تیرہویں سالگرہ پر عرض کیاہے۔۔۔

اکمل زیدی

محفلین
جی تو حاضرین محفل آپ نے اکثر سنا ہو گا نہ تین میں نہ تیرہ میں تو ہم آج اس بات کو غلط ثابت کرنے جا رہے ہیں ہم یہاں تین میں بھی ہو گئے اور تیرہ میں بھی مزید وضاحت کردوں یعنی اسی پوسٹ کے ساتھ جی ہم تو ہو گئے تین ہزاری اور موقع ہے تیرہویں سالگرہ کا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیسا۔۔۔!!!
اب قابل احترام محفلین کے ذہن میں سوال پیدا ہو گا کے بھئ تو ایسا کون سا کارنامہ ہو گیا آپ سے ۔۔۔بالکل ٹھیک ۔۔تو اپنی دانست میں تو ہم نے ایک کارنامہ کر ہی دیا ۔۔آپ مانیں یا نہ مانیں ۔۔۔۔ ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔تائید فرمائیں۔۔حوصلہ افزائی فرمائیں - تنقید فرمائیں - مگر کچھ نہ کچھ فرمائیں ضرور۔۔۔
نماز کا ٹائم ہو گیا ہے جلدی جلدی کر رہا ہوں کچھ غلطی ہو تو نشاندہی کیجیے گا

ایک ہم بھی کچھ بر محل لکھ ہی ڈالیں
رکھتے ہیں طبع رواں غزل لکھ ہی ڈالیں

دائم رہےآباد رہے یہ بزم محفلاں یونہی

وہ دعا جو ہے دل میں مسلسل لکھ ہی ڈالیں

میان معیاری سخنوورں کے آسان نہیں ہے

حاصل صحبت محفل ببانگ دہل لکھ ہی ڈالیں

فراموش نہ کر سکیں محفلیں کچھ ایسا کہیں

لفظ مختصر ہو اور بات "اکمل" لکھ ہی ڈالیں
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
الف عین سر جی بس اتنا بتا دیں آگے کچھ رمق ہے ۔۔مطلب مشق جاری رکھنے کی گنجائش ہے؟
محمد خلیل الرحمٰن حضور اب تو قسم توڑ ہی دیں ہماری پوسٹ پر کچھ نہ لکھنے کی ۔۔۔منتظرم۔
نور سعدیہ شیخ
جاسمن
لاریب مرزا
محمد ریحان قریشی
لئیق احمد
محمد خرم یاسین
La Alma

سید ذیشان
فرقان احمد
فاتح
سین خے
عرفان سعید
نیرنگ خیال
محمد یعقوب آسی

حسن محمود جماعتی
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
آپ جب بھی کوئی نیا کام کرتے ہیں اور دلچسپ ہی ہوتا ہے .. آپ نے کافی لگن سے پابند کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ... بہت خوب .. صوفی سوپ بنانے والوں کی طرف سے اس بیش بہا موقعے پر آپ کو بیحد مبارک باد
 
بہت شکریہ ۔ ۔ ۔ ۔ :disappointed:
 
الف عین سر جی بس اتنا بتا دیں آگے کچھ رمق ہے ۔۔مطلب مشق جاری رکھنے کی گنجائش ہے؟
محمد خلیل الرحمٰن حضور اب تو قسم توڑ ہی دیں ہماری پوسٹ پر کچھ نہ لکھنے کی ۔۔۔منتظرم۔
نور سعدیہ شیخ
جاسمن
لاریب مرزا

بہت عمدہ خیالات اکمل زیدی بھائی۔ بہت مبارک ہو۔
 
اکمل زیدی

محفلین
آخری تدوین:
Top