یہ لیں پھر میں کچھ کوشش کرتا ہوں۔
1) اڑنے والے پرندے
2) زمین پر رہنے والے پرندے جیسے بطخ، مرغی، شتر مرغ وغیرہ
3) گوشت خور پرندے جیسے باز، گدھ، چیل وغیرہ
4) پالتو پرندے جیسے کبوتر، طوطا وغیرہ
5) حلال پرندے جو پلیٹ سے پیٹ میں منتقل ہو سکیں
6) بچہ دینے والا پرندہ چمگادڑ
7) گھونسلہ بنا کر رہنے والے پرندے
8 ) دوسروں کے گھونسلوں میں انڈے دینے والا پرندہ، کوئل کوئے کے گھونسلے میں انڈہ دے آتی ہے۔
9) گروپ کی شکل میں اُڑنے والے پرندے جیسے کونج
10) اڑنے والے بڑے پرندے جیسے شاہین، گدھ، چیل وغیرہ
11) اڑنے والے چھوٹے پرندے، مثلاً چڑیاں، چھوٹے طوطے، کمادی چڑیاں وغیرہ
دوسرے اراکین اگر اور گروہ شامل کر سکتے ہوں تو ضرور کریں۔
عزیزامین مجھ سے ان کی تصاویر کر فرمائش نہ کیجیے گا۔