پروف ریڈنگ ورڈ میکرو

الف عین

لائبریرین
اردو دستاویزات کے لئے میں نے ورڈ میکرو اپ لوڈ کر دیا ہے۔ ویسے کل اس کو مزید اپ ڈیٹ کیا تھا تب خیال آیا کہ یہاں اس کی اطلاع اب تک دینی بھول گیا تھا۔
یہ Proof.Txt نامی فائل اسی فولڈر میں ہے جہاں پروف ریڈنگ کے دوسرے لوازمات جمع کر رکھے ہیں۔
اس ٹیکسٹ فائل کو مکمل کاپی کیا جائے۔ اور ورڈ کے کسی بھی ورژن میں
Proof
نام کا میکرو کرئیٹ کریں۔اور
Sub Test()
'
' Proof Macro
'
'

End Sub
کے مکمل متن کو ڈلیٹ کر کے اس ٹیکسٹ فائل کا متن کاپی کر دیں، اور بیٹھ کر رن کر کے تماشا دیکھیں۔ یہ ان پیج میں کی گئی بیشتر اغلاط کو خودکار طریقے سے درست کر دیتا ہے÷۔
 
چاچو زندہ باد۔ ویسے آپ کا یہ میکرو پہلی بار جب ہمارے ہاتھ لگا تھا تب ہم سمجھنے سے قاصر تھے کہ یہ کیا کرتا ہے۔ :)
 
انتہا

محفلین
انکل، یہ فائل مجھ سے ڈاؤنلوڈ نہیں ہو رہی، وہاں تو ڈاؤنلوڈ کا آپشن ہی ایکٹو نہیں ہے۔ کیا کرنا پڑے گا؟
 
فاتح

لائبریرین
کیا یہ فائل اردو ویب کے سرور پر اپلوڈ کر سکتے ہیں؟
ای سنپ والے پہلے اپنی کوئی ایگزی فائل ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کرنے کو کہتے ہیں۔
 
انتہا

محفلین
ورڈ کے اندر میکرو کا فولڈر کس طرح کریئیٹ کرنا ہے؟ براہ مہربانی اس کی مکمل طریقہ بتا دیں۔
 
الف عین

لائبریرین
View menu میں View Macro میں جائیں، اور خانے میں نام ٹائپ کریں، اور کرئیٹ کا بٹن دبائیں
2z8aozs.jpg

جو سکرین کھلے گا، اس میں متن ڈلیٹ کر کے اس فائل کا متن پیسٹ کر دیں
rjmfdl.jpg

Sub سے لے کر Endsub تک
 
الف عین

لائبریرین
جو عام حالات میں کسی کو نظر نہیں آتیں۔ جیسے ’میرانام اعجازہے‘ میں کوئی غلطی ہے؟
جہ ہاں، میرا اور نام کے درمیان سپیس نہیں ہے، اور یہ مکمل ایک لفظ بن گیا ہے، اسی طرح اعجازہے‘ بھی ایک لفظ بن گیا ہے۔ اردو ٹائپ کرنے والے ایسی کسی غلطی پر دھیان نہیں دیتے جہاں الفاظ کے درمیان غیر ضروری سپیس چھوٹ جائے یا بغیر سپیس کے الفاظ لکھے جائیں، کہ پڑھنے میں تو آتا ہے، لیکن مائکرو سافٹ ورڈ ایسی ساری ساری دستاویزات کو سرخ رنگ سے رنگ دیتا ہے، یا پھر سپیل چیکنگ کے سرخ نشانات دکھایا جانا بند کر دیتا ہے!! یا
شعروسخن، شعرو سخن، شعر وسخن (تینوں میں فرق جاننے کے لئے کاپی پیسٹ کرکے ورڈ میں کرسر ہلا کر دیکھئے کہ ورڈ کہاں ٹوٹ رہا ہے۔ یہ تینوں غلط ہیں۔)
مثال تو میں نے غلط لے لی، لیکن آجا، ہوگئی، کرکے، قسم کی اغلاط درست ہو جاتی ہیں۔ اسی طرح عربی کے حروف استعمال کر لئے ہوں تو ان کو بھی۔
 
محمدعمر

بھائی میں نے آپ کی اس پوسٹ کی کاپی لے کر ورڈ میں پیسٹ کر کے ٹیسٹنگ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن کچھ بھی درست نہیں ہو رہا یعنی میکرو کام نہیں کر رہا۔
ایک اور سوال وہ یہ کہ کیا یہ غلط تلفظ کو بھی درست کرتا ہے۔ "جسے میرا نام اعجاذ ہے" یا "جوک در جوک" یا "تفل تسلیاں" وغیرہ
 
الف عین

لائبریرین
عمر، میں نے لکھا تھا نا کہ مثال غلط ہے، در اصل میرا اشارہ ان پیج میں اردو ٹائپ کرنے والوں کی عام اغلاط کی طرف اشارہ تھا۔ لیکن ’مثال تو میں نے غلط لے لی، لیکن آجا، ہوگئی، کرکے، قسم کی اغلاط درست ہو جاتی ہیں۔ اسی طرح عربی کے حروف استعمال کر لئے ہوں تو ان کو بھی۔‘ جملے میں ’آجا‘ ’ہوگئی‘ وغیرہ بھی دور نہیں ہوئیں؟ تب تو تعجب ہے۔
ویسے ایک سوال۔۔ کیا زبان اردو ہی ہے، عربی تو نہیں؟ کاپی پیسٹ کرنے سے اکثر ورڈ اس کو عربی کے طور پر پہچانتا ہے، اور میرای ڈکشنری والا انجن اس کی سپیل چیکنگ ہی نہیں کرتا۔ میرے خیال میں اس جملے میں میکرو نے کام کیا ہوگا، لیکن آپ کو فرق محسوس نہیں ہوا ہوگا۔ اس وقت محسوس ہوتا جب ’ہوگئی‘ کو سرخ کیا ہوتا ورڈ نے اور میکرو چلانے کے بعد یہ سرخ انڈر لائن مٹ گئی ہوتی۔ تو فرق واضح ہو جاتا۔
 
