پرانی کتابوں کا اتوار بازار-20 اپریل، 2014

فلک شیر

محفلین
سفر نامہ سفردرحقائق سے سفر در فینٹسی ....اور دونوں کے اعتدال سے ہوتا ہوا آج کے سفرنامہ تک پہنچا ہے۔ یہ کتاب اس کے ارتقا کے حوالے سے ایک شاندار کام ہے، رسید حاضر ہے، کچھ ورق گردانی کر کے مزید عرض کروں گا ۔
شراکت کے لیے شکر گزار ہوں راشد بھائی ۔
 
راشد اشرف

سفرناموں پر پی ایچ ڈی کا مذکورہ مقالہ اسکین کرلیا ہے
 
راشد اشرف

محفلین
سفر نامہ سفردرحقائق سے سفر در فینٹسی ....اور دونوں کے اعتدال سے ہوتا ہوا آج کے سفرنامہ تک پہنچا ہے۔ یہ کتاب اس کے ارتقا کے حوالے سے ایک شاندار کام ہے، رسید حاضر ہے، کچھ ورق گردانی کر کے مزید عرض کروں گا ۔
شراکت کے لیے شکر گزار ہوں راشد بھائی ۔

مذکورہ کتاب (سفرناموں پر پی ایچ ڈی) اسکین کرلی گئی ہے
 
تلمیذ

لائبریرین
بہت نوازش، راشد صاحب۔ اللہ خوش رکھے۔
آپ کے زیر اہتمام مولوی عبدالسلام نیازی صاحب مرحوم پر زیر ترتیب کتاب سے متعلق ایک یاد دہانی کروانا مقصود ہے۔ اگلے روز (آپ کی ہی سکین کردہ) جناب مقصود زاہدی کی کتاب“یادو ں کے سائے” میں ان کے بارے ایک نہایت جامع اور مفصل مضمون پڑھا ہے جس میں ان کے بے شمار حالات و واقعات درج ہیں۔
مجھے یقین ہے کہ یہ گراں قدرمضمون بھی اس کتاب میں ضرور شامل ہوگا۔براہ کرم چیک کر لیجئے گا۔ شکریہ۔
راشد اشرف,
 
ڈاکٹر قدسیہ قریشی کی یہ کتاب پی ایچ ڈی پر مشتمل ہے ؟؟؟
جامعہ ملیہ اسلامیہ مین مکتبہ جامعہ کے چیر مین ڈاکٹر خالد محمود نے بھی غالبا سفرناموں پر ہی پی ایچ ڈی کیا ہے ۔
جو چھپ بھی گئی ہے ۔
 
تلمیذ صاحب
بہت بہت شکریہ کہ آپ نے توجہ دلائی
آپ کو ایک دلچسپ بات بتاؤں کہ یادوں کے سائے وہ کتاب تھی جس کے اتوار بازار سے ملنے کے بعد ہی خاکسار کو مولوی صاحب پر لکھے مضامین جمع کرنے اور ان کی پی ڈی ایف فائل بنانے کا خیال آیا تھا اور پھر ہوتے ہوتے یہ بات ڈاکٹر شاہد رضوی تک پہنچی اور انہوں نے کتاب شائع کرنے کا عندیہ دے دیا
مذکورہ کتاب شائع ہوچکی ہے، 'بائنڈر' کے پاس ہے
یادوں کے سائے میں شامل مولوی صاحب کا خاکہ لاجواب ہے، یہ ایک زندہ خاکہ ہے۔ اس کی ٹکر کا ایک دوسرا خاکہ 1972 میں بہاولپور کے الزبیر میں شائع ہوا تھا، خاکہ نگار کا نام رزی جے پوری تھا جو ڈاکٹر الیاس عشقی کے والد تھے۔
مذکورہ خاکہ مدیر الزبیر نے بڑی مشکلوں سے تلاش کیا تھا اور اب یہ کتاب میں محفوظ ہوچکا ہے۔
اس کے علاوہ جو خاکے یا تذکرے اہمیت کے حامل ہیں ان کے لکھنے والوں میں شامل ہیں مسعود حسن شہاب دہلوی، اخلاق دہلوی، سید انیس شاہ جیلانی،نصر اللہ خاں، خلیق انجم

مقبول جہانگیر کی ایک تحریر سے بھی ایک اقتباس لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک نہایت دلچسپ روداد عزیز میاں قوال کی بھی شامل کی گئی ہے جو مولوی صاحب سے اکتساب علم کی غرض سے ساٹھ کی دہائی میں لاہور سے دلی گئے تھے۔
 
آخری تدوین:

