پشاورمیں پولیو کے قطرے پینے سے بچوں کی مبینہ طور پر حالت غیر، بنیادی صحت مرکز نذرآتش

جاسم محمد

محفلین
ایک اور تصحیح: ڈاکٹر شکیل کی ٹیم، جس نے اسامہ کا سراغ لگانے کی کوشش کی تھی، نے ہیپیٹائٹس ویکسین کی آڑ میں ڈی این اے سیمپل لئے تھے۔ پولیو ویکسین کا اس سازش میں بھی عمل دخل نہیں ہے۔
ماضی میں مرکز صحت والے پولیو ڈراپس کی آڑ میں اسامہ بن لادن کے خفیہ ٹھکانے تک رسائی حاصل کر چکے تھے۔ اور اسی آسانی کو بنیاد بنا کر سی آئی اے نے ہیپی ٹائٹس بی ویکسین کی جعلی مہم چلائی اور یوں بچوں سے ڈی این اے حاصل کر کے اسامہ بن لادن کا سراغ ثابت کر دیا
Health visitors in the area were among the few people who had gained access to the Bin Laden compound in the past, administering polio drops to some of the children
CIA organised fake vaccination drive to get Osama bin Laden’s family DNA | Osama bin Laden | The Guardian
ان علاقہ جات میں اگر آج ویکسینیشن کے خلاف شدید مزاحمت ہے تو وہ بھی ان امریکی کرتوتوں کا نتیجہ ہے :)
 
آصف اثر

معطل
سوالات کرنے کا راگ الاپنے والا طبقہ پولیو کے حوالے سے کیے گئے سوالات کا جواب نہیں دے پاتا۔ بلکہ الٹا سازشی تھیوری کہہ کر ریت کا شترمرغ بن جاتے ہیں۔ ہے کوئی تک۔
 
جاسم محمد

محفلین
شفاف اور سائنٹفک میکنزم کے ذریعے۔
ویکسین سائنس سے ثابت شدہ ہے۔ اس کی وجہ سے کئی مہلک بیماریاں صفحہ ہستی سے مٹ گئی۔ مگر چونکہ اب ایک بیرونی خفیہ ایجنسی نے اس کا غلط استعمال کیا ہے تو اس کا خمیازہ آنے والے نسلیں بھگت رہی ہیں۔
 
سائنٹفک میکنزم سے مراد ٹیسٹنگ، ٹائم پیرئیڈ، عمر اور کوالٹی کنٹرول ہے۔ یہاں ٹیسٹنگ خود ایک وسیع مفہوم رکھتا ہے۔
شفافیت سے مراد صرف مطلوبہ لوازمات پورے کیے جائے شجرے اور ہجرے نہ گنے جائے۔ بندوق اور باندھوق کی باتیں نہیں دلائل سے مطمئن کیا جائے۔ میڈیا وار کے ذریعے ذہن سازی نہ کی جائے۔
 
dxbgraphics

محفلین
اوریا مقبول جان کی سنیں کہ کیسے اوپر سے نیچے تک پولیو کے پیسے تقسیم ہوتے ہیں اور ایک 80 کتابوں کا مصنف پولیو ویکسینیشن کے خلاف ہے
 
D454-6-OXo-AA-GL.jpg

D454-6-SWAAEqmv-C.jpg

پولیو ویکسینیشن کے خلاف مزاحمت بلندیوں کی طرف گامزن۔ :)
 
جاسم محمد

محفلین
اوریا مقبول جان کی سنیں کہ کیسے اوپر سے نیچے تک پولیو کے پیسے تقسیم ہوتے ہیں اور ایک 80 کتابوں کا مصنف پولیو ویکسینیشن کے خلاف ہے
اس سے فرق نہیں پڑتا۔ ویکسینیشن ایک سائنس ہے جس نے طبی ریکارڈ کے مطابق کئی مہلک بیماریوں کا صفایا کر دیا ہے۔
Disease Eradication | History of Vaccines
Vaccines bring 7 diseases under control
اگر ان چنیدہ محققین کو زیادہ سائنس آتی ہے تو میدان میں آئیں اور ویکسین کے متبادل علاج ایجاد کر کے دکھائیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
اوریا مقبول جان کی سنیں کہ کیسے اوپر سے نیچے تک پولیو کے پیسے تقسیم ہوتے ہیں اور ایک 80 کتابوں کا مصنف پولیو ویکسینیشن کے خلاف ہے
پوری دنیا میں اوریا آخری بندہ ہے جس کی اس مضمون پر رائے کسی بھی اہمیت کی حامل ہے۔
 
dxbgraphics

محفلین
پوری دنیا میں اوریا آخری بندہ ہے جس کی اس مضمون پر رائے کسی بھی اہمیت کی حامل ہے۔
ویڈیو دوبارہ دیکھیں۔ اوریا مقبول جان نے ایک مصنف اور ایکسپرٹ کا حوالہ دیا ہے۔ اور اپنا تجربہ بیان کیا ہے کہ کیسے اوپر سے نیچے تک ڈالر تقسیم کئے جاتے ہیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
ویڈیو دوبارہ دیکھیں۔ اوریا مقبول جان نے ایک مصنف اور ایکسپرٹ کا حوالہ دیا ہے۔ اور اپنا تجربہ بیان کیا ہے کہ کیسے اوپر سے نیچے تک ڈالر تقسیم کئے جاتے ہیں۔
وڈیو میں دیکھ چکا ہوں اسی لئے کہا ہے:

آپ بھی یہ وڈیو دیکھیں اگر واقعی میں اس مسئلے میں دلچسپی ہے:

dxbgraphics

محفلین
وڈیو میں دیکھ چکا ہوں اسی لئے کہا ہے:

آپ بھی یہ وڈیو دیکھیں اگر واقعی میں اس مسئلے میں دلچسپی ہے:

دیکھ لیا ہے غلط بیانیاں بہت کی گئی ہیں۔ زیادہ تر پڑھے لکھے لوگ جو اس میں مزاحمت کرتے ہیں ان کو مذہبی پیش کیا گیا جس کا مفتی صاحب نے پروگرام میں ہی ڈینائے کیا۔ یہ لوگ ریسرچر بھی نہیں ہیں مفروضوں اور فتووں کی بنیاد پر بات کر رہے ہیں۔ آپ کو اگر دلچسپی ہے تو آپ بھی یہ دیکھیں۔

Top