تیرہویں سالگرہ پر عرض کیاہے۔۔۔

اکمل زیدی

محفلین
واہ اکمل بھائی کمال کر دیا ہے آپ نے محفل کی محبت نے شاعر بنا دیا ہے آپ کو :in-love:
نہیں خیر شاعر تو میں پہلے ہی سے تھا۔۔۔یقیں نہ آئے تو جہاں میں ہیئر کٹنگ کرواتا ہوں - اور جو میرے اسسٹنٹ ہیں جو اپنے ابا کی نہ سنیں مگر میری سننا لازم ہے ان سے پوچھ لیں۔۔۔یہاں پر تو بہت کم اظہار کیا ہے ورنہ باقی نوآزمودہ شاعروں کا کیا بنے گا۔۔۔:battingeyelashes:
 
لاریب مرزا

محفلین
یعنی یہ شاہکار آپ کو تک بندی نظر آرہا ہے ۔ ۔ ۔ :disapointed:
اوہ معاف کیجیے گا۔ ہمیں معلوم نہ تھا کہ تک بندی کا لفظ آپ کے دل پر تیر کے مانند پیوست ہو جائے گا۔ :)
ہمیں تک بندی کی تعریف معلوم کرنی پڑے گی۔ ہمارا خیال تھا کہ جو لوگ باقاعدہ شاعر نہیں ہوتے وہ تک بندی پیش کرتے ہیں۔ :)
 
زیک

مسافر

اکمل زیدی تو قاعدہ پڑھ کر “شاعری” کرتے ہیں
 
اے خان

محفلین
نہیں خیر شاعر تو میں پہلے ہی سے تھا۔۔۔یقیں نہ آئے تو جہاں میں ہیئر کٹنگ کرواتا ہوں - اور جو میرے اسسٹنٹ ہیں جو اپنے ابا کی نہ سنیں مگر میری سننا لازم ہے ان سے پوچھ لیں۔۔۔یہاں پر تو بہت کم اظہار کیا ہے ورنہ باقی نوآزمودہ شاعروں کا کیا بنے گا۔۔۔:battingeyelashes:
واہ پھر تو اچھی بات ہے تو کب آرہا ہے دیوان زیدی :p
 
اوہ معاف کیجیے گا۔ ہمیں معلوم نہ تھا کہ تک بندی کا لفظ آپ کے دل پر تیر کے مانند پیوست ہو جائے گا۔ :)
ہمیں تک بندی کی تعریف معلوم کرنی پڑے گی۔ ہمارا خیال تھا کہ جو لوگ باقاعدہ شاعر نہیں ہوتے وہ تک بندی پیش کرتے ہیں۔ :)
ہاہاہا.
لاریب میرا خیال ہے کہ تک بندی اس سینس میں مستعمل ہے کہ اگر مشکل سے خود کوشش کر کے لکھنا پڑے (یعنی کہ وہ جو شاعری کے متعلق ایک آئیڈیل کنڈیشن تصور کی جاتی ہے کہ یہ خود اپنے آپ کو لکھواتی ہے یوں آ کر، یہ نہ ہو) اور اس کے علاوہ یہ بھی کہ کوئی خاص سمت یا مقصد ذہن میں نہ ہو خود ہی چلے وغیرہ جدھر کو مصرعہ اور زمین لے چلے.
 
ایسے نہیں چلے گا دوبارہ پڑھیں۔۔۔ہاں نہیں تو ۔۔۔اتی محنت کی ہے میں نے۔۔۔۔o_O
اس وقت مصروفیت زیادہ تھی. محترمی! بہت ہی اچھا لکھا ہے. ہم سمجھتے ہیں کہ آپ کے تین اور اردو محفل کے تیرہ اکٹھے آنے کے پیچھے کوئی بہت بڑا راز ہے. ویسے اس میں امریکہ کا ہاتھ بھی ہوسکتا ہے. یہ بھی ممکن ہے کہ یہ قرب قیامت کی نشانی ہو. بات آپ کی ہو رہی ہے تو کچھ بھی ہو سکتا ہے جناب! :sneaky:

اور ہاں! ہر مصرعہ کے شروع والے الفاظ سے اردو محفل لکھنے کا آئیڈیا تو بہت ہی بھایا!! بہت خوب! :)
 
لاریب مرزا

محفلین
ہاہاہا.
لاریب میرا خیال ہے کہ تک بندی اس سینس میں مستعمل ہے کہ اگر مشکل سے خود کوشش کر کے لکھنا پڑے (یعنی کہ وہ جو شاعری کے متعلق ایک آئیڈیل کنڈیشن تصور کی جاتی ہے کہ یہ خود اپنے آپ کو لکھواتی ہے یوں آ کر، یہ نہ ہو) اور اس کے علاوہ یہ بھی کہ کوئی خاص سمت یا مقصد ذہن میں نہ ہو خود ہی چلے وغیرہ جدھر کو مصرعہ اور زمین لے چلے.
یعنی جس شاعری پہ شاعر کو محنت کرنی پڑے وہ تک بندی ہے۔ اور جو بغیر محنت کے بہت اچھی لکھی جائے وہ شاعری؟؟ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
یعنی شاعر اگر اپنے لیے استعمال کرے تو کسرِ نفسی اور دوسروں کے لیے استعمال کرے تو تنقید؟؟ چہ خوب!! :)
یہ تو عمومی سی بات ہے۔
بندہ اپنے آپ کو حقیر، فقیر، پر تقصیر کہے تو انکساری، اور کوئی اور کہہ کر تو دیکھے۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
یعنی جس شاعری پہ شاعر کو محنت کرنی پڑے وہ تک بندی ہے۔ اور جو بغیر محنت کے بہت اچھی لکھی جائے وہ شاعری؟؟ :)
نہیں بلکہ اس کو آورد اور آمد کہتے ہیں۔ کچھ اشعار نازل ہوتے ہیں اس کو آمد کہتے ہیں، جو محنت کر کے سوچ سوچ کر بنا بنا کر گھڑے یا کہے جاتے ہیں وہ آورد ہوتی ہے جسے شعرا عام طور دکھاوے کی حد تک پسند نہیں کرتے ورنہ زور سبھی لگاتے ہیں۔ :)
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث اور دیگر اساتذہ کرام سے بھی شاعری اور تک بندی کا فرق سمجھانے کی درخواست ہے۔ :)
تُک ہندی کا لفظ ہے جس کے کئی مطلب ہیں اور ایک مطلب قافیہ بھی ہے، پس تُک بند عام طور پر اس شاعر کو کہا جائے گا جو محض قافیہ پیمائی کرے یا فضول اشعار کہے۔
 
نایاب

لائبریرین
واہ بہت خوب
کمال مہارت سے اردو محفل سے لگاؤ چاہت بیان کی ۔
بہت سی دعاؤں بھری داد
بہت دعائیں
 
Top