اپنا کی جگہ اپنے۔۔۔۔ نہیں آنا چاہیے؟ بالکل! ٹائپو ہے۔
محمداحمد لائبریرین ستمبر 18، 2018 #41 جاسمن نے کہا: اپنا کی جگہ اپنے۔۔۔۔ نہیں آنا چاہیے؟ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بالکل! ٹائپو ہے۔
جاسمن لائبریرین ستمبر 20، 2018 #42 قید سے ایسے ہیں مانوس پرندوں کی طرح جن سے کہتے ہیں کہ اُڑ جاؤ تو اڑتے بھی نہیں
جاسمن لائبریرین ستمبر 20، 2018 #43 یہ طائروں کی قطاریں کدھر کو جاتی ہیں نہ کوئی دام بچھا ہے کہیں نہ دانہ ہے اسد بدایونی
جاسمن لائبریرین ستمبر 20، 2018 #44 یہ رنگ رنگ پرندے ہی ہم سے اچھے ہیں جو اک درخت پہ رہتے ہیں بیلیوں کی طرح خاقان خاور
جاسمن لائبریرین ستمبر 20، 2018 #45 یہ پرندے بھی کھیتوں کے مزدور ہیں لوٹ کے اپنے گھر شام تک جائیں گے بشیر بدر
جاسمن لائبریرین ستمبر 20، 2018 #46 تم پرندوں سے زیادہ تو نہیں ہو آزاد شام ہونے کو ہے اب گھر کی طرف لوٹ چلو عرفان صدیقی
جاسمن لائبریرین ستمبر 20، 2018 #48 پرندہ جانب دانہ ہمیشہ اڑ کے آتا ہے پرندے کی طرف اڑ کر کبھی دانہ نہیں آتا عدیم ہاشمی
محمد تابش صدیقی منتظم ستمبر 24، 2018 #51 سید عاطف علی نے کہا: پہلے قید قفس میں تھی بلبل ان وہ پابند آب و دانہ ہے فدوی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔
سید عاطف علی نے کہا: پہلے قید قفس میں تھی بلبل ان وہ پابند آب و دانہ ہے فدوی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔
سید عاطف علی لائبریرین ستمبر 24، 2018 #52 ارے ۔۔۔۔ یہ بے نون کیسے "بن" گیا۔۔۔۔ فدوی سے خطا ہو گئی معاف کیجیئے گا۔کوئیرٹی کیبورڈ میں نون اور بے پڑوسی جو ہیں ۔ ۔ ۔ ۔تصحیح کا شکریہ ۔ پہلے قید قفس میں تھی بلبل اب وہ پابند آب و دانہ ہے
ارے ۔۔۔۔ یہ بے نون کیسے "بن" گیا۔۔۔۔ فدوی سے خطا ہو گئی معاف کیجیئے گا۔کوئیرٹی کیبورڈ میں نون اور بے پڑوسی جو ہیں ۔ ۔ ۔ ۔تصحیح کا شکریہ ۔ پہلے قید قفس میں تھی بلبل اب وہ پابند آب و دانہ ہے
ام اویس محفلین ستمبر 24، 2018 #53 آکر گرا تھا کوئی پرندہ لہو میں تر نصویر اپنی چھوڑ گیا ھے چٹان پر شکیب جلالی
ام اویس محفلین ستمبر 24، 2018 #54 نہیں ہے اہل جہاں كو خُود اپنے غم سے فراغ ہم اپنے دِل كی گرانی كہیں تو كِس سے كہیں پَلٹ رہے ہیں پرندے بہار سے پہلے عجیب ہے یہ نشانی كہیں تو كِس سے كہیں امجد اسلام امجد
نہیں ہے اہل جہاں كو خُود اپنے غم سے فراغ ہم اپنے دِل كی گرانی كہیں تو كِس سے كہیں پَلٹ رہے ہیں پرندے بہار سے پہلے عجیب ہے یہ نشانی كہیں تو كِس سے كہیں امجد اسلام امجد
ام اویس محفلین ستمبر 24، 2018 #55 یہ جو خواہشوں كا پرند ہے اسے موسموں سے غرض نہیں یہ اُڑے گا اپنی ہی موج میں اِسے آب دے كہ سراب دے امجد اسلام امجد
یہ جو خواہشوں كا پرند ہے اسے موسموں سے غرض نہیں یہ اُڑے گا اپنی ہی موج میں اِسے آب دے كہ سراب دے امجد اسلام امجد
ام اویس محفلین ستمبر 25، 2018 #56 رُتوں كا قاعدہ ہے وقت پر یہ آتی جاتی ہیں ہمارے شہر میں كیوں رُك گیا فریاد كا موسم پرندوں كی زباں بدلی، كہیں سے ڈھونڈ لے تُو بھی نئی طرزِ فغاں اے دل كہ ہے ایجاد كا موسم امجد اسلام امجد
رُتوں كا قاعدہ ہے وقت پر یہ آتی جاتی ہیں ہمارے شہر میں كیوں رُك گیا فریاد كا موسم پرندوں كی زباں بدلی، كہیں سے ڈھونڈ لے تُو بھی نئی طرزِ فغاں اے دل كہ ہے ایجاد كا موسم امجد اسلام امجد
ام اویس محفلین ستمبر 25، 2018 #57 اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی علامہ محمد اقبال
ام اویس محفلین ستمبر 26، 2018 #59 جو دیكھنے كا تمھیں اہتمام كرتے ہیں زمیں سے جُھک كے ستارے كلام كرتے ہیں یہ راستہ ہے مگر ہجرتی پرندوں كا یہاں سمے كے مُسافر قیام كرتے ہیں امجد اسلام امجد
جو دیكھنے كا تمھیں اہتمام كرتے ہیں زمیں سے جُھک كے ستارے كلام كرتے ہیں یہ راستہ ہے مگر ہجرتی پرندوں كا یہاں سمے كے مُسافر قیام كرتے ہیں امجد اسلام امجد
ام اویس محفلین ستمبر 26، 2018 #60 درد وہ مضمحل پرندہ ہے جس كا گھر ہی دلِ تباہ میں ہے كب سے میں نے پلک نہیں جھپكی كوئی امجد مِری نگاہ میں ہے امجد اسلام امجد
درد وہ مضمحل پرندہ ہے جس كا گھر ہی دلِ تباہ میں ہے كب سے میں نے پلک نہیں جھپكی كوئی امجد مِری نگاہ میں ہے امجد اسلام امجد