ ہو جائیں اور ان پر ہم نائف ٹول استعمال کرکے اپنی مرضی سے قطع برید کر سکیں میں یہ سوال حجازی بھائی سے بھی پوچھا تھا چلیں آپ ہی بتا دیں کیا یہ کام کورل ٹریس کے ذریعہ ہو سکتا ہے چلیں میں خود بھی کورل ٹریس انسٹال کر کے دیکھتا ہوں شاید میرا اندازہ درست ہی ہو۔
شاکر القادری بٹ میپ میں لکھے ہوئے حروف ان گروپ نہیں ہوسکتے کیونکہ یہ امیج کی صورت میں ہیں ویکٹر فارمیٹ کی صورت میں نہیں۔ آپ کو نائف ٹول ہی استمعال کرنا ہوگا۔
جہاں تک بات ہے کورل ٹریس کی تو وہ راسٹر فارمیٹ کو ویکٹر میں تبدیل کرتا ہے اور اس کا بھی کوئی خاص فائدہ نہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
میں کئ بار عرض کر چکا ہوں کہ لاہوری نستعلیق پر کام کرنا ہے دہلوی پر میں کام کر چکا ہوں اور دوم یہ کہ اس قدر لوگ شامل کرنے سے کام کو ٹریک کرنے میں مشکل ہوگی اور میعار کو برقرار رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔ میں غیر ضروری پوسٹس ختم کر رہا ہوں تاکہ بحث کو موضوع تک محدود رکھا جا سکے۔ تمام تعریفی، تعارفی، مبارکبادی اور چھیڑ چھاڑ والے خطوط حذف کر دیے گئے ہیں اور یوں دھاگہ 6 صفحات سے 3 صفحات پر آگیا ہے۔
مزید برآں ابھی تک مجھے کوئی تازہ فائل بھی نہیں ملی، میرے ٹکڑے کرنے پر سب معترض ہوتے ہیں ورنہ اب تک دو کے جوڑ ختم کر چکا ہوتا۔۔۔۔ قادری بھائی کیا بنا؟

دوم۔۔۔
احمد بھائی!
آپ Qadree.zip فائل اتاریے اور اس میں ذرا دیکھیے کہ کس انداز میں کام ہو رہا ہے۔ پہلے سمجھیے کہ ہم کیا کر رہے ہیں اور کس انداز میں کر رہے ہیں پھر ہاتھ بٹائیے۔
قادری بھائی!
آپ نے فرمایا کہ ہمیں بھی ٹکڑے کرنے دیں سو میں خاموش ہوں Qadree.zip والی فائل کےمتعلق میں عرض کر چکا ہوں کہ جناب من! مزید ٹکڑے کیجیے اور اس میں تمام اشکال کو تحلیل کر کے میرے حوالے کریں تاکہ میں اسے حتمی شکل دے کر ذخیرہ اشکال میں شامل کر دوں۔
ایک آخری بات!
ہم لوگوں کے پیچھے رہ جانے کی ایک بڑی وجہ غیر سائنسی انداز میں‌کام کرنا ہے۔۔۔ بس ہلا لا لا لا! پے جاؤ! پن دیو! اس طرح کام نہیں ہوتا، جس چیز کا وقت آئے گا وہ اسی وقت کی جائے گی۔ آرام سے تحمل سے۔۔۔ سب ہو جائے گا۔ ابھی جو کہ پیش نظر ہے اس پر سب سوچیں بجائے اس کے کہ ہر کوئی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد الگ بنا کر بیٹھ جائے۔۔۔ اب سمجھ آیا کہ ہمارے ہاں اوپن سورس پراجیکٹس کیوں نہیں ہو پاتے، وجہ تنطیم کا فقدان ہے۔۔۔ بہر کیف،
ذرا اس وقت دو کے جوڑ کی شکلوں کی تیاری کا کام ہے اس پر غور کریں تیار کریں۔۔۔
مجھے اگر مزید انارکی نظر آئی تو میں اس منصوبے سے ہاتھ کھینچ لینے پر سنجیدگی سے غور کروں گا تاکہ یہاں صرف ہونے والے وقت کو کسی اور بہتر کام پر استعمال میں لایا جاسکے مثلا میرا خواب، نستعلیق رینڈرنگ انجن، یا پھر نوکیا 6600 پر نستعلیق کی پروگرامنگ یا پھر وہ اوپن سورس گرافیکل یوزر انٹرفیس لائبریری جو کہ میں او سی آر کے لیے ایم ایف سی کے مقابلے پر لکھ رہا ہوں، یا پھر ان الیکٹرانکس کے پروجیکٹس پر جو میں اپنے دوست کے ساتھ کر رہا ہوں، یا پھر اپنی رسمی تعلیم یا پھر پاک نستعلیق ہی کو مزید سنوارنے پر خرچ کیا جا سکتا ہے۔ اور کچھ نہیں تو جگجیت سن کر ہی وقت بہتر گزارا جا سکتا ہے۔۔۔
سو صاحبو! تنظیم اختیار کرو۔۔۔ برا منائے بغیر۔۔۔
 

