پروف ریڈنگ ورڈ میکرو

اس ویب سائٹ سے کچھ عرصے بعد فائل ڈلیٹ ہو جاتی ہے۔
اب تو میکرو کی جگہ اردو پروف ریڈر ہی ڈاؤن لوڈ کریں
سر جی اس کے استعمال کی رہنمائی کے لیے کوئی ویڈیو موجود ہے تو وہ بھی بتادیجے۔ جزاک اللہ
دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ جب اردو کو کنورٹ کرلیتے ہیں تو ورڈ میں اس کی ایڈیٹنگ میں اتنی زیادہ مشکلات کا سامنا ہوتا ہے کہ الامان ۔اس کا کوئی حل عنایت فرمادیجیے۔
 
ٹیکسٹ کاپی کرکے لیفٹ پیسٹ کریں تو رائٹ ہوتا ہے، یا پھر اپنی جگہ سے ہلتا ہی نہیں۔ بال خصوص جس وقت انگلش درمیان میں آجائے تو جان پر بن جاتی ہے۔ ایک لفظ کو ہلانے کے لیے کئی کئی بار اس سے اگلے الفاظ کے ساتھ کھینچا تانی کرنی پڑتی ہے لیکن تقریبا لا حاصل نتائج
 
شکیب

محفلین

ڈائریکشن کو "رائٹ ٹو لیفٹ" کیجیے اور فارمیٹنگ کے لیے اسٹائلز استعمال کیجیے۔ زیادہ تر مسائل سے چھٹکارا مل جائے گا اور متن کو مینج کرنا بھی بہت آسان ہو جائے گا۔
 
الف عین

لائبریرین
یہ میں کئی جگہ لکھ چکا ہوں کہ ورڈ اس وقت بہترین کام کرتا ہے جب اسے ایکسپرٹ طریقے سے استعمال کیا جائے۔
میں نے تو نارمل ٹیمپلیٹ میں ہی دائیں سے بائیں متنی سمت، رائٹ الائنڈ متن، نستعلیق فانٹ سب دے رکھے ہیں، اگر ورڈ کو دونوں زبانوں میں کام کیا جائے تو ایک اردو کے نام سے نیا ٹیمپلیٹ بنا لو۔ یعنی ساری اردو کے حساب سے سیٹنگ کر کے اسے بطور. Dotx محفوظ کر لیں۔ اور اس ٹیمپلیٹ میں پیسٹ کریں۔
زیادہ تر اغلاط کمپوزنگ کی ہی ہوتی ہیں، اگر ان پیج میں بھی دوسرا کوئی فانٹ استعمال نہ کیا جائے تو کنورٹ کرنے پر آسکی کیریکٹر نہیں پیدا ہوتے۔
درمیان میں انگریزی آ جانے سے ضرور پرابلم ہوتی ہے، میں اس کو اس طرح حل کرتا ہوں کہ کئی الفاظ ہونے پر ان کو ایک الگ پیرا میں کر دیتا ہوں، اور اس کی ٹیکسٹ ڈائریکشن رائٹ ٹو لیفٹ کر دیتا ہوں، اور محض ایک دو الفاظ ہوں تو یہ کیا کریں کہ جب ابگریزی لفظ شروع ہو، RTL کیریکٹر ڈال دیں اور جہاں ختم ہوں تو LRM مارک کیریکٹر ڈال دیں۔
 
استادِ محترم میری جہالت کا عالم ملاحظہ کیجیے کہ مجھے اب بھی آپ کی بات مکمل طور پر سمجھ نہیں آئی۔ یہ RTL کیریکٹر اور LRM مارک کیا ہے ؟
 
ڈیمو فائل ربط
اس فائل میں موجود دوسری لائن میں ایک کیریکٹر ہے، اسے کاپی کریں۔ پھر جہاں بھی متن کے درمیان میں رائٹ ٹو لیفٹ ڈائرکشن بدلنی ہو، اسے استعمال کریں۔
اسی طرح لیفٹ ٹو رائٹ مارک بھی ہے۔ تفصیل یہاں دیکھیں۔
 
محمد اسلم

محفلین
پروف ریڈر اطلاقی؟ کیا مسئلہ ہے، تفصیل بتائی جائے
ورڈ میں ربن پر نہیں آ رہا ہے ، حالانکہ ایڈ ان میں موجود ہے، منتخب بھی کِیا ہوا ہے مگر اس کا مینو وغیرہ یا ربن کہیں نظر نہیں آتا، ورڈ کا نیا ورژن بھی ہے اور 2007 پر بھی آزما چکا ہوں، وہی مسئلہ ہے ۔
ہیلپ می یا شیخ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میک کمپیوٹر پر اس کا کیا طریقہ کار ہوگا؟
دوسرا بڑی (چند سو سے ڈیڑھ ہزار صفحات طویل) کتاب پر کام کی صورت میں کیا رفتار رہے گی؟ میک پر مائیکروسافٹ ورڈ ویسے بذاتِ خود اتنا تیز نہیں چلتا
 
یہ تو تکنیکی مسئلہ ہے، افسوس کہ فلسفی شاید اب رکن ہی نہیں رہے؟؟؟ بہر حال میں تو ان پیج یا ورڈ سے کاپی پیسٹ کر کے "تصحیح کریں" کا بٹن دباتا ہوں۔ اس کے بعد پھر کاپی پیسٹ( پلین ٹیکسٹ میں، اس کے بعد ہی فارمیٹنگ کی جاتی ہے) کر کے نیا ورڈ ڈاکیومینٹ بناتا ہوں۔ دوسرے آپشنس کا تجربہ نہیں کیا
 
الف عین

لائبریرین
میک کمپیوٹر پر اس کا کیا طریقہ کار ہوگا؟
دوسرا بڑی (چند سو سے ڈیڑھ ہزار صفحات طویل) کتاب پر کام کی صورت میں کیا رفتار رہے گی؟ میک پر مائیکروسافٹ ورڈ ویسے بذاتِ خود اتنا تیز نہیں چلتا
میک کا تجربہ تو نہیں لیکن یہ اپلیکیشن ہی ونڈوز ہے، تو میک میں کس طرح کام کرے گی؟
ویلکم بیک منصور، کیسے ہو؟
 
سیما علی

لائبریرین
میک کمپیوٹر پر اس کا کیا طریقہ کار ہوگا؟
دوسرا بڑی (چند سو سے ڈیڑھ ہزار صفحات طویل) کتاب پر کام کی صورت میں کیا رفتار رہے گی؟ میک پر مائیکروسافٹ ورڈ ویسے بذاتِ خود اتنا تیز نہیں چلتا
محفل میں آمد کا بہت بہت شکریہ
قیصرانی صاحب
 
سروش

محفلین
میک کمپیوٹر پر اس کا کیا طریقہ کار ہوگا؟
دوسرا بڑی (چند سو سے ڈیڑھ ہزار صفحات طویل) کتاب پر کام کی صورت میں کیا رفتار رہے گی؟ میک پر مائیکروسافٹ ورڈ ویسے بذاتِ خود اتنا تیز نہیں چلتا
میک میں بھی ورڈ میں وی بے اے موجود ہوتی ہے۔ اسی طرح کام کریگا یہ میکرو جس طرح ونڈوز میں کرتا ہے۔
 
Top