محمد عظیم الدین
محفلین
الٹ والے معاملے کو دیکھتا ہوں، البتہ کہاں کہاں تبدیلیاں ہوئی ہیں اس کو شامل کیا تھا پروگرام میں لیکن اس کی وجہ سے پرفارمنس انتہائی خراب ہوگئی تھی اس لیے اس کو نکال دیا تھا۔محمد عظیم الدین بھائی میرے پلگ اِن انسٹال ہوگیا ہے اور چل رہا ہے۔
لیکن اب رن کیا ہے تو ایک دو باتیں سمجھ میں نہیں آرہیں:
ایک یہ کہ میری فائل میں کتاب کی جلد اور صفحہ نمبر یوں درج ہے کہ مثلاً: ستتر بٹہ ایک (کسر کے لیفٹ میں 77 اور رائٹ میں 1) رن کرنے کے بعد تمام کسریں الٹ گئی ہیں (ایک بٹہ ستتر)
دوسرا یہ کہ شاید میں آغاز میں اس قسم کا (مفت کا) مشورہ دیا تھا کہ یہ نہیں معلوم ہوتا کہ فائل میں کتنی اور کہاں کہاں تبدیلیاں ہوئی ہیں؟ کیا اس کو نمایاں کیا جاسکتا ہے؟ یا کوئی اور طریقہ آپ نے وضع کیا ہو؟