پرویز مشرف کی واپسی

شمشاد

لائبریرین
اور جو سابق صدر نے اپنے دور میں امریکہ کو بندے بیچے تھے اور فی بندہ کتنے ہزار ڈالر وصول پائے تھے؟
 

رانا

محفلین
اور جو سابق صدر نے اپنے دور میں امریکہ کو بندے بیچے تھے اور فی بندہ کتنے ہزار ڈالر وصول پائے تھے؟
بھئی میں نے کہا نا کہ بندہ صرف ظاہر پر حسن ظن رکھ سکتا ہے۔ اگر تو مشرف نے بندوں کے بدلے ملنے والے ڈالر اپنی ذاتی جیب میں ڈالے تھے تو یہ کمینہ پن ہے میں اس کی کھل کر مذمت کرتا ہوں۔ لیکن اگر وہ دہشت گردی میں ملوث لوگوں کو امریکہ کے حوالے حکومتی سطح پر کیا تھا اور ڈالر ملکی خزانے میں آئے تھے تو پھر صرف یہ بات قابل اعتراض رہ جاتی ہے کہ امریکہ کو بندے کیوں دئیے۔ لیکن اگر وہ واقعی دہشت گرد تھے تو اس کے حق میں تو بھی ہوں کہ امریکہ کو نہیں دینے چاہئے تھے خود اپنے ملک میں ان پر مقدمات بنانے چاہیے تھے۔ لیکن میں نے کہا نا کہ جب تک آپ اپنے آپ کو معاشی طور پر امریکہ سے آزاد نہیں کراتے اس کی غلامی ایک حد تک تو کرنی ہی پڑے گی۔ یہ ایک ایسی تلخ حقیقت ہے کہ اس سے نظریں چرانا کبوتر کی مانند آنکھیں بند کرنے کے مترادف ہے۔
 
Top