السلام علیکم!
سی ایچ موڈ میں جو دو مسائل ہیں اس میں سے ایک تو پرانا ہے کہ رجسٹریشن پیج پر انگلش پشتو منتخب کرنے کا بٹن نہیں ہے
دوسرا مسئلہ یہ کہ میسیج باکس میں کیبورڈ کافی باہر کی طرف نکلا ہوا ہے ذیل کی تصویر میں ملاحظہ فرمائیں۔
یا تو کیبورڈ کو میسج باکس کی مناسبت سے اندر کھینچنا پڑے گا یا پھر میسیج باکس کو کیبورڈ کی مناسبت سے باہر دھکیلنا پڑے گا۔ تاکہ دونوں میں مطابقت برقرار رہے۔
یہ مسائل حل ہوجائیں تو انشاءاللہ اٹیچمنٹ موڈ اور آئی ایم پورٹل کی کی طرف پیش رفت کریں گے،
ایک اور مسئلے کا بھی بتاتا چلوں کہ مین پیج پر جو سرچ آپشنز ہیں جیسے تازہ ترین، ایک گھنٹہ وغیرہ ان میں سے اگر کسی بھی آپشن پر کلک کیا جائے تو عام تلاش کا پیج کھل جاتا ہے اور ایک گھنٹے یا ایک دن کی پوسٹس ظاہر نہیں ہوتیں۔
اٹیچمنٹ موڈ کا ترجمہ مکمل ہوگیا ہے لیکن کچھ پلے نہیں پڑ رہا اسے انسٹال کسیے کروں
1) root اور include دو فولڈر ہیں۔
2) روٹ کے اندر 6 فولڈر ہیں اور ہر فولڈر میں ایک ایک دو دو فولڈر ہیں۔ اگر روٹ کو فالو کیا جائے تو کچھ کا تو روٹ مل جاتا ہے لیکن کچھ کا پتہ نہیں انہیں کہاں رکھوں۔ جیسے instal_att اور files فولڈر
root فولڈر کے اندر ساری چیزیں فورم کی روٹ میں کاپی کر دو اور پھر فورم پر براؤز کرو۔ اس سے اٹیچمنٹ موڈ کی انسٹالیشن سٹارٹ ہو جائے گی۔
فرضی، یہ دونوں مسائل فورم کے آپریشن کی راہ میں حائل نہیں ہو رہے، اس لیے ان کے حل کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مجھے وقت ملا تو اس پر نظر ڈالوں گا۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ تم نے اوریجنل class_search.php کاپی کر دی ہے جس سے اس موڈ کے لیے کی گئی تبدیلیاں اوور رائٹ ہو گئی ہیں۔
نبیل بھائی آپکی توجہ کا شکریہ۔ root فولڈر کے ساتھ جو include کا فولڈر ہے جس میں کچھ امیجز ہیں اس کو ایسے ہی رہنا دیا جائے؟
نبیل بھائی السلام علیکم!
اٹیچمنٹ موڈ میں نے کامیابی سے انسٹال کر لیا ہے لیکن روٹ میں موجود فائلز کو روٹ ڈائریکٹری میں کاپی کرنے سے بات نہیں بنی کیوں کہ روٹ میں ایسے فولڈر تھے جو روٹ ڈائریکٹری میں پہلے سےموجود تھے جیسے include تو اس بات کا خدشہ تھا کہ موجودہ include فولڈر اور رائٹ ہوجائیگا اس لیے میں نے تمام فائلز کو مینوئلی ان کا روٹ فالو کرکے سب کو اپنی جگہ پر رکھ دیا صرف install_att اور files فولڈر کو روٹ ڈائریکٹری میںرہنے دیا اور اسانی سے انسٹالیشن مکمل ہوگئی۔
اب انشاءاللہ آئی ایم پورٹل کی طرف چلتے ہیں۔