سفر نامہ سفردرحقائق سے سفر در فینٹسی ....اور دونوں کے اعتدال سے ہوتا ہوا آج کے سفرنامہ تک پہنچا ہے۔ یہ کتاب اس کے ارتقا کے حوالے سے ایک شاندار کام ہے، رسید حاضر ہے، کچھ ورق گردانی کر کے مزید عرض کروں گا ۔
شراکت کے لیے شکر گزار ہوں راشد بھائی ۔
سفر نامہ سفردرحقائق سے سفر در فینٹسی ....اور دونوں کے اعتدال سے ہوتا ہوا آج کے سفرنامہ تک پہنچا ہے۔ یہ کتاب اس کے ارتقا کے حوالے سے ایک شاندار کام ہے، رسید حاضر ہے، کچھ ورق گردانی کر کے مزید عرض کروں گا ۔
شراکت کے لیے شکر گزار ہوں راشد بھائی ۔
یہ مقالہ کب شئیر کریں گے؟سفرناموں پر پی ایچ ڈی کا مذکورہ مقالہ اسکین کرلیا ہے
بہت نوازش، راشد صاحب۔ اللہ خوش رکھے۔
آپ کے زیر اہتمام مولوی عبدالسلام نیازی صاحب مرحوم پر زیر ترتیب کتاب سے متعلق ایک یاد دہانی کروانا مقصود ہے۔ اگلے روز (آپ کی ہی سکین کردہ) جناب مقصود زاہدی کی کتاب“یادو ں کے سائے” میں ان کے بارے ایک نہایت جامع اور مفصل مضمون پڑھا ہے جس میں ان کے بے شمار حالات و واقعات درج ہیں۔
مجھے یقین ہے کہ یہ گراں قدرمضمون بھی اس کتاب میں ضرور شامل ہوگا۔براہ کرم چیک کر لیجئے گا۔ شکریہ۔
راشد اشرف,
بھائی عالمڈاکٹر قدسیہ قریشی کی یہ کتاب پی ایچ ڈی پر مشتمل ہے ؟؟؟
جامعہ ملیہ اسلامیہ مین مکتبہ جامعہ کے چیر مین ڈاکٹر خالد محمود نے بھی غالبا سفرناموں پر ہی پی ایچ ڈی کیا ہے ۔
جو چھپ بھی گئی ہے ۔
یہ مقالہ کب شئیر کریں گے؟
یہ مقالہ کب شئیر کریں گے؟
نہایت مزے دار ناول ہے۔ آپ پڑھیے گا۔
خدا جانے بلیغ الدین جاوید کون تھے، کیا ہوئے۔ کاش کوئی بتا سکے۔
بے حد شکریہ، راشد صاحب۔ انشاءاللہ ضرور پڑھوں گا، اس کتاب کے محترم مصنف کی طرح نہ جانے کئی گڈری کے لعل ایسے ہیں جو اپنے قلم سے ایک آدھ گراں قدر شاہکار تخلیق کرکےزمانے کی دھول (یاسید عقیل کے الفاظ میں ’گئو دھول‘) میں کہیں گم ہو کر رہ گئے ہیں۔ اگر آپ جیسا کوئی محقق اور قدردان انہیں کہیں سےکھوج کر زمانہٗ حال کے قارئین کے سامنے پیش کرتا ہے تو یہ ان کہ انتہائی خوش قسمتی ہوتی ہے۔ اللہ پاک آپ کو جزا دے، آمین۔
ایک اور استفسار آپ سے یہ کرنا ہے کہ کیا ’سفرنامہ مقبوضہ ہندوستان‘ اور ’آدمی غنیمت ہے‘ جیسی کتابوں کے مصنف اور صاٖحبِ طرز انشاء پرداز اور خاکہ نگار جناب سید انیس شاہ جیلانی حیات ہیں؟ اور کیا ان کی مبارک لائبریری کی کوئی فہرستِ کتب دستیاب ہے۔ان کی چھاپی ہوئی ان کی اپنی اور دیگر کتب کےبارے میں جاننے کا اشتیاق ہے۔
راشد اشرف,
جواب دینے کے لیے شکر گذاری۔شاہ صاحب کی ایک تازہ کتاب چند ماہ قبل فکشن ہاوس سے شائع ہوئی تھی۔