پروٹیز بمقابلہ کینگروز: ٹیسٹ سیریز

محمد وارث

لائبریرین
آپ کیا سمجھتے ہیں کہ یہ کافی سزا ہے-
یہ تو یاز بھائی کے بقول تھپکی ہی ہوئی-
میرے خیال میں آئی سی سی یہاں "بائی دا بُک" ہی جائے گی اور بال ٹمپرنگ یعنی پلینگ کنڈیشنز تبدیل کرنے کی یہی لیول 2 سزا ہے۔ ہاں بدنامی بہت ہو گئی ہے۔

ویسے کھلاڑی سے زیادہ کپتان کو سزا ملنی چاہیئے اس واقعے میں۔وہ نیا رنگروٹ بیچارہ تو جذبات میں آ گیا ، اس سارے واقعے میں اصل رول تو کپتان کا ہے یا کوچ کا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ویسے وہ سو پیاز اور سو جوتوں والی بات ہو گئی سمتھ اور آسٹریلیا کے ساتھ ، بدنام بھی ہو گئے اور میچ بھی لگتا ہے ہار جانا ہے۔
 
یہ مختلف کھلاڑیوں یا شخصیات کے ٹویٹر اکاؤنٹ مصدقہ ہیں؟ یا ٹویٹر پر بھی دو نمبری چلتی ہے فیس بک کی طرح؟
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ مختلف کھلاڑیوں یا شخصیات کے ٹویٹر اکاؤنٹ مصدقہ ہیں؟ یا ٹویٹر پر بھی دو نمبری چلتی ہے فیس بک کی طرح؟
یہ عام طور پر مصدقہ ہوتے ہیں، اور مصدقہ اکاؤنٹ کے آگے ایک چھوٹا سا "گُڈ" کا نشان ہوتا ہے جو ٹوئیٹر کی انتظامیہ تصدیق کرنے کے بعد جاری کرتی ہے۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
چوتھے دن کا کھیل شروع۔ سمتھ اور وارنر نے اس میچ کے بقیہ حصے کے لئے کپتانی اور نائب کپتانی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
چوتھے دن کا کھیل شروع۔ سمتھ اور وارنر نے اس میچ کے بقیہ حصے کے لئے کپتانی اور نائب کپتانی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
خیر باد خود نہیں کہا بلکہ آسڑیلین بورڈ نے ان کو "معزز" طریقے سے فارغ ہونے کو کہا ہے۔ سمتھ، وارنر اور شاید کوچ نے بھی بہت بڑا "کھلواڑ" کر لیا ہے۔
 
Top