پرویز مشرف کی واپسی

یوسف-2

محفلین
عدالت نے اگر ای سی ایل میں ہی نام ڈلوانا تھا تو ضمانت قبل از گرفتاری کی کیا ضرورت تھی؟
تاکہ یہ واپس آسکیں۔:D مشرف مختلف مقدمات میں عدالتوں کو مطلوب ہیں۔ ان کے نام کئی بار وارنٹ جاری ہوچکے مگر یہ کبھی حاضر نہیں ہوئے۔ ان کی گرفتاری کے لئے کئی بار انٹرپول سے بھی ”رابطہ“ کیا گیا لیکن انٹر پول نے بھی انہیں گرفتار کرنے سے انکار کردیا۔ اب آئندہ پیشیوں میں عدالتوں میں ان کی پیشی تب ہی ممکن ہوگی، اگر یہ دوبارہ ”فرار نہ ہوگئے تو۔ ضمانت قبل از گرفتاری عارضی اور محض دس روزہ ہے۔ آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔:)
 
سید ذیشان

اگر یہ سچ ہے تو آپ کے منہ میں گھی شکر۔ اس نے پاکستانیوں کے کافی حساب چکانے ہیں۔
 
یوسف-2

محفلین
3-24-2013_140742_1.gif
 
شمشاد

لائبریرین
خود ساختہ جلا وطنی میں رہنے والا ہر فرد یہی کہتا ہے کہ میرے بغیر پاکستان چل ہی نہیں سکتا، میں اسے بچانے آیا ہوں، وغیرہ وغیرہ

ارے بھئی اتنے سال جو تم باہر رہے اس وقت تمہیں یہ سب نظر نہیں آتا تھا۔ جہاں تم رہتے تھے کیا وہاں ریڈیو، ٹی وی نہیں تھا کیا؟
 
عسکری

معطل
پہلے تو خبر آئی تھی کہ کمانڈو نے کراچی ہی میں رہائش اختیار کرنی ہے۔ انہیں تو ڈیفنس-کلفٹن (جہاں ان کا گھر ہے) کا قومی اسمبلی کا حلقہ بھی ”الاٹ“ کردینے کی خبر آئی تھی۔ لیکن لگتا ہے کہ بھائی لوگوں نے آنکھیں پھیر لی ہیں۔ لہٰذا اب کراچی میں پریس کانفرنس یا جلسہ کئے بغیر چک شہزاد روانگی کا پروگرام بنا لیا۔ بس ایک مرتبہ عدالت ای سی ایل میں نام ڈلوادے۔ پھر دیکھئے گا کہ شکاری کیسے شکار ہوتا ہے :)

اور اگر چکلالہ سے اڑا دیں گے تو عدالت کیا کر لے گی ؟:bighug:
 
عسکری

معطل
ڈرایا تو آپ کو بھی تھا، کراچی آنے سے۔ :D جب آپ نہیں ڈرے تو آپ کا فوجی گرو کیسے ڈرے گا۔ آئے گا ضرور آئے گا۔ لیکن ہم تو نیک بد حضور کو سمجھائے جاتے ہیں نا :)
”شہادت“ ہے مطلوب و مقصود ”فوجی“ :mrgreen:

لولز کراچی جانے سے کیسا ڈر ؟ ہم سب نے آپکے اندازے اور ڈراؤنے انداز دعوت کو یکسر مسترد کر دیا ہے :grin:
 
رانا

محفلین
بھئی مشرف اگر میرا مشورہ مانے تو کسی پارٹی سے ہاتھ نہ ملائے بلکہ گھاس بھی نہ ڈالے اگر کوئی ہاتھ ملائے تو آگے سے انگوٹھا دکھائے سوائے عمران خان کے بشرطیکہ وہ جماعت اسلامی سے اپنا انگوٹھا چھڑانے پر آمادہ ہو۔ اور دو چار جلسے کرے کہ روایت بھی ہے موقع بھی ہے دستور بھی ہے ورنہ جلسوں کی حاضری سے کچھ نہیں ہوتا اصل حاضری تو الیکشن میں پتہ لگتی ہے۔پھر ہر جگہ سے اپنے امیدوار کھڑے کرے اور خاموشی سے الیکشن کا انتظار کرے۔ اگر الیکشن میں اسے خاطرخواہ عوام کا ساتھ ملتا ہے تو ٹھیک ورنہ چُپ چاپ اپنا بوریا بستر سمیٹ کر جہاں سے آیا تھا واپس چلا جائے کہ اگر لوگ ہی تبدیلی نہیں چاہتے تو اسے اپنا بڑھاپا خراب کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ کیا پتہ اسی میں اس کی بہتری ہو کہ حکومت ملنے کے بعد بھی اگر یہ کچھ نہ کرسکا جس کے امکانات کافی روشن ہیں تو رہی سہی عزت بھی اپنے ہاتھوں سے گنوائے گا۔ لیکن مشکل یہ ہے کہ میرا یہ گراں قدر مشورہ اس تک پہنچائے کون؟:rollingonthefloor:
 
