پشاورمیں کاربم دھماکا:105افراد جاں بحق

قمراحمد

محفلین
پشاورمیں کار بم دھماکا:105افراد جاں بحق

پشاور روزنامہ جنگ
. . . پشاور میں چوک یاد گار کے مینا بازار میں دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد105ہو گئی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پشاور میں ہونے والے بم دھماکے میں جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ سرحد امیر حیدر خان ہوتی نے دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ اسپتال ذرائع نے45ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے جبکہلاتعداد افراد افراد زخمی ہیں۔ جائے وقوع سے جلی ہوئی لاشیں بھی ملی ہیں، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے، لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ نے خون کے عطیات کی اپیل کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ انتہائی زوردار تھا جس سے 20سے زائد قریبی دکانوں میں آگ لگ گئی ۔ فائربریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ پولیس نے دھماکے کے مقام سے لوگوں کو دور ہٹانے شروع کردیا ہے۔دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ ایک عمارت موقع پر منہدم ہو گئی۔ دھماکے کی جگہ پر قیامت صغریٰ کا منظر ہے جبکہ سیکیورٹی اہلکار دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوششیں کر رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف، متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، گورنر پنجاب سلمان تاثیر، وزیر داخلہ رحمن ملک، وفاقی وزیر قمر الزمان کائرہ، وزیراعلیٰ سرحد امیر حیدر ہوتی ،گورنر اویس احمدغنی، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،گورنر ڈاکٹرعشرت العباد، وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی، گورنر ذوالفقار مگسی، وفاقی وزراء فاروق ستار اور بابر غوری، امیر جماعت اسلام سید منور حسن،قاضی حسین احمدنے پشاور بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
 

قمراحمد

محفلین
دنیا نیوز
7541_detail.gif
 

قمراحمد

محفلین
پشاور دھماکے میں87افراد جاں بحق ہوئے،اسپتال انتظامیہ
روزنامہ جنگ
پشاور دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد87ہو گئی ہے۔اسپتال انتظامیہ نے 87افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ 200سے زائد افراد زخمی ہیں۔ جائے وقوع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔دھماکے کے نتیجے میں منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے3افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پشاور میں ہونے والے بم دھماکے میں جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعلیٰ سرحد امیر حیدر خان ہوتی نے دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں 200سے زائد افراد زخمی جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ جائے وقوع سے جلی ہوئی لاشیں بھی ملی ہیں، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔قریبی واقع ام حبیبہ مسجد بھی دھماکے سے شہید ہو گئی اور متعدد افراد اس کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے، لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ نے خون کے عطیات کی اپیل کی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ انتہائی زوردار تھا جس سے درجنوں قریبی دکانوں میں آگ لگ گئی جبکہ متعدد افراد تا حال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ فائربریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ پولیس نے دھماکے کے مقام سے لوگوں کو دور ہٹانے شروع کردیا ہے۔دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ ایک عمارت موقع پر منہدم ہو گئی۔ دھماکے کی جگہ پر قیامت صغریٰ کا منظر ہے جبکہ سیکیورٹی اہلکار دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوششیں کر رہے ہیں
 

نگینہ

محفلین
خدا غارت کرے ان دہشت گردوں کو

اللہ تعالٰی تمام شہید ہونے والوں کو جوار رحمت میں جگہ دے آمین
 
انا للہ و انا الیہ راجعون

محسن نقوی کا ایک شعر یاد اگیا:

قتل چھپتے تھے کبھی سنگ کی دیوار کے بیچ
اب تو کھلنے لگے مقتل بھرے بازار کے بیچ

خدا جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کرے،
ایسے مظالم کے بانیوں کو ان کی سزا دکھائے۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
میرے مولا تیرا یہ غلیظ ترین بندہ جو کہ حقیقت میں بندہ کہلانے کے بھی لائق نہیں تیری بارگاہ وحدہ لاشریک میں عرض گزار ہے کہ میرے مولا ۔ ۔ ۔ ۔
اپنے حبیب لبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلہ جلیلہ سے ہمارے حال پر رحم فرما آمین
میرے مولا مانا کہ ہم اس قابل نہیں کہ تیرے بندے کہلائے جائیں مگر پھر مولا تیرے محبوب کے امتی ہیں ہمارے اعمال نہ دیکھ میرے مولا ہمارے اعمال سے صرف نظر فرما میرے مولا ہم نہیں سدھرنے والے تو ہی رحم فرما میرے مولا تجھے تیری کبریائی اور تیری صمدیت کا واسطہ میرے مولا تجھے تیری رحمتوں عظمتوں ,رفعتوں اور تجھے تیری ان تمام صفات کا کہ جو ہمارے علم میں ہیں اور جنھے ہم نہیں جانتے ان سب کا واسطہ ہمارے حال پر رحم فرما میری قوم پر میرے ملک پر ہم سب مسلمانوں پر میرے مولا ہمارے ملک کو ہمارے اپنوں اور بیرونی قوتوں کی سازشوں سے بچا ہماری نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت فرما آمین یارب العالمین
 

شہزاد وحید

محفلین
ہلاک ہونے والوں کی تعداد سو سے زیادہ ہو گئی ہے کیونکہ 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ ان میں سے بھی کچھ مزید ہلاک ہوئے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
مرنے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔
[ame="http://www.youtube.com/watch?v=VbDnjfYrtHc"]YouTube - Aftermath of bomb blast in city of Peshawar in Pakistan[/ame]
 

زونی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون !

بہت ہی افسوسناک واقعہ ھے ، اللہ پاک شہیدوں کے لواحقین کیلئے آسانیاں عطا فرمائے اور خون کی ہولی کھلینے والوں کو ان کے انجام تک پہنچائے ، آمین ۔
 
Top