سعود، کیا ریٹنگز کے مارک اَپ میں کچھ تبدیلی ممکن ہے؟ میں اس لیے پوچھ رہا ہوں کہ اس وقت ریٹنگز کے ٹیکسٹ میں موجود ’
x‘ کی وجہ سے چیزیں (زیادہ نہیں، لیکن) گڈ مڈ سی ہو جاتی ہیں۔
کسی بھی (واحد) ریٹنگ کا حالیہ مارک اَپ کچھ ایسا ہے:
HTML:

پسندیدہ x 1

اور ریٹنگز یوں نظر آتی ہیں:
لیکن اگر اس ایکس کی جگہ ضرب کی درست علامت استعمال کی جائے:
HTML:

پسندیدہ × 1

تو اس کے نتیجے میں رِیڈنگ آرڈر بہتر ہو جاتا ہے:
اور اگر تھوڑی سی سٹائلنگ بھی چھڑک دی جائے:
HTML:

پسندیدہ × 1

نتیجہ: