پرانی کتابوں کا اتوار بازار-10 اگست 2014

loneliness4ever

محفلین
راشد صاحب آپ آج جا کر واپس بھی آگئے اور میں تو ابھی جانے کے لئے پر تول رہا تھا
کچھ میرے لئے رہ گیا ہے تو آگاہ فرمائیں اڑ کر جاتا ہوں اور دوڑ کر واپس آتا ہوں ۔۔۔۔
ہے ناں ابھی اور سامان وہاں ؟؟؟؟؟؟؟
 
فلک شیر

محفلین
مولانا جعفر تھانیسری کے تذکار تو اس دفعہ آپ خاصے کی چیز کے طور پہ لائے ہیں راشد بھائی ۔ جزاک اللہ خیر
باقی بھی دیکھتا ہوں۔
 
راشد اشرف

محفلین
تواریخِ عجیب یعنی کالاپانی کب تک اپلوڈ ہوسکے گی راشد بھائی ؟؟

اسے تو میں نے چھ ماہ قبل ہی اپ لوڈ کردیا تھا، مگر یہ وہ نسخہ ہے جو کراچی کے ایک دینی کتب کے ناشر نے شائع کیا تھا۔ 1962 والا ایوب قادری صاحب کا اسکین نہیں کیا۔ دونوں میں فرق حواشی کا ہے یا پھر احوال الرجال کے اس حصے کا جو ڈاکٹر قادری والے نسخے میں اضافی ہے اور نہایت محنت سے لکھا گیا ہے۔
ڈاکٹر ایوب ہی کہنا مناسب ہوگا، اس لیے کہ ڈاکٹر قادری سے ذہن کسی "اور" جانب جانے کا احتمال ہے۔
ایک شیطانی خیال اور کھیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی جانب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
 
راشد اشرف

محفلین
عبیدصاحب، ذاتی مکالمے کے ذریعے اپنا ای میل پتہ بھیجئے۔ یہ کتاب میں آپ کو ارسال کر دیتا ہوں۔

نوازش جناب والا
ان دنوں حسرت پر کتاب میں غرق ہوں، غرق۔ یہ چیزیں کڑی محنت مانگتی ہیں مگر جیسی شخصیت، ویسا معیار۔ کمی رہ جائے تو ناقدین کی کمی نہیں ہوتی۔ یہاں یہ حال ہے کہ وہ صاحب جو ماہر حسرت کہلاتے ہیں، خاکسار کے پاس چند چیزوں کی موجودگی کا سن کر کہنے لگے کہ یہ تو ان کے علم میں بھی نہیں ہیں۔ لہذا اللہ نے چاہا تو کتاب پسند آئے گی۔
حسرت کے فرزند سے بھی مضمون لکھوانے میں کامیاب ہوا ہوں۔ ہما شما کو تو وہ گھاس بھی نہیں ڈالتے۔ ہمیں چارہ ڈالا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہرا بھرا ۔۔۔۔۔!
 
تلمیذ

لائبریرین
ان دنوں حسرت پر کتاب میں غرق ہوں

ماشا،اللہ۔
امید ہے آپ کی یہ کاوش بھی مولانا عبدالسلام نیازی صاحب پر آپ کی کتاب جیسے محاسن لئے ہوئے ہوگی۔ میں نے نوٹ کیا کہ نیازی صاحب مرحوم کے بارے میں مضامین میں چند واقعات کا اعادہ بہت تھا۔ مضامین تو سبھی بہت عمدہ تھے لیکن مجھے رزی جے پوری کا مضمون سب سے زیادہ مفصل اور اعلیٰ محسوس ہوا۔ بعض مقامات پر ایک ہی بات مختلف راویان کی زبان میں کچھ سے کچھ ہو گئی۔ شاید مشاہیر کے بارے میں لکھتے ہوئے لوگ اتنی تحقیق اور ذمہ داری کو ملحوظ نہیں رکھتے۔ سینہ بہ سینہ روایت پر زیادہ انحصار کیا جاتا ہے۔
 
بجا فرمایا
کتاب میں شامل کردہ مضامین اس سوچ کے پیش نظر یک جا کیے گئے تھے کہ یہ چیزیں محفوظ ہوجائیں۔ چونکہ یہ مولانا پر پہلا کام ہے، لہذا جو ملا، شامل کردیا۔ تکرار یقینا اس میں ہے
 
Top