پروٹیز بمقابلہ کینگروز: ٹیسٹ سیریز

یاز

محفلین
دوسری جانب ورلڈکپ کوالیفائرز کیں گیل اور لیوس نیدرلینڈ کا بھرکس بناتے ہوئے۔
شاید آج کچھ ریکارڈز ٹوٹ جائیں۔

ابھی علم ہوا کہ یہ انٹرنیشنل میچ نہیں ہے۔
دوسری جانب آئرلینڈ والا میچ انٹرنیشنل ہے، جس میں متحدہ عرب امارات کا رگڑا لگایا جا رہا ہے۔ تاہم بارش کی وجہ سے چھ اوورز کم ہو چکے ہیں تو بہت لمبا سکور نہ بن پائے گا۔
 
یہ افریقہ کی ٹیم میں اس قدرde's ‎‏ اور ‏du's‏ کہاں سے آ جاتے ہیں؟ سمجھ سے باہر ہے... ڈی ویلیئرز، ڈو پلیسیز اور ڈی کاک کے بعد اب پیش ہے ڈی بروئین-
 
اگرچہ اے بی ڈی وی جی اننگ جی کمال شمال وغیرہ تھی-
البتہ رباڈا کو مین آف دی میچ ایوارڈ ملنا افضل ہے-

بلکہ اگر باقی دو میچز سے بین کرنا تو مین آف دی سیریز بھی ابھی کہ ابھی تھما دو انہیں-
 
بس جی۔ایدھر ڈی، ڈو
اور لنکا کے پریرے اور مینڈس بس آ ہی جاتے ہیں کہیں نہ کہیں سے-

یہ افریقہ کی ٹیم میں اس قدرde's ‎‏ اور ‏du's‏ کہاں سے آ جاتے ہیں؟ سمجھ سے باہر ہے... ڈی ویلیئرز، ڈو پلیسیز اور ڈی کاک کے بعد اب پیش ہے ڈی بروئین-
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
رباڈا کو دو ٹیسٹ میچوں کے لیے معطل کر دیا گیا ہے گویا وہ اس سیریز کے باقی دونوں ٹیسٹوں میں نہیں کھیل سکے گا۔ ثابت ہوا کہ بڑے سے بڑا "توپ خان" بھی ڈسپلن کے بغیر زیرو ہی ہے!
 
رباڈا کو دو ٹیسٹ میچوں کے لیے معطل کر دیا گیا ہے گویا وہ اس سیریز کے باقی دونوں ٹیسٹوں میں نہیں کھیل سکے گا۔ ثابت ہوا کہ بڑے سے بڑا "توپ خان" بھی ڈسپلن کے بغیر زیرو ہی ہے!

شکر کریں یہ "توپ خان" جیسے ڈسپلن آپکے دور میں نہ تھے- ورنہ آپ کالی آندھی ایکسپریس نہ دیکھ پاتے-
 
Top