حسینی
محفلین
پشاور: تبلیغی مرکز میں دھماکا، 5 جاں بحق 59 زخمی
پشاور میں تبلیغی مرکز میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 50 افراد زخمی ہو گئے۔
پشاور: (دنیا نیوز) چارسدہ روڈ کے قریب تبلیغی مرکز میں نماز مغرب ادا کی جا رہی تھی کہ دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 59 زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس کے مطابق جمعرات کے دن تبلیغی مرکز میں لوگوں کی بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اہسپتال متقل کیا جا رہا ہے جن میں 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں بھگڈر مچ گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم دھماکے کی نوعیت کا معلوم نہیں ہو سکا۔ صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ کون لوگ امن نہیں چاہتے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا سیکورٹی میں کوتاہی کی تحقیقات کر رہے ہیں اور کوئی کوتاہی ہوئی تو کاروائی کی جائے گی۔ شاہ فرمان کا یہ بھی کہنا تھا پاکستان کے تمام لوگ طالبان سے مذاکرت چاہتے ہیں۔
http://dunya.com.pk/index.php/dunya-headline/208653_1