انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ کریم انکل مرحوم کے درجات بلند فرمائیں اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل کی توفیق سے نوازیں۔ ہم اس غم میں پردیسی بھائی کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
آج شام میں نے پردیسی بھائی کو فون کیا تا کہ اسلام آباد جانے کا حتمی پروگرام طے کر پائیں لیکن پردیسی بھائی کی آواز خاصی بجھی بجھی سی تھی ، دل میں ایک کھٹکا سا ہوا کہ کوئی بات ضرور ہے ۔ تبھی پردیسی بھائی نے بتایا کہ دو دن قبل ان کے والد مرحوم داعی اجل کو لبیک کہہ چکے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اندوہ کی اس گھڑی میں رب کریم ، پردیسی بھائی کو استقامت و صبر عطا فرمائے ، آمین۔