پشتو سی ایچ موڈ کے لیے مدد درکار!

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، اردو فورم سکرپٹس php5 پر ٹیسٹ نہیں ہوئے ہوئے اگرچہ تمہارے بتائے ہوئے ایرر کا اس سے کوئی تعلق نظر نہیں آ رہا۔

تم نے سی ایچ موڈ کی فائلیں اپلوڈ‌ کرنے سے پہلے پرانی فورم کی فائلیں ڈیلیٹ کی تھی یا نہیں؟ صرف config.php فائل باقی رہنی چاہیے۔
 
فرضی

محفلین
ہاں نبیل بھائی سب کچھ کیا تھا۔ اسی لیے تو پریشان تھا کہ ایرر کو یہے پر آنا تھا لیکن خدا کا شکر ہے میرا مسئلہ حل ہوگیا۔
سرور کی ہیلپ ڈیسک نے رپلائی کرکے یہ ذیل کی پرابلم بتائی۔

I carefully investigated your case and I ntoiced that there was a PHP_VALUE lines in the .htaccess file located in the hujra directory.

These lines were conflicting with our web server configuration and were causing the error you experienced.

However, I have placed a # sign before each line in order to disable them and fix the issue.

Please check it now.
 
فرضی

محفلین
السلام علیکم!

بصری تصدیق کا مسئلہ ویب ہوسٹ پر خود بخود حل ہوگیا ہے۔ میں نے ویژوئل کنفرمیشن موڈ بھی انسٹال کر لیا ہے۔ ٹھیک کام کرتا نظر آرہا ہے۔ ابھی بہت زوروں کی نیند آرہی ہے ۔ کل انشاءاللہ باقی معاملات دیکھوں گا
 
فرضی

محفلین
السلام علیکم!
سی ایچ موڈ میں جو دو مسائل ہیں اس میں سے ایک تو پرانا ہے کہ رجسٹریشن پیج پر انگلش پشتو منتخب کرنے کا بٹن نہیں ہے

دوسرا مسئلہ یہ کہ میسیج باکس میں کیبورڈ کافی باہر کی طرف نکلا ہوا ہے ذیل کی تصویر میں ملاحظہ فرمائیں۔

271376054.jpg

یا تو کیبورڈ کو میسج باکس کی مناسبت سے اندر کھینچنا پڑے گا یا پھر میسیج باکس کو کیبورڈ کی مناسبت سے باہر دھکیلنا پڑے گا۔ تاکہ دونوں میں مطابقت برقرار رہے۔:)

یہ مسائل حل ہوجائیں تو انشاءاللہ اٹیچمنٹ موڈ اور آئی ایم پورٹل کی کی طرف پیش رفت کریں گے،
 
فرضی

محفلین
ایک اور مسئلے کا بھی بتاتا چلوں کہ مین پیج پر جو سرچ آپشنز ہیں جیسے تازہ ترین، ایک گھنٹہ وغیرہ ان میں سے اگر کسی بھی آپشن پر کلک کیا جائے تو عام تلاش کا پیج کھل جاتا ہے اور ایک گھنٹے یا ایک دن کی پوسٹس ظاہر نہیں ہوتیں۔
 
فرضی

محفلین
اٹیچمنٹ موڈ کا ترجمہ مکمل ہوگیا ہے لیکن کچھ پلے نہیں پڑ رہا اسے انسٹال کسیے کروں
1) root اور include دو فولڈر ہیں۔
2) روٹ کے اندر 6 فولڈر ہیں اور ہر فولڈر میں ایک ایک دو دو فولڈر ہیں۔ اگر روٹ کو فالو کیا جائے تو کچھ کا تو روٹ مل جاتا ہے لیکن کچھ کا پتہ نہیں انہیں کہاں رکھوں۔ جیسے instal_att اور files فولڈر
 
فرضی، یہ دونوں مسائل فورم کے آپریشن کی راہ میں حائل نہیں ہو رہے، اس لیے ان کے حل کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مجھے وقت ملا تو اس پر نظر ڈالوں گا۔
 
