نبیل نے کہا:السلام علیکم،
جزاک اللہ واجد۔ اب دو چھوٹے کام اور ہو جائیں تو پشتو phpbb فورم پیکج تیار کر دیا جائے گا۔
ایک تو ذیل کی سطور کا پشتو ترجمہ درکار ہے۔
- آپ کی سائٹ
ستاسو سائټ- کچھ آپ کے فورم کے بارے میں
- ٹیسٹ کٹیگری 1
- ٹیسٹ فورم 1
- یہ محض ایک ٹیسٹ فورم ہے۔
- پیایچپیبیبی 2 پر خوشآمدید
- یہ آپ کے پیایچپیبیبی 2 انسٹالیشن میں ایک نمونہ پوسٹ ہے۔ اگر سب کچھ ٹھیک کام کر رہا ہے تو آپ اس پوسٹ، اس موضوع اور حتٰی کہ اس فورم تک کو ختم کر سکتے ہیں!
دوسرا یہ کہ اگر پشتو فورم سوفٹویر کے لیے پشتو گرافک بٹن بن جائیں تو وہ بھی اچھا ہوگا۔ اس مقصد کے لیے phpbb کی گرافکس کی ایک فوٹوشاپ فائل موجود ہے جسے استعمال کرکے اپنی لینگویج کی گرافکس بنائی جا سکتی ہیں۔ اگر آپ کو فوٹو شاپ پر کام آتا ہو تو میں آپ کو یہ فائل ارسال کر دیتا ہوں۔
والسلام
بسم اللہ الرحمن الرحیمفرضی نے کہا:ماشاءاللہ واجد حسین صاحب آپ نے کافی محنت کی ہے اور اتنا تو ہوا کی پی ایچ پی بی بی کی ایک پشتو شکل تو بنا دی۔ لیکن میں مجھے آپ کے ترجمے اور املاء پر کافی تحفظات ہیں۔ ترجمہ بہت زیادہ اردو زدہ ہے۔ املاء میں کئ غلطیاں ہیں جو کہ دور کی جاسکتی ہیں۔ مزید آپ نے پرانی املاء استعمال کی ہے جس کا اب رواج نہیں رہا ،آپ چاہے ٹی وی دیکھ لیں یا کوئی بھی نئ پشتو کی کتاب دیکھ لیں وہاں آپ کو نئ املاء ہی نظر آئے گی۔ جیسے کہ آپ نے کښې کو کښ کر کے لکھا ہے
ایک دوسری بات نوٹ کرلیں ،آپ نے بالا پوسٹ میں پشتو فونٹ کرور ایشیا ٹائپ کا استعمال کیا ہے لیکن آپ دیکھ سکتے ہیں لفظوں میں جہاں اردو فارسی کی چھوٹی ی استعمال ہو رہی ہے وہاں لفظ ٹوٹے ہوئے ہیں۔ کیوں کہ کرور ایشیا ٹائپ میں یہ ی صرف لفظ کے آخر میں استعمال کر سکتے ہیں لفظ کے درمیان میں ی نیچے دو نقطوں والی استعمال ہو تب لفظ صحیح لکھا جائے گا۔ میرا مشورہ ہے کہ پشتو کے لیے م س سین سیرف یا ٹاہوما فونٹ کا استعمال کریں۔
بسم اللہ الرحمن الرحیمفرضی نے کہا:نبیل بھائی جویریہ بھی ترجمے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے لیکن کئی دنوں سے نیٹ پر نہیں آئی، پہلے ان کے ترجمے کو دیکھتے ہیں اور واجد بھائی کے ترجمے سے موازنہ کر کے جو لفظ زیادہ موزوں ہوا ، اس کا انتخاب کریں گے۔
واجد بھائی میرے پاس بی بی سی پشتو کا فونٹ انسٹال ہے اور اسی کا نام کرور ایشیا ٹائپ پشتو ہے۔ آپ خود اوپر اپنی پوسٹ کو دوبارہ دیکھ لیں کی پی ایچ پی میں ایچ کس طرح لکھی جا رہی ہے، رہی بات فضائلِ اعمال اور فضائِل ضہاد کی تو غالباً وہ پرانی لکھی ہوئی کتابیں ہیں اور وہاں پرانی املاء ہی استعمال کی گئی ہے۔ پچھلے تقریباً 15 سالوں سے نئ املاء رائج کی گئی ہے جو کہ افغانستان اور پاکستان کے پشتو دانوں نے باڑہ گلی کے کانفرنس میں متفقہ طور پر منظور کی تھی۔ آپ سرحد کی ٹیکسٹ بک دیکھ لیں یا پشاور پشتو اکیڈمی کی کوئی بھی پشتو کتاب دیکھ لیں یہی املاء ہی استعمال کی جاتی ہے۔ سرحد ٹیکسٹ بک بورڈ کی ایک ڈکشنری دریاب کے نام سے بہت مشہور ہے اگر ہو سکے تو اس کا مطالعہ ضرور کریں۔
نبیل نے کہا:واجد، فرضی، جویریہ۔۔ آپ میں سے کس کو فوٹو شاپ پر کام آتا ہے؟