پروٹیز بمقابلہ کینگروز: ٹیسٹ سیریز

محمد وارث

لائبریرین
کل تو موسم صاف ہے البتہ آخری دن تھنڈر سٹارم اور بارش کی پشین گوئی ہے-
اور کل بھی غالباً مکمل اوورز نہ ہو سکے گے-
تبھی تو سوچ رہا کہ ڈیکلئیر کر دیا جائے-
اگر کوئی ایسا ماحول ہے تو ڈیکلئیر کرنا ہی اُولیٰ ہوگا۔
 
اگر کوئی ایسا ماحول ہے تو ڈیکلئیر کرنا ہی اُولیٰ ہوگا۔

جی جی وہی تو-
نیز فیف جی بھی ماضی میں ایسی حرکتیں کر چُکے جنکا انکو مثبت رسپانس ملا- اب وہ خود اس سچوئشن میں پڑ کر بھی دیکھ لیں کیا نتیجہ نکلتا ہے-
 
14 رنز جوڑے ہیں آج کینگروز نے-
افریقہ کو اب 417 رنز کا ہدف ملا-


آیا اب اے بی جی بلاک-تھن شروع کرتے ہیں یا فیف جی رن چیس کی طرف جاتے ہیں-
 

یاز

محفلین
جنوبی افریقہ کی پاکستانیت عروج پر۔
ماضی قریب میں کچھ ایسی ہی صورتحال میں اسد شفیق نے پاکستان کو جیت کے انتہائی قریب لا پہنچایا تھا۔
 

یاز

محفلین
آسٹریلیا کی امیدیں اب نئی بال سے وابستہ ہو سکتی ہیں، تاہم وہ بھی ابھی دس اوور دور ہے۔
 
کینگروز 282-5
مارکرم اور ڈی کوک کی 144 رنز کی پارٹنر شپ مکمل-

اس اننگ سے قبل میرا خیال تھا کہ ڈی کوک کو ریسٹ کروا کر کلاسن ڈی کلاسک جی کو موقع دیا جائے- تاہم کوئنٹن جی نے ثابت کیا یے وہ نہ صرف افریقہ بلکہ دنیائے کرکٹ میں اس وقت پریمئیم وکٹ کیپر بلے باز ہیں-
 
مارکرم جی 143 رنز کی شاندار اننگ کھیل پویلجن واپس
افریقہ 285-6
مزید 132 رنز درکار

اسی دوران اندھیرا سا چھانا شروع ہو چُکا ہے-
بمشکل 6-7 اوورز کا مزید کھیل ہو پائے گا جبکہ نئی گیند 8 گیندیں دور ہے-
 
Top