اس کی وجہ یہ ہے کہ تم نے اوریجنل class_search.php کاپی کر دی ہے جس سے اس موڈ‌ کے لیے کی گئی تبدیلیاں اوور رائٹ ہو گئی ہیں۔
 
root فولڈر کے اندر ساری چیزیں فورم کی روٹ میں کاپی کر دو اور پھر فورم پر براؤز کرو۔ اس سے اٹیچمنٹ‌ موڈ کی انسٹالیشن سٹارٹ ہو جائے گی۔
 
فرضی

محفلین
root فولڈر کے اندر ساری چیزیں فورم کی روٹ میں کاپی کر دو اور پھر فورم پر براؤز کرو۔ اس سے اٹیچمنٹ‌ موڈ کی انسٹالیشن سٹارٹ ہو جائے گی۔

نبیل بھائی آپکی توجہ کا شکریہ۔ root فولڈر کے ساتھ جو include کا فولڈر ہے جس میں کچھ امیجز ہیں اس کو ایسے ہی رہنا دیا جائے؟

فرضی، یہ دونوں مسائل فورم کے آپریشن کی راہ میں حائل نہیں ہو رہے، اس لیے ان کے حل کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مجھے وقت ملا تو اس پر نظر ڈالوں گا۔

جی نبیل بھائی جیسا آپ مناسب سمجھیں۔
 
فرضی

محفلین
اس کی وجہ یہ ہے کہ تم نے اوریجنل class_search.php کاپی کر دی ہے جس سے اس موڈ‌ کے لیے کی گئی تبدیلیاں اوور رائٹ ہو گئی ہیں۔

اوہ:eek:

اس کا مطلب ترمیم شدہ فائل ہی کو کام میں لایا جانا چاہیے۔ خیر فی الحال تو اس کی اشد ضرورت دکھائی نہیں دیتی۔ اسے بھی بعد میں ٹھیک کر لیں گے۔ انشاءاللہ
 
فرضی

محفلین
نبیل بھائی السلام علیکم!
اٹیچمنٹ موڈ میں نے کامیابی سے انسٹال کر لیا ہے لیکن روٹ میں موجود فائلز کو روٹ ڈائریکٹری میں کاپی کرنے سے بات نہیں بنی کیوں کہ روٹ میں ایسے فولڈر تھے جو روٹ ڈائریکٹری میں پہلے سےموجود تھے جیسے include تو اس بات کا خدشہ تھا کہ موجودہ include فولڈر اور رائٹ ہوجائیگا اس لیے میں نے تمام فائلز کو مینوئلی ان کا روٹ فالو کرکے سب کو اپنی جگہ پر رکھ دیا صرف install_att اور files فولڈر کو روٹ ڈائریکٹری میں‌رہنے دیا اور اسانی سے انسٹالیشن مکمل ہوگئی۔:cool:

اب انشاءاللہ آئی ایم پورٹل کی طرف چلتے ہیں۔:)
 
اوں ہوں ں ں۔۔
فرضی ایسے نہیں کرنا۔ فولڈر اوور رائٹ نہیں ہوتا۔ اس کا صرف یہ مطلب ہے کہ موڈ والے include فولڈر میں کچھ اضافی فائلیں ہیں جو فورم کے include فولڈر میں کاپی ہوں گی۔ ان کے بغیر اٹیچمنٹ functionality کام نہیں کرے گی۔ کیا تم نے کوئی ٹیسٹ اٹیچمنٹ پوسٹ کرکے دیکھی ہے؟

آئی ایم پورٹل کی انسٹالیشن کا طریقہ بھی بالکل اسی طرح ہے۔ موڈ کے روٹ فولڈر میں سے سب کچھ فورم کی روٹ میں کاپی کردو۔ اٹیچمنٹ موڈ کے برعکس آئی ایم پورٹل موڈ کی انسٹالیشن کے لیے کچھ فائلوں اور ٹیمپلیٹس میں تبدیلی کی ضرورت بھی پڑتی ہے۔ اس میں سہولت کے لیے میں نے تبدیل شدہ فائلوں والا ورژن علیحدہ سے شامل کر دیا ہے۔ چاہوں تو اس کی روٹ‌ سے سب کچھ کاپی کر لو۔ اس سے فائل ایڈیٹنگ کا کام بچ جائے گا۔
 
فرضی

محفلین
السلام علیکم!