محمدعمر

محفلین
میں آپ کی بات کو سمجھ رہا ہوں لیکن ورڈ سے پروف ریڈنگ نہیں کروا پا رہا ہوں
زبان اردو ہی ہے اس سے کیا مراد ہے؟
اور ورڈ "ہوگئی "کو سرخ میں نہیں دکھا رہا نہ پہلے نہ بعد میں۔ کیوں؟
 
الف عین

لائبریرین
اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ میں نے ساتھ ہی لکھا تھا کہ میری لغت والا سپیل چیکنگ انجن انسٹال نہیں ہے۔ اس کو انسٹال کر لیں تو سپیل چیکنگ ممکن ہو جائے گی۔ ہاں یہ دیکھ لیں کہ کہیں سپیلنگ اغلاط کو پوشیدہ Hideکرنے کا آپشن تو نہیں ہے؟ بعد میں سکرین شاٹ دکھاتا ہوں۔
 
محمدعمر

محفلین
سپیل چیکنگ انجن کہاں سے ملے گا۔ اس کا لنک
کیا یہ اوپر والے لنک پر موجود ہے؟
یہ انسٹال کیسے ہو گا؟
اوپر والے لنک پر پروف ریڈنگ کے نام سے ورڈ کی فائل پڑی ہے کیا یہی وہ فائل ہے
 
الف عین

لائبریرین
پروف ریڈنگ نامی ڈاکیومینٹ میں عام کمپوزنگ کی اغلاط کا بیان ہے، ڈاؤن لوڈ کر کے دیکھ لیتے تو معلوم ہو جاتا۔ پروف نامی دونوں زپ فائلیں ان زپ کر کے Run.Bat فائل چلائیں۔ اردو کے لئے بھی اور عربی کے لئے بھی۔ اس کے بعد آپ کا آفس زبان کی ڈفالٹ سپیل چیکنگ کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ اس میں ہماری لغت کا اضافہ کرنے کلے لئے ڈکشنری فائل بھی داؤن لوڈ کریں، اور اس کو اسی فولڈر میں کاپی کر دیں، جہاں وہ پروفنگ ٹولس مانگتا ہے (یعنی ڈفالٹ میں Add Dictionary کرنے پر جو فولڈر کھولتا ہے، اس کا پاتھ نوٹ کرلیں۔ اور اسی فولڈر میں پیسٹ کر دیں۔ یہاں زبان اردو منتخب کریں۔ (یہ ضروری نہیں ہے، آپ اBrowse کر کے اس فولڈر کی نشان دہی بھی کر سکتے ہیں) اب سرخ لکیریں دکھائے گا ورڈ اور ایکسل غلطی ہونے پر (ڈفالٹ لغت میں بہت سی اغلاط نہیں دکھائی جاتیں، ان کو چاہیں تو
WINDOWS Drive:\Documents and Settings\...YourName...\Application Data\Microsoft\UProof
میں موجود
ExcludeDictionaryUR0420.lex
فائل میں اضافہ کر دیں۔
 
اردو دستاویزات کے لئے میں نے ورڈ میکرو اپ لوڈ کر دیا ہے۔ ویسے کل اس کو مزید اپ ڈیٹ کیا تھا تب خیال آیا کہ یہاں اس کی اطلاع اب تک دینی بھول گیا تھا۔
یہ Proof.Txt نامی فائل اسی فولڈر میں ہے جہاں پروف ریڈنگ کے دوسرے لوازمات جمع کر رکھے ہیں۔
اس ٹیکسٹ فائل کو مکمل کاپی کیا جائے۔ اور ورڈ کے کسی بھی ورژن میں
Proof
نام کا میکرو کرئیٹ کریں۔اور
Sub Test()
'
' Proof Macro
'
'

End Sub
کے مکمل متن کو ڈلیٹ کر کے اس ٹیکسٹ فائل کا متن کاپی کر دیں، اور بیٹھ کر رن کر کے تماشا دیکھیں۔ یہ ان پیج میں کی گئی بیشتر اغلاط کو خودکار طریقے سے درست کر دیتا ہے÷۔

محترم الف عین صاحب ازراہِ کرم اس کا لنک درست کیجیے گا۔ یا کوئی دوسرا لنک دے دیں جو کام کرتا ہو۔
 
آصف اثر

معطل
یہ تو بہت زبردست ہے ۔ اگر درجہ بالا تجربات کے بعد ایک چھوٹاسا جامع طریقِ کار تازہ اسکرین شاٹس کے ساتھ دیا جائے تو اچھا ہوگا۔ کیوں کہ آج کل آفس 2016 کا دور ہے کیا آپ کا یہ میکرو اس کے ساتھ بھی چل جائے گا؟
کیا ورڈ /ایکسل میں آپشن سے زبان اردو کرنا ہوگی یا یہ کام ورڈ خود کرے گا؟ آپ کے ٹیوٹوریل سے اس طرح کے دیگر جواب طلب سوالات حل ہونے میں مدد ملے گی۔
 
Top