پریس کلب اردو محفل

dxbgraphics

محفلین
اللہ کے فضل و کرم سے اردو محفل پریس کلب کے لئے ہال کا بندوبست ہوچکا ہے۔ حضرات اب کسی بھی وقت پریس کانفرنس بلا سکتے ہیں۔

ارجنٹ پریس کانفرنس: 6000 پاکستانی
کم از کم ایک دن پہلے: 4000 پاکستانی

پریس کانفرنس کی رقم کانفرنس سے کم از کم ایک گھنٹے پہلے ادا کرنا لازمی ہے۔

فی الحال تو پریس کلب کا صدر میں ہونگا ایک سال کے لئے
آئندہ سال سے انتخابات کے ذریعے پینل منتخب کیا جاسکے

افتتاح کے لئے میرے ذہن میں صدر اردو محفل نبیل اور وزیر اعظم اردو محفل شمشاد صاحب کے نام آرہے ہیں۔
 

dxbgraphics

محفلین
آپ تو تفصیل جانتے ہی ہیں۔ بحرل حال پشاور آکر تفصیل سے آگاہ کر دونگا۔
ویسے حاجی صاحب کو میرا سلام ضرور کہیئے
 

dxbgraphics

محفلین
نہیں پشاور میں عبدالمجید بھائی اور میری پرنٹنگ پریس ایک ہی مارکیٹ میں ہیں۔ اردو محفل پر عبدالمجید بھائی ہی کی دعوت پر متعارف ہوا۔
چلیں اگر زندگی نے ساتھ دیا تو کوئٹہ آکر ہی آپ کو بھی تفصیل بتا رہے ہیں۔
آپ بتائیں کس کے خلاف پریس کانفرنس کرنی ہے۔
 

ماوراء

محفلین
اصل میں مجھے بات کی سمجھ نہیں آئی کہ کس قسم کی پریس کانفرنس کی بات ہو رہی ہے۔:grin:
 

dxbgraphics

محفلین
جس پر آپ کا زور نہ چلے ان کے خلاف پریس کانفرنس ۔
لیکن کانفرنس سے ایک گھنٹہ پہلے فیس کی ادائیگی لازمی ہے۔
 

dxbgraphics

محفلین
اردو محفل بذات خود ایک اخبار سے کم نہیں۔ بس اس کی سرکولیشن کو پوری دنیا میں انفرادی اور اجتماعی طور پر بڑھانے کی ہر رکن کوشش کرے تو ایک دن اس کی سرکولیشن فیس بک سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
نبیل بھائی تو معلوم نہیں کہاں ہیں؟ میں نہا دھو کر سوٹ شوٹ پہن کر آتا ہوں افتتاح کرنے کے لیے۔ آپ اتنے میں ہار شار اور چائے شائے کا انتظام کر لیں، اور ہاں پھوٹو گرافر کو بلانا مت بھولیے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
افتتاح کرنے کا وقت آج بارہ بج کر چوتیس منٹ اور چھپن سیکنڈ ہونا چاہیے۔ سات تاریخ، آٹھواں مہینہ اور نواں سال۔ ایسا وقت پھر کبھی نہیں آئے گا۔

7-8-9 12:34:56

جسکو گنتی نہیں آتی وہ ایک سے نو تک یہیں سے یاد کر سکتا ہے۔
 

dxbgraphics

محفلین
ارے ابھی تو ہم نے انوٹیشن کے کارڈ بھی نہیں چھپوائے ۔ اور افتتاح کا وقت بھی ہم مقرر کرونگا۔کوئی سمجھ آوت ہے کا ناہی
 
Top