پراجیکٹ کا آغاز

شاکرالقادری

لائبریرین
pakistanflagzi6en3.gif


[align=center:0c503ba372]عید آزادی مبارک
[/align:0c503ba372]
 

محسن حجازی

محفلین
جناب بس دو ایک روز کی چھٹی اور پھر باقاعدگی سے حاضر ہوں گا۔ اصل میں لائسنس بنوانا ہے ایک آدھ اور کام بھی ہیں۔ کچھ سکول کا کام بھی ہے۔ ادھر نئے پروجیکٹ میں بھی ہاتھ ڈال دیا ہے۔ یعنی کہ بصری حرف شناس۔ آرکیٹیکچر تو طے ہو چکا اب پہلے مرحلے پر کام ہو رہا ہے۔ تو اتنا کچھ۔ بس کچھ کاموں کو ادھر ادھر تقسیم بھی کروں گا تاکہ بوجھ کچھ کم ہو ۔۔۔
 

محسن حجازی

محفلین
حاضرین محفل!
اسلام و علیکم!
امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ غالبا میں نے ستمبر کے اوائل میں واپسی کا ارادہ کیا تھا لیکن مصروفیت کے سبب ستمبر بھی گزر گیا۔ آج کل رمضان چل رہا ہے۔ دفتر میں‌ وقت نسبتا کم گزرتا ہے۔ اور کچھ کاموں کا بوجھ اور بڑھ گیا ہے بسبب کچھ پرانے محاذوں پر نئی سرگرمیاں۔
ایک اور چونکا دینے والے پہلو پر کام جاری ہے اگر ہو گیا تو انشاءاللہ بہت کام آئے گا کامیابی کا کچھ ایسا یقین نہیں اس لیے ابھی وضاحت نہیں کر رہا کہ کیا ہے۔ بس دعاگو رہیے گا کیوں کہ میں‌اس بارے میں بے حد پرجوش ہوں
دوم:
ہمارے نستعلیق کے کچھ ٹکڑے ٹکڑیاں ادھر ادھر نظر آرہے ہیں جنہیں قبلہ قادری صاحب نے اپنے دست مبارک سے کتابت فرمایا ہے۔ ماشاءاللہ! انہیں اسی دھاگے کے تسلسل میں رکھا جاتا تو بہتر تھا۔ بہرطور۔ کچھ فرق نہیں‌ پڑتا مگر اس سے۔۔۔
مجھے امید ہے کہ عید کے بعد کچھ کام کا بوجھ کم ہو سکے گا۔ لیکن تب تک گاہے بگاہے حاضر ضرور ہو سکوں گا اگرچہ عملی طور پر کچھ زیادہ نہ بھی کر سکا۔
مجھے کوئی صاحب یہ بتائیے کہ تمام ابتدائی و اختامی اشکال مکمل ہو گئیں؟
 

دوست

محفلین
چلو جی بسم اللہ۔ آپ آئے تو۔ میرے تو خیال میں ساری اشکال پوری ہوگئی ہیں۔
قادری صاحب تصحیح فرمائیں گے اب۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
ششششششکر ہ۔۔۔۔ے
جناب دوبارہ آمد پر خوش آمدید
میرا تو خیال ہے کہ تمام ابتدائی اشکال مکمل ہو چکی ہیں اور آخری بھی صرف آخری اشکال میں سے ایک دو ذرا قابل ترمیم تھیں انہیں بھی ترمیم کر دیا ہے اپ لوڈ کردونگا
جب تک آپ بھی آجائیں گے
نبیل کی دی ہوئی ہدایات کے مطابق ہر حرف کے لیے نئے پیغام کی آپشن منتخب کی تھی ورنہ میرا بھی خیال تھا کہ ایک ہی دھاگے میں انہیں پوسٹ کیا جاتا تاہم کوئی بات نہیں اگر آپ کہیں تو انہیں یہاں منتقل بھی کردونگا
زیادہ آداب
 

شاکرالقادری

لائبریرین
لیجیے جناب!
میری دانست میں
تمام اردو حروف تہجی کی ابتدائی اور آخری اشکال مکمل ہو چکی ہیں
دو چشمی ھ کی ابتدائی اشکال وضع کرنا بھول گیا تھا وہ بھی وضع کر کے اپ لوڈ کر دی ہیں
اب اگر کوئی کمی رہ گئی ہے تو وہ استاد مکرم محسن حجازی بتائیں گے
 

الف نظامی

لائبریرین
شاکرالقادری نے کہا:
لیجیے جناب!
میری دانست میں
تمام اردو حروف تہجی کی ابتدائی اور آخری اشکال مکمل ہو چکی ہیں
بہت خوب جناب شاکر القادری ، تمام اشکال کو ایک زپ فائل بنا کرمحفل پہ اپ لوڈ کردیں۔
شاکرالقادری نے کہا:
اب اگر کوئی کمی رہ گئی ہے تو وہ استاد مکرم محسن حجازی بتائیں گے
جی ہاں ، جلد از جلد تشریف لائیں اور کرسی صدارت سنبھالیں تاکہ گلشن میں بہار آئے اور “نستعلیق خط“ کا کاروبار چلے۔
 

محسن حجازی

محفلین
قادری بھیا کورل کی فائل کو زپ کرکے ذرا بھیجیں تو صحیح جلد از جلد۔۔۔ باہر بکرے کٹ رہے ہوں گے میں ذرا شکلوں کی کتر بیونت کر لوں گا عید پر۔۔۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
محسن حجازی نے کہا:
قادری بھیا کورل کی فائل کو زپ کرکے ذرا بھیجیں تو صحیح جلد از جلد۔۔۔ باہر بکرے کٹ رہے ہوں گے میں ذرا شکلوں کی کتر بیونت کر لوں گا عید پر۔۔۔
بکرے ۔۔۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔۔ نستعلیق
دونوں چھری تلے
مزا آگیا :lol:
 

Attachments

  • corel_files.zip
    374.2 KB · مناظر: 17

الف نظامی

لائبریرین
او بھائیو ! اس منصوبے کا کیا بنا۔
کوئی شکل صورت نکلی فونٹ کی؟ یا نہیں۔
کب سے بے تاب ہیں زیارت کرنے کو۔
 
Top