پہنچوا دیں کیا ؟:biggrin: پر پیسے لگیں گے
 
رانا

محفلین
اب کی بار شاید وہ بھی نا ہو ۔ آپکو پتا تو ہے ہر امریکی پٹھو 10 سال بعد امریکہ کا دشمن بن جاتا ہے اسامہ بن لادن صدام سمیت کئی مثالیں ہیں
لیکن یہاں ایسا کرنے کے لئے اتنا بڑا دل گردہ چاہئے جو فی الحال تو کہیں نظر نہیں آتا۔:) بال بال تو ہمارا ان کے قرضے میں جکڑا ہوا ہے جب تک اس سے گلو خلاصی نہیں ہوتی انکل سام کا لحاظ کرنا ہی پڑے گا۔;)
 
ہاں یار ایک تو قرضئی ہم ہت ایرے غیرے کے ہیں :grin: مانگے تانگے پر گزارہ نا ہو تو لائف کا مزہ ہی کیا ہے
 
یوسف-2

محفلین
لیکن یہاں ایسا کرنے کے لئے اتنا بڑا دل گردہ چاہئے جو فی الحال تو کہیں نظر نہیں آتا۔:) بال بال تو ہمارا ان کے قرضے میں جکڑا ہوا ہے جب تک اس سے گلو خلاصی نہیں ہوتی انکل سام کا لحاظ کرنا ہی پڑے گا۔;)
جتنے غیر ملکی ڈالروں کے ہم مقروض ہیں، اس سے کہیں زیادہ ڈالرز پاکستانی حکمرانوں نے (جو اُن کے ایجنٹ بھی ہیں) پاکستان سے لوٹ کھسوٹ کر انہی ممالک میں جمع کر رکھے ہیں، جن کے ہم مقروض بتلائے جاتے ہین۔ :D خود مشرف اور شوکت عزیز نے اربوں ڈالر کی لوٹ مار کرکے یہ رقم انکل سام اور ان کے حواریوں کے دیس میں جمع کر رکھے ہیں :eek:
 
سرجی مشرف کے بارے میں دل نہیں مانتا کہ اس نے اربوں ڈالر کی لوٹ مار کی ہوگی۔ بہرحال دلوں کا حال اللہ ہی جانتا ہے بندہ تو صرف ظاہر پر نظر کرکے حسن ظن ہی رکھ سکتا ہے۔ ہوسکتا ہے میرا حسن ظن مشرف کے بارے میں غلط ہی ہو۔ لیکن اربوں ڈالر لوٹ مار کے لئے آئیں گے کہاں سے۔ ظاہر ہے ملک میں سے ہی نکلیں گے نا۔ اور جب نکلتے ہیں تو ہم سب نے اس حکومت میں تجربہ کر لیا کہ اربوں ڈالر ملک سے نکلیں تو اندھوں کو بھی نظر آتا ہے کہ ملک سے کچھ نکلا ہے کہ اب نچوڑے ہوئے کپڑے کی سی حالت ہوگئی ہے ملک کی۔ جبکہ مشرف کے دور میں ظاہر ہے ایسی حالت نہ تھی۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کے دور میں لوٹ مار ہوئی تو ہوگی لیکن ایک حد سے بڑھی نہ ہوگی۔ مشرف سے البتہ امید نہیں کہ اس نے بھی حصہ لیا ہوگا۔ شوکت عزیز سے البتہ کچھ بھی غیر متوقع نہیں۔ جو شخص اسٹیل کو مل اونے پونے بیچ سکتا ہے وہ کچھ بھی کرسکتا ہے۔ میں مشرف کو لال مسجد، بلوچستان جیسے معاملات میں بالکل درست سمجھتا ہوں۔ لیکن اسٹیل مل والا معاملہ ایسا ہے کہ جہاں مجھے بھی مشرف کو بری الذمہ قرار دینے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ اس معاملے کی وجہ سے اس پر شک ہوتا ہے کہ شائد اس نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہوں۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ اس کے سامنے شوکت عزیز نے اسٹیل مل کا سودا کردیا اور اس نے کوئی ایکشن نہ لیا۔ شک تو پھر ہوگا۔:) میرا بڑا دل کرتا ہے کہ کوئی اینکر مشرف سے اسٹیل مل کے حوالے سے سوال کرے تاکہ پتہ تو لگے کہ کہتا کیا ہے۔:)
 
Top