پرمزاح ریٹنگ مثبت یا نیوٹرل؟

پرمزاح کی ریٹنگ کو کیسا شمار کیا جائے؟

  • مثبت

    Votes: 8 47.1%
  • نیوٹرل

    Votes: 9 52.9%

  • Total voters
    17
اب سمجھ میں آیا کہ قصہ کیا تھا۔ در اصل ہم نے پوسٹ ریٹنگ والا ایڈ آن اپڈیٹ کیا تو اس چکر میں سارے ٹیملیٹ موڈیفیکیشنز اور اسپرائٹ فائل سبھی اپڈیٹ ہو گئے تھے اور ہم حیران کہ یہ کون سا جادو ہو گیا۔ وہ تو آج نوٹس کیا کہ سعادت بھائی کی تجویز کردہ تبدیلیاں بھی گم ہیں تو سمجھ میں آیا کہ قصہ کیا ہوا۔ :) :) :)
 
arifkarim

معطل

چلو زیادہ راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں پڑی۔
 
جاسمن

لائبریرین
بعض اوقات کوئی ایسی پوسٹ کرتا ہے کہ جِس کو صرف شیئر کرنا چاہتا ہے۔ شاید وہ خود بھی اُس چیز کو پسند نہیں کرتا۔ اب ہم اُس پہ ناپسند کی ریٹنگ دیں تو یہ ریٹنگ تو اُس فرد پہ ہو گی۔ جب کہ ہمیں تو اُس مواد سے نا پسندیدگی محسوس ہو رہی ہے۔
اِس طرح کی صورتحال میں کون سی ریٹنگ دی جائے گی؟
ابن سعید بھائی!
 
ساری درجہ بندیاں پیغامات کے لیے ہی ہوتی ہیں۔ لوگوں پر اس کا اثر اس طرح نہیں پڑتا کہ کون سب سے پسندیدہ یا نا پسندیدہ فرد ہے، بلکہ یوں کہ کون سب سے زیادہ پسندیدہ یا ناپسندیدہ مواد شریک کرتا ہے۔ :) :) :)
 
۔ یہاں دو آئیکن اور ہیں: غیر متفق اور ناپسند
ان کے ہوتے ہوئے ’’مضحکہ خیز‘‘ جیسی ’’مزید ظالمانہ‘‘ ریٹنگ کی گنجائش نہیں رہنی چاہئے۔
بہت شکریہ۔
 
اسی ’’مضحکہ خیز‘‘ والے آئیکن کا نام بدل کر ’’دل چسپ‘‘ کر دیں۔
مضحکہ خیز اور دلچسپ دو یکسر مختلف درجہ بندیاں ہیں۔ ایک منفی تو دوسرا مثبت۔ ویسے بھی چھ مثبت درجہ بندیوں کی موجودگی میں چار منفی درجہ بندیاں کچھ زیادہ تو نہیں۔ یوں دیکھیں تو پسندیدہ اور متفق کے بعد زبردست، معلوماتی، دوستانہ، اور پر مزاح کی بھی کوئی تک نہیں بنتی ہے۔ :) :) :)
 
میری رائے میں دل چسپ نیوٹرل ہے (نہ مثبت، نہ منفی)۔ ایک دل چسپ بات غلط اور غیرمتفق بھی ہو سکتی ہے تاہم بات کرنے کا یا کہہ لیں بات بنانے کا انداز اس کو قابلِ قبول بنا دیتا ہے۔
اس لئے عرض کیا تھا اوپر جو کچھ بھی عرض کیا تھا۔ وسیع تر تناظر میں تو ظاہر ہے، آپ ہی دیکھیں گے، جیسے مناسب جانئیے۔
 
اس طرح تو چار کافی ہیں۔ پسندیدہ، ناپسند، متفق، غیر متفق۔
چار سے آگے تو ویسے بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :ROFLMAO:
 
میری رائے میں دل چسپ نیوٹرل ہے (نہ مثبت، نہ منفی)۔ ایک دل چسپ بات غلط اور غیرمتفق بھی ہو سکتی ہے تاہم بات کرنے کا یا کہہ لیں بات بنانے کا انداز اس کو قابلِ قبول بنا دیتا ہے۔
اس لئے عرض کیا تھا اوپر جو کچھ بھی عرض کیا تھا۔ وسیع تر تناظر میں تو ظاہر ہے، آپ ہی دیکھیں گے، جیسے مناسب جانئیے۔
اس موضوع پر منتظمین کے ساتھ کچھ مزید احباب نے مل کر ایک ذاتی مکالمے میں کچھ ہفتے قبل نتیجہ خیز رائے دہی کی تھی اور تبھی ان درجہ بندیوں کو موجودہ شکل دی گئی تھی۔ :) :) :)
 
آپ اپنی رائے ضرور پیش کریں اور دیگر احباب کی رائے بھی لیں۔ :) :) :)

بہ این ہمہ میری رائے (مختصر ترین الفاظ میں) یہ ہے کہ:
ریٹنگ پانچ ہوں: متفق (مثبت)، پسندیدہ (مثبت)، دل چسپ (نہ مثبت نہ منفی)، نا پسندیدہ (منفی)، غیر متفق (منفی)

آپ اگر مناسب سمجھیں تو اِس پر احباب کی آراء لے لیں، نہیں تو جو چل رہا ہے چلنے دیتے ہیں۔ یہ کوئی ایسا بڑا مسئلہ ہے بھی نہیں۔
 
عثمان

محفلین

میری رائے میں اس وقت ریٹنگ کی فہرست بالکل درست ہے۔ اس میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔
محفل میں "دل چسپ" مراسلہ ہمیشہ مثبت معنوں ہی میں لیا جاتا ہے۔
 
Top