نبیل بھائی آپ کا کہنا درست ہے کل جب میں نے مینؤلی اٹیچ موڈ انسٹا کر لیا تو دل ہی دل میں بہت خوش تھا جیسے میں نے بڑا تیر مار لیا ہے۔ یہ بھی سوچ رہا تھا کہ نبیل بھائی ایویں ہی وخت پا رہے ہیں حالانکہ انسٹال کرنے کا طریقہ یہ تھا۔ اسی خوشی میں انسٹال کیے ہوئے موڈ کو چیک کیے بغیر ہی دوڑا دوڑا محفل چلا آیا اور پوسٹ کر دی۔

آپ کی پوسٹ دیکھ کر جب موڈ کی فنکشانلٹی کو چیک کیا تو اپنی حما قت کا احساس ہوا اور خوب پچتایا لیکن چڑیاں کھیت چگ چکی تھیں اس لیے کچھ نہیں ہو سکتا تھا۔

اب کی بار آپکی انسٹرکشن کے عین مطابق موڈ کو انسٹال کیا ہے اور اس نے کام شروع کر دیا ہے۔:)

اس ربط پر آپ ڈیمو دیکھ سکتے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ارے تم نے تو حجرہ فورم کو سی ایچ موڈ پر شفٹ‌ کر دیا ہے، زبردست۔ یہ تو ایک بڑی خبر ہے۔ ابھی کئی اردو فورمز بھی اس مرحلے سے نہیں گزر پائی ہیں۔ تمہارے ساتھ جن لوگوں نے بھی اس پر کام کیا ہے وہ سب لائق تحسین ہیں۔ اب ایک کام کرو کہ فورم کے فوٹر میں Urdu Translation کو Pashto Translation کر دو اور دوسرے اس کی مناسب تشہیر کا بندوبست کرو۔ اس کے لیے اعجاز اختر صاحب کے یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ اور یاہو پاک ٹائپ گروپ پر پوسٹ‌ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ تمہیں یقیناً کئی پشتو فورمز کا علم جہاں رومن پشتو سے کام چلایا جا رہا ہوگا۔ وہاں جا کر لوگوں کی توجہ اس جانب مبذول کروائی جا سکتی ہے۔

اب تم ایک مرتبہ آئی ایم پورٹل انسٹال کر لو تو آگے کام کرتے ہیں۔
 
فرضی

محفلین
السلام علیکم!

نبیل بھائی میں نے فوٹر میں تبدیلی کر دی ہے پشتو ٹرانسلیشن کے ساتھ پیکج کا لفظ بھی ایڈ کر دیا ہے۔

نیز میں نے کلاس سرچ فائل آپکی والی ڈال دی ہے اور وہی ایرر آرہا ہے برائے مہربانی آپ اسے یہاں پر دیکھ لیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ٹھیک ہے فرضی، تم آئی ایم پورٹل انسٹالیشن پر کام کرو۔ میں سرچ فنکشن کو چیک کرتا ہوں۔
 
فرضی

محفلین
میں نےIMportal لوکل ہوسٹ پر انسٹال کیا ہے ۔ چونکہ آپ نے علیحدہ سے ترمیم شدہ فائلیں بھیج رکھی تھیں اس لیے کام کافی آسان ہوگیا۔ مجھے محض cssفائل میں تبدیلی کرنی پڑی کیونکہ وہاں اردو کے فونٹس وغیرہ منتخب تھے۔

اب فی الحال اس کی فنکشانلٹی اور اس سے مانوس ہونے کی کوشش کر رہا ہوں۔ جیسے ہی کچھ پلے پڑتا ہے پہلی فرصت میں اسے ویب ہوسٹ پر ڈال دیتا ہوں۔کل متعلقہ پوسٹ دیکھنے کی کوشش کرنا چاہی لیکن شاید محفل ناراض تھی۔ آج دیکھتا ہوں انسٹالیشن والا تھریڈ شاید وہاں سے کافی مدد مل جائے۔
 
Top