زندگی بہت تھوڑی ہے کسی سے نفرت یا کسی کا برا سوچ کر شاید ہم اپنی انا کی تسکین تو کرلیں مگر یقین جانیئے ہمارے اندر کا انسان کبھی خوش نہیں رہ پائے گا۔اس لئیے اپنے ارد گرد صرف محبتیں بانٹیں۔۔
ابن قیم رحمہ اللہ۔فرماتے ہیں: "وقت کا ضیاع موت سے شدید تر ھے۔وہ اس لئے کہ وقت کا
ضیاع بندے کو رب اور آخرت سے غافل کر دیتا ھے۔جبکہ موت
اسے دنیااور اس میں رھنے والوں سے دور کرتی ھے"
فارسی کا مشہور مقولہ ہے: وقت ازدست رفتہ و تیز از کمان جستہ بازیناید۔
یعنی ہاتھ سے گیا وقت اور کمان سے نکلا تیر واپس نہیں آتا اور اور نبی آخر الزمان نے بھی وقت کی اہمیت پر فرمایا: دو نعمتیں ایسی ہیں کہ اکثر لوگ ان کی قدر نہیں کرتے، وقت اورصحت۔ (صحیح البخاری)