پرانا دوبئی

وجی

لائبریرین
نہیں زینب ایمریٹس اب صرف دبئی کی ائیر لائین ہے امارات کی ائیر قومی ائیر لائین الاتحاد ہے
 

زینب

محفلین
اوہ نہیں وجی اتحاد تو تو صرف ابوظہبی سے چلتی ہے نا ایمریٹس سب جگہ سے۔۔میں نے سفر کیا ہے دونوں سے ہی
 

ابوشامل

محفلین
محترمہ، میں نے تو کئي مقامات پر یہی پڑھا ہے کہ "الاتحاد" ایئر لائن ہی متحدہ عرب امارات کی قومی پرچم بردار ایئر لائن یعنی flag carrier airline ہے۔ اور ابتداء میں جب الاتحاد نے پاکستان میں آپریشن کا آغاز کیا تھا تو اشتہارات میں وہ یہی tagline استعمال کیا کرتے تھے "official flag carrier airline of UAE"۔
کہیں یہ دو الگ الگ امارتوں یعنی دبئی اور ابوظہبی کی سرکاری ملکیت تو نہیں؟
 

زینب

محفلین
میں‌کیوں کنفیوزڈ ہو رہی ہوں۔۔۔میں پاکستان گئی تھی اتحاد سے وہ صرف ابوظہبی سے چلتی ہے جبکہ ایریٹس سب جگہوں سے
 

ابوشامل

محفلین
ویسے تو میں نے کہیں نہیں پڑھا کہ الامارات یو اے ای کی قومی ایئر لائن ہے لیکن ایک جگہ لکھا ہے کہ دونوں کو قومی ایئر لائن کا درجہ حاصل ہے, الامارات دبئی کی جبکہ الاتحاد ابوظہبی کی ملکیت ہے۔ یہ ربط دیکھئے۔
 

وجی

لائبریرین
بھائی اور بہن
متحدہ عرب امارات ، آزاد ریاستوں سے مل کر بنی ہے یہ کل سات ریاستیں ہیں
ابوظہبی
دبئی
شارجہ
فجیرہ

عجمان

ام القوین
راسل الخیمہ
ان میں سے چھ ریاستیں دو دسمبر 1971 میں یکجاں ہوئیں پھر 1972 کو راسل خیمہ بھی متحد ہوگئی
یہ اپنی اپنی جگہ آزاد ہیں لیکن امارات کے لئے کچھ فیصلے مل کے کیئے جاتے ہیں
اسی طرح یہ آزاد ہیں ائیر لائین کھولنے میں
 

ابوشامل

محفلین
وجی بھائی! ذرا چند ناموں کی تصحیح کر لیں
ابوظہبی
دبئی
شارجہ
فجیرہ
عجمان
ام القوین

راس الخیمہ
 

تعبیر

محفلین
ابو شامل گوادر والی تفصیل کا انتظار رہے گا

وجی اس میں العین کیوں شامل نہیں ہے؟؟؟
 

وجی

لائبریرین
تعبیر کیا آپ کو نہیں معلوم کہ العین شیخ زاید کو جہیز میں ملا تھا شیخہ فاطمہ کی ملکیت تھی وہ اور اس طرح وہ کوئی الگ ریاست نہیں ہے بلکہ ابوظہبی کا حصہ ہے
 

تعبیر

محفلین
نہیں وجی مجھے معلوم نہیں تھا

ویسے کیا آپ بھی یو اے ای میں رہتے ہیں ؟؟؟ کچھ کچھ شک تو ہے
 

وجی

لائبریرین
جی میں نے جتنا وقت متحدہ عرب امارات میں گزارہ ہے وہ اگر ملا لو تو کچھ 4 سے 5 سال بنتے ہیں
میری پیدائیش ابوظہبی کی ہے
میرے دادا ، بڑے تایا اور چھوٹے تایا ابوظہبی اور دبئی میں رہے ہیں میرے والد ابھی بھی ابو ظہبی میں رہتے ہیں تو اب آپ کو اندازہ ہوجانا چاہئے کہ مجھے اتنی معلومات کیسے ہے
ویسے میں کراچی میں رہتا ہوں
 
Top