پروف ریڈنگ ورڈ میکرو

آپ کے پروف ریڈر کے مطابق: بالکل:)
اردو کی املا اور تلفظ میں بہت غلطیاں کرتا ہوں۔ گیارہویں جماعت کے بعد سے گریجویشن تک ایسا انگریزی کا بھوت سوار ہوا کہ خدا کی پناہ اب تو یہ حال ہے کہ نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے۔ بس آپ تنبیہہ فرماتے رہیئے۔
 
پھر پروف ریڈر کا آپ کے ہاتھوں تخلیق ہونا یا تو آپ کی کرامت ہے، یا پھر اردو کا المیہ؟:glasses-nerdy::glasses-nerdy::glasses-nerdy:
حضور میں بناتا تو المیہ ہی ہوتا یہ تو محترم الف عین صاحب کا فیض ہے جو نظر آ رہا ہے۔ اس لیے کہتے ہیں بڑوں کا سایہ ہونا چاہئیے انسان گمراہی سے بچتا ہے۔ ورنہ کچھ ایسے بھی ہیں جو بڑوں کو ہی گمراہ سمجھتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

آصف اثر

معطل
جدید ورڈ پلگن یہاں سے حاصل کریں۔
اگر آپ نے VSTO سے پلگن انسٹال کیا تھا تو مینویل طریقے سے ورڈ کی آپشن-ایڈ انز میں جا کر خارج کر دیں
اگر آپ نے پہلے پلگن سیٹ اپ فائل سے انسٹال کیا تھا تو پروگرام انڈ فیچرز میں جا کر UrduProofReaderWE کو ان-انسٹال کر دیں۔ پھر نیا پلگن سیٹ اپ فائل سے انسٹال کیجیے۔
آپ نے ورڈ پلگ اِن کے Mahfil فولڈر میں پی ڈی ایف کا ورژن ڈالا ہے۔ اسے لائٹ ورژن سے تبدیل کیجیے۔
 
آپ نے ورڈ پلگ اِن کے Mahfil فولڈر میں پی ڈی ایف کا ورژن ڈالا ہے۔ اسے لائٹ ورژن سے تبدیل کیجیے۔
اس سے پلگن کی پرفارمنس پر کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ صرف الفاظ کے ذخیرہ والے فارم کو پلگن میں شامل کرتا ہے۔ پلگن میں اس کا اور کوئی کام نہیں۔
 
میں چاہتا ہوں اس کھڑکی کو بالکل ہی نکال دیں۔
بھائی، یہ کھڑکی آپ کو کیا کہہ رہی ہے؟ کوئی جھانک رہا ہے اس میں سے؟
مذاق سے ہٹ کر یہ ایک ایکسٹرا فیچر ہے، اس کو باقی پروگرام کی فیچر پر کوئی فرق نہیں پڑتا، آپ بتائیے کہ مشکل کیا ہے؟
 
بھائی، یہ کھڑکی آپ کو کیا کہہ رہی ہے؟ کوئی جھانک رہا ہے اس میں سے؟
مذاق سے ہٹ کر یہ ایک ایکسٹرا فیچر ہے، اس کو باقی پروگرام کی فیچر پر کوئی فرق نہیں پڑتا، آپ بتائیے کہ مشکل کیا ہے؟
کوئی کولیپس/ ایکسپینڈ کا فیچر ڈال دیں. آصف بھائی کی ریکوائرمنٹ پوری ہو جائے گی.
 
کوئی کولیپس/ ایکسپینڈ کا فیچر ڈال دیں. آصف بھائی کی ریکوائرمنٹ پوری ہو جائے گی.
اصل میں یہ ونڈو تبھی کھلتی ہے جب آپ اس بٹن کو دباتے ہیں۔ میں یہ سمجھنا چاہ رہا ہوں، کہ آصف بھائی آخر اس سے تنگ کیوں ہیں؟
میں نے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ ایک سے زیادہ ورژن کو مینیج کرنا آسان نہیں ہے۔ ایک ہی لوجک کو ایک سے زیادہ جگہ پر لکھنا پھر اس کو اپ ڈیٹ رکھنا بہت مشکل ہے۔ پھر ہر ایک کے لیے علیحدہ فیچر کے حساب سے پروگرام کو کمپائل کرنا ایک علیحدہ درد سر ہے۔ امید ہے آپ بات سمجھ رہے ہوں گے۔ کچھ تے رحم کرو۔
باقی اگر کوئی مسئلہ ہے تو میں حاضر ہوں۔
 
اچھا جناب ایک اور یوٹیلیٹی پر کام چل رہا ہے۔ محترم الف عین صاحب کے کہنے پر۔ یہ ان پیچ کی پوری فائل سے ڈائریکٹ یونی کوڈ نکالنے کے لیے ہے۔ ابھی اس میں مسئلے ہیں۔ یعنی یونیکوڈ تو مل جاتا ہے۔ لیکن شروع اور آخر میں کچھ عجیب سے کریکٹر بھی شامل ہو جاتے ہیں۔ میں پیٹرن تلاش کر رہا ہوں، ان پیچ فائل میں امید ہے یہ بھی فکس ہو جائے گا، تب تک آپ حضرات اس کیڑے لگے پروگرام کو استعمال کرسکتے ہیں، امید ہے کہ آپ کے کام آئے گا۔
فائل یہاں سے حاصل کیجیے۔ آپ کی فیڈ بیک چاہیے ہو گی۔
 
الف عین

لائبریرین

یہ بتاتا چلوں کہ عظیم کو فریموں والی فائل کے فریمس کو ہتا کر ایک ساتھ متن نکالنے کی تجویز دی تھی۔ ورنہ کنورٹر میں تو متن کاپی کر کے پیسٹ کرنا ہوتا ہے۔ اور فریم والی ان پیج فائل میں ایک ایک فریم کاپی کر کے پیسٹ کر کے کنورٹ کرنا پڑتا ہے۔ اصل فائل میں فریم ایسا بنایا گیا ہے کہ اس میں غزل کے تمام اولیٰ مصرع ایک فریم میں اور تمام ثانی مصرعے دوسرے فریم میں اس کے سامنے بنائے گئے ہیں۔ اب بھی کنورٹ ہونے پر بھی اسی طرح متن حاصل ہو رہا ہے۔
 
اگر یہ اسی طرح ہے تو آصف بھائی کی پریشانی کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔ یہی اس کا حل ہے۔ :)
وضاحت کردوں، ورنہ آصف بھائی ناراض نہ ہو جائیں، کہ میں وجہ جاننا چاہ رہا ہوں پریشانی کی۔ اگر واقعی میں کوئی مشکل ہے تو ان شاءاللہ اس کو حل کرنے کی کوشش کروں گا۔
 
ورڈ پلگ ان میرے پاس ونڈوز 7 میں انسٹال کرنے پر ایرر آرہا ہے کہ پروسیسر ٹائپ اس کو سپورٹ نہیں کررہا۔

ونڈوز 7 32 بٹ، اور ورڈ 2013،
اگر آپ کو اعراب والی فیچر نہیں چاہیے تو 32 والی فائل یہاں سے حاصل کر لیں۔
جدید پلگن کو میں جلد 32 بٹ پر کمپائل کر کے لوڈ کر دوں گا۔
 
Top