محمدظہیر
محفلین
اچھا دھاگہ ہے میرا خیال ہے صرف پسندیدہ فلم نہیں بلکہ پسند کرنے کی وجہ بھی ذکر ہونی چاہیے
میں نے کم فلمیں دیکھی ہیں، گھر میں ٹی وی نہ ہونے کی وجہ سے کمپیوٹر پر یا موبائل فون پر دیکھ لیتا ہوں
بچپن میں ٹام ہینکس کی کاسٹ اوے دیکھی تھی بہت پسند آئی۔ میں زیادہ فلمیں نہیں دیکھتا اس لیے شاید میری سب سے پسندیدہ فلم کچھ عرصے تک یہی رہی، اس کی اسٹوری کچھ یوں ہے کہ ٹام ہینکس اپنے بزنس کے سلسلے میں کہیں جا رہا ہوتا ہے راستے میں جہاز کریش ہونے کی وجہ سے کسی جزیرے کے پاس گرتا ہے سب ساتھی مرتے ہیں اور یہ اکیلا بچ جاتا ہے، اس نے چار سال تنہا ایک فوٹ بال کو دوست بنائے کیسے گزارتا ہے اس کی منظر کشی کی گئی ہے
اس کے بعد ایک سال پہلے 1992 یا 93 کی فلم the shawshank redemption دیکھنے کو ملی. فلم دیکھتے وقت موڈ سہی ہونا بھی چاہیے تا کہ فلم اچھی لگے. لیکن یہ فلم دیکھتے وقت میرا موڈ اچھا نہیں تھا. یوں ہی شروع کیا دیکھنا. شروع کے دس منٹ میں بور ہو رہا تھا تو بند کر دیا. گھر میں کوئی نہیں تھا اور بارش میں باہر نہیں جاسکتا تھا اس لیے کچھ دیر بعد سوچا کیا حرج ہے دیکھ لینے میں ویسے بھی بور ہی ہورہا ہوں.
Shawshank جیل کا نام ہے. ہیرو بینک کا ملازم رہتا ہے. کم گو رہتا ہے اسی لیے شاید بی وی کو محبت کرنے کے باوجود جتانا نہیں آتا تھا۔ بی وی کا کوئی بائے فرینڈ رہتا ہے۔ بی وی اور اسکے بائے فرینڈ کے مرڈر کا الزام ہیرو پر لگتا ہے مقدمہ ہار جاتا ہے. عمر قید کی سزا سنائی جاتی ہے. بیس برس جیل میں اس نے کیسے کاٹا اور کس طرح وہ اپنے منصوبے میں کامیاب ہوتا ہے وہ فلمایا گیا ہے. یہ فلم مجھے بہت پسند آئی. اس فلم میں کئی چیزیں ہیں سیکھنے کے لائق. جیسے اپنے آس پاس لوگوں کی مدد کرتے رہنا، نادانی میں کی گئی غلطیوں کی وجی سے کتنا عرصہ لوگ جیل میں گزارتے ہیں۔ یہ سیکھ بھی ملتی کہ ہر موقع پر صبر اور برداشت کرنا، برائی کا انجام ہمیشہ برا ہوتا ہے، اور سب سے بڑھ کرکبھی نا امید نا ہونا!