محسن حجازی
محفلین
جناب من! جناب قبلہ قادری صاحب!
سب سے پہلے تو میں دست بوسی والے بیان پر اپنی اقامت کا اعلان کرتا ہوں کیونکہ آپ کے ہاں ہاتھ چومنا برا نہیں، اور ہمیں بھی۔۔۔ آہو!
تفنن بر طرف، میرا کورل ڈرا میں یکدم قطع و برید کا مقصد حاشاوکلا ہرگز یہ نہیں تھا کہ صرف میںکر گزروں اور باقی “ویلے“ دیکھتے رہیں۔
اصل مین پچھلی ب والی تختی میں سے صرف ب کی ایک شکل میں نے اخذ کی باقی رہنے دیں یقینا آپ نے یہ بات بھی نوٹ کی ہوگی۔ مقصد ہے کہ باقی اراکین بھی اسی پر طبع آزمائی کریں اور ان کے ٹکڑے کاٹ کر یہاں سب دوستوں کی خدمت میں پیش کریں!
براہ کرم پچھلی فائل میں سے دیگر 6 صفحات میں سے مزید شکلیں اخذ کیجیے آپ میں سے جو بھی لوگ کورل ڈرا جانتے ہیں اسے پر ذرا اپنا اپنا نشتر چلائیں تاکہ میں دیکھوں کہ کیا چکر ہے۔ پھر اس میں سے جو ترامیم کرنا ہوئیں میں بعد میں سب کو مطلع کرنے کے بعد کر دوں گا۔
اصل میں ساری اشکال اس واسطے بھی اخذ نہیں کرتا کیوں کہ وقت بہت کم ہوتا ہے میرے پاس۔ دفتر کی ذمہ داریوں کے علاوہ تعلیمی مصروفیات بھی ہیں۔ سو اس واسطے۔۔۔
باقی آپ کی جیم کی تختی دیکھی(غلطی سے جرم کی تختی لکھنے لگا تھا) ماشاءاللہ! بہت اچھی ہے! ڈاؤنلوڈ کر لی ہے۔ اب آپ لوگ اس کے ٹکڑے کیجیے۔
جناب من! آرٹ پیپر پر ہی ہیں ناں اس دفعہ؟ دیکھ لیجیے گا! قادری بھائی آپ کےدست مبارک کا عکس ہی ہوگا جو بھی بنا! پھر آپ ہی سب سے زیادہ اعتراض کرتے ہیں کہ جی پوچھ تو لیتے کسی سیانے سے بنانے سے پہلے اور تمام فونٹس کو ملا کر ایک فونٹ بنایا جاتا بھارت میں بے تحاشا کام ہوا ہے اور کرننگ کشیدہ ہونا چاہیے اس سے بہتر تو تاہوما ہے وغیرہ وغیرہ۔۔۔