لطائف، کچھ تصاویر، ویڈیوز اور طنز و مزاح کی پوسٹوں پر 'پر مزاح' کی ریٹنگ طنزیہ نہیں ہوتی ۔ پہلے ان کے لیےکوئی اور ریٹنگ بٹن بنایا جائے۔فی الحال کسی پوسٹ کو پرمزاح کی ریٹنگ دی جائے تو وہ مثبت شمار ہوتی ہے۔ مگر اکثر دیکھا ہے (اور خود کیا بھی ہے) کہ پرمزاح کی ریٹنگ طنزیہ انداز میں دی جاتی ہے۔ کیا یہ بہتر نہ ہو گا کہ اس ریٹنگ کو نیوٹرل میں شمار کیا جائے؟
ہمیں تو اس کا بہت نقصان ہوا۔پر مزاح ریٹنگ کا غیر متوقع استعمال ہوا۔ قصداً اس کو چست اور دلچسپ مزاحیہ مراسلوں کے لیے بنایا گیا تھا لیکن کئی دفعہ اس کا استعمال تضحیک کے اظہار کے لیے ہوتا پایا گیا ہے۔ ظاہر ہے، ایسی صورت میں اس ریٹنگ کو "دلچسپ" اور "بچکانہ" جیسے دو حصوں میں توڑا جا سکتا ہے جن میں اول الذکر کو مثبت اور مؤخر الذکر کو منفی شمار کیا جا سکتا ہے۔ لیکن موجودہ صورتحال اینکہ اس کے تحت اچھی خاصی ریٹنگ دی جا چکی ہے اور ان کو علیحدہ کر پانا محال ہے۔ ایسے میں فی الحال پر مزاح کو نیوٹرل کر دیا گیا ہے، ساتھ ہی نا پسندیدہ اور غیر متفق کو منفی ریٹنگ دے دی گئی ہے، لہٰذا اب احباب صرف مثبت اور نیوٹرل کے بجائے منفی شماریات سے بھی مستفید ہو سکیں گے۔
کیا سابقہ ریٹنگز بھی اثر انداز ہوں گی؟ہمیں تو اس کا بہت نقصان ہوا۔
یہی تو کیا ہے ابن سعید بھائی نے۔کیا سابقہ ریٹنگز بھی اثر انداز ہوں گی؟
مجھے تو حیرت اسبات کی ہو رہی ہے کہ مجھے ابھی تک اتنی کم منفی ریٹنگ مل ہے۔یہی تو کیا ہے ابن سعید بھائی نے۔
اب ہمیں محفل کے سب سے معتدل رکن کا ایوارڈ بھی دلوایا جائے۔
مضحکہ خیز نے جگہ لے لی ہے مفید کی
لگتا ہے مفید
پسندیدہ، متفق، زبردست، معلوماتی میں سے کسی میں ضم ہو گئی ہے
کیونکہ جس نے بھی مفید ریٹنگ حاصل کی ہونگی ان کو کسی خانے میں تو فٹ ہونا ہوگا
یا پھر وہ اپنی حاصل کردہ مفید ریٹنگ سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے ۔۔۔۔۔
ہمارا افسوس مستقبل میں "مفید" کی ریٹنگ کی عدم دستیابی کے حوالے سے تھا۔ ورنہ ریٹنگ کی گنتی بھلا کس کام آنے والی ہے۔
مضحکہ خیز کو منفی درجہ ہی دینا تھا لیکن عارضی طور پر نیوٹرل رکھا گیا تھا تاکہ یہ جائزہ لیا جا سکے کہ احباب اس کا درست مقصد سمجھ پاتے ہیں یا نہیں۔ اب جبکہ اس بابت اعتماد بحال ہو گیا ہے تو اس کو منفی ریٹنگ دے دی گئی ہے۔ اتفاق سے پہلے احباب پر مزاح کو مثبت و منفی دونوں انداز میں استعمال کرتے رہے ہیں اس لیے ایک ریٹنگ مضحکہ خیز کا اضافہ کر کے اس ابہام کو دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کا ایک نقصان یہ ہوا ہے کہ ماضی میں جن لوگوں کو پرمزاح کی ریٹنگ منفی انداز میں ملی تھی وہ اب مثبت میں بدل گئی ہے، لیکن ان کی تعداد مثبت انداز والوں سے کہیں کم ہے اس لیے یہ فیصلہ لیا گیا، اور ہمارے پاس اس سے بہتر اس کا کوئی حل بھی نہیں تھا۔ خیر احباب گاہے گاہے مختلف اپنی پرانی ریٹنگ ختم کر کے نئی اور زیادہ موزوں ریٹنگ شامل کر سکتے ہیں۔ابن سعید
اب نیوٹرل ریٹنگ کس بٹن یا بٹنوں پر ہے ؟
مثبت: پسندیدہ، متفق، زبردست، معلوماتی، دوستانہ، پرمزاح
نیوٹرل: غمناک
منفی: مضحکہ خیز، ناقص املا، ناپسندیدہ، غیرمتفق
مفید کی ریٹنگ گم ہو گئی ہے
معلوماتی اور مفید میں کیا فرق ہے؟ معلوماتی کے طنزیہ استعمال کے علاوہ۔
یہ درست ہے کہ دونوں کے مفہوم میں کسی حد تک فرق ہے لیکن وہ فرق ہر فرد کے لیے الگ الگ ہو سکتا ہے، یعنی دونوں درجہ بندیوں میں کوئی حتمی خط فاصل موجود نہیں۔ نیز یہ کہ مفید کی درجہ بندی بہت زیادہ استعمال میں نہیں تھی اس لیے اس کو اس کے قریب ترین متبادل کے ساتھ ضم کر دیا تا کہ نئی اور نسبتاً زیادہ متفرق درجہ بندیوں کی گنجائش بن سکے اور ساتھ ہی درجہ بندیوں کی تعداد ایک حد سے زیادہ نہ ہو۔معلوماتی طنزیہ نہیں ہے، البتہ نئی بات پتہ چلے تو معلوماتی۔ اسی طرح اگر کوئی بات الجھ رہی ہو تو وہاں کوئی دوست آن کر صورتحال کو واضح کر دے تو مفید مناسب ہے