پرویز مشرف پھر عدالت میں پیش نہیں ہوئے

شمشاد

لائبریرین
1-16-2014_7818_1.gif
 
شمشاد

لائبریرین
آئندہ بھی کچھ نہیں ہو گا۔ یہی تاریخیں پڑتی رہیں گی، یہاں تک کہ اندرون خانے کوئی سمجھوتہ ہو جائے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
سب کچھ طے ہو چکا ہے۔ یہ لکھ لیجئے کہ مشرف کے ہسپتال جانے کے بعد اب صرف حکومت کی ذلالت شروع ہو چکی ہے
پسِ نوشت: ذکا اشرف، آڈیٹر جنرل وغیرہ کی بحالی اور طارق ملک کی نادرا سے روانگی کو مدِ نظر رکھیئے کہ حالات کس سمت چل رہے ہیں :)
 
مشرف پر مقدمہ غیر قانونی ہے
اس حکومت میں اتنی جرات نہیں کہ اصل مجرم حاصل سروس جرنیلز پر ہاتھ ڈال سکے۔ مشرف کے فیملی بیک گراونڈ کی وجہ سے اس کو پکڑ رکھا ہے۔مشرف کو محفوظ راستہ دینا چاہیے ورنہ پاکستان کو نقصان ہوگا
 
اگر آپ اس لولی لنگڑی شہنشایت نما جمہوریت کو پاکستان سمجھتے ہیں، تو واقعی "پاکستان" کو نقصان ہوگا :)
 
شمشاد

لائبریرین
لکھ لیں کہ مشرف کو مارو کم گھسیٹو زیادہ کی پالیسی پر عمل ہو گا، آخر میں ہونا ہوانا کچھ بھی نہیں۔ محفوظ راستہ تو مل جائے گا لیکن خاصا گھسیٹنے کے بعد۔ آخر نواز شریف، موجودہ وزیر اعظم، نے اپنا بدلہ بھی تو چکانا ہے ناں۔
 
سعودی شہزادے کی آمد کے وقت پر چوہدری نثار کی جانب سے مشرف کی بیماری کی تصدیق۔۔۔ مجھے تو اس معاملے میں پاکستانی حکومت گھسٹے ہوئے دکھائی دے رہی ہے :)
 
شمشاد

لائبریرین
جی نہیں۔ یہ اس وقت ختم ہو گا جب وہ پاکستان سے باہر جانے کے لیے جہاز میں بیٹھ جائے گا اور جہاز پاکستان کی حدود سے باہر نکل جائے گا۔
 
پاکستان میں پاور پلے فوج کے ہاتھ ہوتا ہے۔ اس وقت فوج مشرف کے پیچھے ہے۔ یہی میرا مًدعا ہے :)
 
مشرف سے زیادہ کورکمانڈرز اور راحیل شریف کی ہوا خراب ہے
ایک مرتبہ مشرف نے عدالت میں پول کھول دی تو سب لٹکیں گے
 
فوج کی ہوا خراب ہے۔
اتنی بے عزتی فوج کی سوائے71 کے کبھی نہیں ہوئی۔ ایک مرتبہ مشرف عدالت میں بول پڑا تو تمام طرم خانوں کی پول کھل جائے گی۔مشرف سب کو ساتھ لٹکوائے گا۔
 
دیکھئے اگر حکومت کی جانب سے 12 مئی سے یہ مقدمہ قائم ہوتا تو مشرف کے پاس اخلاقی دباؤ بھی نہ رہتا۔ اب جس طرح حکومت کر رہی ہے، یہ تو صاف لگ رہا ہے کہ میٹھا ہپ کرنے کے بعد کڑوا تھو کرنا ہے :)
 
حکومت اور فوج دونوں کی بھلائی اس میں ہے کہ مشرف کو باعزت دبئی یا یوکے بھجوادیاجائے۔میرا خیال ہے مشرف اس سے انکاری ہے اس لیے معاملہ طول پکڑرہاہے
 
Top