پرندے

شمشاد

لائبریرین
میرے خیال میں تو دو گروہوں میں تقسیم کر لیتے ہیں، ایک وہ جو حلال ہیں اور ایک وہ جو حلال نہیں ہیں۔
 

عزیزامین

محفلین
یہاں قسموں کی بات نہیں ہو رہی، گروہوں کی بات ہو رہی ہے اور گروہ دو ہی ہیں۔
گروہ بھی بہت سے ہو سکتے ہیں ۔ جیسے آبی پرندے ۔۔۔ میدانی پرندے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خوبصورت پرندے بد صورت پرندے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسطرح اور بھی گرو ہو سکتے ہیں جن کی نشاندہی آپ کو کرنی ہے
 

یوسف-2

محفلین
میرے خیال میں تو دو گروہوں میں تقسیم کر لیتے ہیں، ایک وہ جو حلال ہیں اور ایک وہ جو حلال نہیں ہیں۔
اوہ تو آپ نے میرا ’’خیال‘‘ چرا کر پہلے ہی پیش کردیا تھا۔ اوراب لوگ یہ سمجھیں گے کہ میں نے آپ کے خیال کو ’’نقل‘‘ کیا ہے :D
 

وجی

لائبریرین
پرندوں کا کافی گروہوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے
یہ بات اس پر منحصر ہے کہ آپ کس چیز پر گروہ بندی کرنا چاہتے ہیں

مثلا
الف) اڑنے والے اور دوڑنے والے پرندوں کو دو گروہ میں تقسیم کیا جاسکتا ہے
ب) گوشت خور اور وہ جو گوشت نہیں کھاتے اس طرح بھی گروہ میں تقسیم کیا جاسکتا ہے
اسی طرح کئی اور باتوں پر گروہ میں پرندوں کو تقسیم کیا جاسکتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لیں پھر میں کچھ کوشش کرتا ہوں۔

1) اڑنے والے پرندے
2) زمین پر رہنے والے پرندے جیسے بطخ، مرغی، شتر مرغ وغیرہ
3) گوشت خور پرندے جیسے باز، گدھ، چیل وغیرہ
4) پالتو پرندے جیسے کبوتر، طوطا وغیرہ
5) حلال پرندے جو پلیٹ سے پیٹ میں منتقل ہو سکیں
6) بچہ دینے والا پرندہ چمگادڑ
7) گھونسلہ بنا کر رہنے والے پرندے
8 ) دوسروں کے گھونسلوں میں انڈے دینے والا پرندہ، کوئل کوئے کے گھونسلے میں انڈہ دے آتی ہے۔
9) گروپ کی شکل میں اُڑنے والے پرندے جیسے کونج
10) اڑنے والے بڑے پرندے جیسے شاہین، گدھ، چیل وغیرہ
11) اڑنے والے چھوٹے پرندے، مثلاً چڑیاں، چھوٹے طوطے، کمادی چڑیاں وغیرہ

دوسرے اراکین اگر اور گروہ شامل کر سکتے ہوں تو ضرور کریں۔

عزیزامین مجھ سے ان کی تصاویر کر فرمائش نہ کیجیے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
12) رات کو اڑنے والا پرندہ چمگادڑ

یہ سب پرندے پانی پیتے وقت اپنی چونچ کو پانی میں ڈبوتے ہیں، جتنا پانی ان کی چونچ میں آ جاتا ہے اس کو بھر چونچ بند کر لیتے ہیں، پھر اپنی چونچ اوپر اٹھا کر پانی حلق میں اتار لیتے ہیں۔ اپنی پیاس بجھانے کے لیے ان کو کئی مرتبہ ایسا کرنا پڑتا ہے، جبکہ صرف کبوتر ایسا پرندہ ہے جو چونچ کو پانی میں ڈبو کر ایک ہی دفعہ پانی بالکل اسی طرح پی جاتا ہے جسطرح ہم اور آپ پیتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پرندوں کو کتنے گروہوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے؟
گروہ بھی بہت سے ہو سکتے ہیں ۔ جیسے آبی پرندے ۔۔۔ میدانی پرندے۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔خوبصورت پرندے بد صورت پرندے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔اسطرح اور بھی گرو ہو سکتے ہیں جن کی نشاندہی آپ کو کرنی ہے

یہ لیں 12 گروہوں میں میں نے انہیں تقسیم کر دیا ہے۔

اب آپ بھی تو کچھ اضافہ کریں۔
 
Top