محسن حجازی

محفلین
چند اہم تبدیلیاں۔۔۔
کام کو درست سمت و رفتار پر رکھنے کی خاطر درج زیل تبدیلیاں کی جا رہی‌ ہیں

1) اس گروپ کو کلوز کر دیا گیا ہے صرف اراکین ہی پوسٹ کر سکتے ہیں البتہ رکن بننے کے لیے ذپ کیجیے اور اپنی مہارت بلکہ مہارت سے زیادہ دلچسپی بتائیے کہ کس کام میں ہے۔ ہمیں خوشی ہوگی۔
2) آئندہ کام “ٹیک ٹرن“ کے انداز میں انجام دیا جائے گا یعنی باری باری۔ اب قادری بھائی کی باری ہے۔ ان کی طرف سے میں فائل کا منتظر ہوں جس میں‌کہ وہ مزید ٹکڑے کررہے ہیں۔ پھر میری باری آئے گی جس میں کہ میں‌ قادری بھائی کے کیے گئے ٹکڑوں پر نظر ثانی کروں گا۔ پھر تیسری باری آپ میں سے کورل پر مہارت رکھنے والے کی آئے گی وہ کیا کرے گا؟ اس وقت گفتگو کو طوالت سے بچانے کے لیے اس بات کا ذکر مؤخر کرتا ہوں بعد میں تفصیلا عرض کروں گا۔

باقی یہ کہ احمد بھائی تشریف لائے ہیں، ان تک کام تیسرے مرحلےپر پہنچے گا۔ بس یوں سمجھیے کہ ہم منظم انداز میں فٹبال کھیل رہے ہیں، قادری بھائی مجھے پاس دیں گے، اور میں آگے۔ اس طرح کوئی “حقیقی حصول“ یا رئیل اچیومنٹ ممکن ہو سکے گی۔
امید ہے کہ ہمیشہ کی طرح آپ اردو کی خاطر ہمارا ساتھ دیں گے۔ اس نستعلیق کے منصوبے کو کامیاب بنائیں گے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
محسن بھائی
سلام
اب تک جو کام ہو سکا ہے اس کو فائنل نام کی ایک فائل میں رکھا ہے اور ساتھ ساتھ بعض مقامات پر اپنی رائے بھی دی ہے نہر حال درست تجزیہ تو آپ کا ہی ہوگا فائل یہ ہے
 

Attachments

  • final_135.zip
    93.2 KB · مناظر: 31

محسن حجازی

محفلین
درخواست برائے رخصت

دست بستہ گزارش ہے کہ فدوی کو بہت سے ضروری کام بھگتانا ہیں جن میں‌ پرچہ جات سے لے کر مختلف لوگوں کے نکاح و دیگر امور میں شرکت شامل ہے۔ اس واسطے ناچیز کو کوئی تین ہفتے کی بلامعاوضہ رخصت عنایت فرمائی جائے۔
انشاءاللہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں اس پراجیکٹ کے سلسلے میں ملاقات ہوگی۔ درمیان میں اگر کچھ وقت میسر آیا تو ضرور رابطہ رکھوں گا۔
العارض،
محسن شفیق حجازی
 

دوست

محفلین
ہمممممممممممممم
محفل واقعی سونی ہورہی ہے کچھ دنوں کے لیے۔
خیر۔
خیریں جاؤ تے خیریں‌ آؤ۔ اسی دعا کے ساتھ آپ چھٹی کرسکتے ہیں۔
 
Top