راشد اشرف

محفلین
ڈاکٹر قدسیہ قریشی کی یہ کتاب پی ایچ ڈی پر مشتمل ہے ؟؟؟
جامعہ ملیہ اسلامیہ مین مکتبہ جامعہ کے چیر مین ڈاکٹر خالد محمود نے بھی غالبا سفرناموں پر ہی پی ایچ ڈی کیا ہے ۔
جو چھپ بھی گئی ہے ۔
بھائی عالم
جی ہاں! یہ پی ایچ ڈی کا مقالہ ہی ہے
خالد محمود صاحب والی کتاب کی تفصیلات ضرور بتائیے گا۔
کھام گاؤں میں میرے ایک عزیز دوست ہیں، ان تک کتاب پہنچ گئی تو مجھ تک پہنچنا آسان ہوجائے گا
 
راشد اشرف

محفلین
@قلمیذ

بچوں کے ناول بچوں کی دنیا نامی فولڈر سے تو آپ واقف ہیں۔ اس میں ایک ناول آدم خور چونٹیاں پیش کیا ہے۔ یہ 1971 میں لاہور سے شائع ہوا تھا، یہ بلیغ الدین جاوید کا ناول ہے۔ بنیادی خیال کسی انگریزی ناول سے ماخوذ ہے جس پر فلم بھی بن چکی ہے۔
نہایت مزے دار ناول ہے۔ آپ پڑھیے گا۔
خدا جانے بلیغ الدین جاوید کون تھے، کیا ہوئے۔ کاش کوئی بتا سکے۔
 
تلمیذ

لائبریرین
نہایت مزے دار ناول ہے۔ آپ پڑھیے گا۔
خدا جانے بلیغ الدین جاوید کون تھے، کیا ہوئے۔ کاش کوئی بتا سکے۔

بے حد شکریہ، راشد صاحب۔ انشاءاللہ ضرور پڑھوں گا، اس کتاب کے محترم مصنف کی طرح نہ جانے کئی گڈری کے لعل ایسے ہیں جو اپنے قلم سے ایک آدھ گراں قدر شاہکار تخلیق کرکےزمانے کی دھول (یاسید عقیل کے الفاظ میں ’گئو دھول‘) میں کہیں گم ہو کر رہ گئے ہیں۔ اگر آپ جیسا کوئی محقق اور قدردان انہیں کہیں سےکھوج کر زمانہٗ حال کے قارئین کے سامنے پیش کرتا ہے تو یہ ان کہ انتہائی خوش قسمتی ہوتی ہے۔ اللہ پاک آپ کو جزا دے، آمین۔
ایک اور استفسار آپ سے یہ کرنا ہے کہ کیا ’سفرنامہ مقبوضہ ہندوستان‘ اور ’آدمی غنیمت ہے‘ جیسی کتابوں کے مصنف اور صاٖحبِ طرز انشاء پرداز اور خاکہ نگار جناب سید انیس شاہ جیلانی حیات ہیں؟ اور کیا ان کی مبارک لائبریری کی کوئی فہرستِ کتب دستیاب ہے۔ان کی چھاپی ہوئی ان کی اپنی اور دیگر کتب کےبارے میں جاننے کا اشتیاق ہے۔

بلیغ الدین جاوید کا نام ایک زمانے میں خاصا معروف تھا، پھر وقت کی گرد میں کہیں گم ہوگئے۔

انیس شاہ جیلانی صاحب ماشاء اللہ حیات ہیں، مستقل رابطہ رہتا ہے۔ اسی سے اوپر کے ہو گئے ہیں۔
مولانا نیازی کی کتاب کی اشاعت کی خبر کے بعد تو شاہ صاحب ہفتے میں ایک مرتبہ ضرور فون کرتے ہیں، ان کو بھی کتاب کا بے چینی سے انتظار ہے۔
ان کی لائبریری کی کوئی فہرست نہیں ہے۔ یہ خاصے اچنھبے کی بات ہے، خود میں نے ان سے شخصی خآکوں کی فہرست کے بارے میں استفسار کیا تھا، جواب نفی میں ملا۔
شاہ صاحب کی ایک تازہ کتاب چند ماہ قبل فکشن ہاوس سے شائع ہوئی تھی۔

رہا سوال ان کے ادارے کی شائع کردہ کتابوں کا، تو یہ قصہ پرانا ہوا ہے، اضافی نسخے تو خود ان کے پاس بھی شاید نہ ہوں۔
آپ چاہیں تو ان سے رابطہ کرسکتے ہیں
 
تلمیذ

لائبریرین
شاہ صاحب کی ایک تازہ کتاب چند ماہ قبل فکشن ہاوس سے شائع ہوئی تھی۔
جواب دینے کے لیے شکر گذاری۔
سید انیس شاہ جیلانی صاحب کے بارے میں پڑھ کر مسرت ہوئی ۔ اللہ پاک انہیں صحت و تندرستی سے رکھے، آمین۔
ان کی اس نئی کتاب کا کیا نام ہے اور کس موضوع پر ہے؟ فکشن ہاؤس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
راشد اشرف
 
Top