پرانی دہلی میں رمضان المبارک کی ایک رات

Jama.jpg
 
تلمیذ

لائبریرین
کیا سائیکل رکشہ ابھی تک چلتے ہیں وہاں پر؟ اور کیا حکومت یا عوام کی طرف سے انہیں ختم کرنے کے کوئی اقدامات کی توقع ہے؟
 
جی ہاں یہ سائکل رکشے بہت عام ہیں۔ اور مستقبل قریب میں ان کے ختم ہونے کی کوئی توقع نہیں۔ زیادہ تر لوگوں کو اس بات سے کوئی مسئلہ ہی نہیں۔ نیز یہ کہ سائکل رکشوں کی مدد سے بہت بڑا روزگار کا نظام جڑا ہوا ہے جو بے شمار مزدور پیشہ لوگوں کی خوراک کا سامان فراہم کرتا ہے۔ ہمیں اندازہ ہے کہ پاکستان میں اسے ختم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کیا متبادل پیش کیا گیا تھا لیکن وہ ہندوستان میں اتنا سہل نہیں لگتا۔ :) :) :)
 
کراچی میں اب بھی چند جگہوں پر سائیکل رکشے کی طرح کی ایک چیز نظر آتی ہے جو سواریاں تو نہیں ڈھوتی بلکہ مہینے کا سودا سلف گھروں پر پہنچانے کا کام کرتی ہیں۔۔۔ ویسے جہاں تک میری یاداشت کام کرتی ہے سائیکل رکشے پاکستان کے بڑے شہروں میں سواری ڈھونے کے لئے کبھی استعمال نہیں ہوئے باالفاظ دیگر کامیاب نہیں ہوئے!
 
الف عین

لائبریرین
دوڑ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایّام تُو۔۔۔ لاہور لاہور ہے تو دلّی بھی دلّی ہے۔ ویسے برسبیلِ تذکرہ، کیا یہ دہلی ہے یا دلّی؟
گلاب کو کچھ بھی کہو۔۔۔۔
ویسے انگریزی میں ڈیلہیم دوسری زبانوں میں دہلی درست ہے، لیکن اصلی دہلی والا اسے دلی ہی کہتا ہے۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
بہت اچھی تصاویر ہیں اصلاحی بھیا
اور بتاؤں مجھے تو لگتا تھا کہ سائیکل رکشہ جو میں نے ایک آدھ انڈین موویز دیکھی ہیں انہی میں ہوتا ہوگا، یہ تو اصل میں بھی چلتا ہے۔ بہت اچھا لگا یہ دیکھ کر ۔۔ سچی میں :)
 
افضل حسین

محفلین
کیا پاکستا ن میں سائکل رکشہ نہیں چلتے ہیں ؟ بھئی ہمارے شہر کلکتہ میں تواب بھی انسانی ہاتھ رکشہ کھینچتے ہیں
 
یوسف-2

محفلین
کراچی میں اب بھی چند جگہوں پر سائیکل رکشے کی طرح کی ایک چیز نظر آتی ہے جو سواریاں تو نہیں ڈھوتی بلکہ مہینے کا سودا سلف گھروں پر پہنچانے کا کام کرتی ہیں۔۔۔ ویسے جہاں تک میری یاداشت کام کرتی ہے سائیکل رکشے پاکستان کے بڑے شہروں میں سواری ڈھونے کے لئے کبھی استعمال نہیں ہوئے باالفاظ دیگر کامیاب نہیں ہوئے!

1246468308681-rickshaw%20pullar.jpg
 
یوسف-2

محفلین
کیا پاکستا ن میں سائکل رکشہ نہیں چلتے ہیں ؟ بھئی ہمارے شہر کلکتہ میں تواب بھی انسانی ہاتھ رکشہ کھینچتے ہیں

جی نہیں پاکستان میں نہ تو سائکل رکشا ہیں نہ انسانی ہاتھ سے کھینچنے والے رکشا ۔۔۔ البتہ بعض علاقوں میں سامان ڈھونے کے لئے سائکل رکشا استعمال ہوتے ہیں۔ جیسا کہ اس تصویر میں نظر آرہی ہے۔
images
 
Top